5th Class Notes KPK Text Board

Notes of Islamiat Class 5th

نوٹس آف اسلاميات جماعت پنجم

 

ہاب اول

 

القران الكريم

سوال 1: درج ذیل سوالات کےتفصیلی جواب دیں۔

1۔سوال- قرآن پاک کی تلاوت کے چند آداب کریں۔

 جواب: قران مجید اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔ اسلئے اس کو عام کتابوں کی طرح نہیں پڑھنا چاہیے۔

1۔ قرآن مجید کی تلاوت سے پہلے وضو کرنا چاہیے۔

2۔ تلاوت شروع کرنے سے یا تعوذ اور تسمیعہ پڑھنا چاہیے۔

3۔ قرآن مجید کواونچی جگہ پارریحالپر رکھ کے پڑھنا چاہیے۔

4۔ قرآن مجید کی تلاوت درست تلفظ کے ساتھ ادا کرنی چاہیے۔

5۔ اگرکوئی دوسرا قرآن مجید کی تلاوت کر رہا ہوتو توجہ سے سننا چاہیے۔

سوال - تلاوت قرآن کے دوران آداب تلاوت کوملحوظ رکھنا کیوں ضروری ہے۔ ؟

جواب: قرآن مجید ایک مقدس کتاب ہے۔ اس کتاب کی عظمت کا تقاضا ہے کہ ہم اس کا ادب اور احترام کریں اس کو عام کتا بوں کی طرح نہیں پڑھنا چاہیے بلکہ قرآن مجید کی تلاوت کے دوران اس کے اداب کو ملحوظ رکھ کے پڑھنا چاہیے۔

3۔ سوال- قرآن پاک پڑھنے اورسمجھنے کے چند فائدے تحریر کریں۔؟

 جواب: قرآن مجید پڑھنے اور اس کی تعلیمات پرعمل کرنے کے بہت سے فائدے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے

 " قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی سفارشی بن کر آئے گا۔ "

 دوسری جگہ حضورﷺ فرماتے ہیں

" قرآن کا ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں۔"

 اس طرح " الم " پڑھنے سے تیس نیکیاں ملتی ہیں۔

قرآن پڑھنے والوں اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنے والوں کی دنیاوی اورآ خرت کی زندگی دونوں میں کامیابی ملتی ہے۔

 سوال 2: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔؟

1۔ اللہ تعالیٰ نے مختلف زمانوں میں نبی اور رسول کیوں بھیجے؟

 جواب: اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی راہنمائی اور ہدایت کے لیے مختلف زمانوں میں نبی اور رسول بھیجے۔

2۔ قرآن مجید ہر لحاظ سے مکمل ضابطہ حیات کیوں ہے؟

 جواب: قرآن مجید آخری کتاب ہونے کی وجہ سے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس میں زندگی کے ہرشعبے کے بارے میں مکمل رہنمائی ہے۔

3۔ قرآن مجید کا ادب واحترام کیوں ضروری ہے؟

جواب: قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ ایک مقدس کتاب ہے اسلئے اسکوادب واحترام سے پڑھنا ضروری ہے۔

4۔ آخرت میں قرآن مجید ایک مسلمان کی کس طرح مدد کرے گا؟

جواب: اس بارے میں حضور ﷺکا ارشاد ہے کہ قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارش بن کر آئے گا۔

5۔ تعوز اور تسمیہ سے کیا مراد ہے؟

جواب: تعوذ سے مراد تعوز أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ہے اور تسمیہ سے مراد بِسِم اللِه الرَّحْمٰنِ الرَّحِیم ہے۔

سوال 3:درج ذیل سوالات میں مناسب ترین جواب منتخب کریں۔

1۔ انبیاء کی تعداد کم وبیش کتنی ہے؟ ( ایک چوبیس ہزار)

2۔ الم قرآن پاک کے حروف ہیں۔ ان کو پڑھنے سے کتنی نیکیاں ملیں گی؟( 30 )

3۔ قرآن مجید کی تلاوت کرنے سے پہلے کیا کرنا چاہیے؟ (وضو)

4۔ تلاوت قرآن سے پہلے کیا پڑھنا چاہیے؟ ( تعوذ و تسمیہ)

 

سوال 4: درج ذیل جملوں میں سے درست اور غلط جملوں کی نشاندہی کریں۔

1۔ انبیاء کرام کی تعدادکم وبیش ایک چوبیس ہزار ہے۔ (درست)

2۔ قرآن مجید زندگی کے چند ایک شعبوں کے بارے میں رہنمائی مہیا کرتا ہے۔ (غلط)

3۔ دنیاوآخرت کی بھلائی کے لیے قرآن پاک کی تعلیمات پر کرنا ضروری ہے۔ (درست)

4۔ قرآن مجید کا ایک حرف پڑھنے سے ایک نیکی ملتی ہے۔ (غلط)

5۔ قرآن مجید کی تلاوت سے پہلے وضو کرنا چاہیے۔ (درست)

 

ناظره قرآن

 سوال 1: درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب دیں۔

 1۔ قرآن کریم کے ایک پارے میں کتنےحصے ہوتے ہیں؟

 جواب: قرآن کریم کے ایک پارے میں چار حصے ہوتے ہیں۔

2۔ سورة النساء میں آیات کی تعداد کتنی ہے؟

جواب: سورة النساء میں کل 176 آیات ہیں۔

3۔ سورة آل عمران کی کتنی آیات ہیں؟

 جواب: سورة آل عمران میں 200 آیات ہیں۔

4۔ سورة المائدہ میں کل کتنے رکوع ہیں؟

جواب: سورة المائدہ میں 16رکوع ہیں۔

5۔  پانچویں پارے میں کتنے رکوع ہیں؟

جواب پانچویں پارے میں 17رکوع ہیں۔

 سوال 2: خالی جگہ پر کریں۔

1۔ آیت الکرسی تیسرے پارے میں ہے؟

2۔ قرآن کریم میں کل 114 سورتیں ہیں۔

3۔ سورة النساء چوتھے پارے میں شروع ہوتی ہے۔

4۔ چھٹے پارے کے شروع میں لفظ لا يحب الله لکھا گیا ہے۔

5۔ قرآن کریم کو تلفظ کے ساتھ پڑھنے کوعلم تجوید کہتے ہیں۔

 

حفظ و ترجمه

سوال 1: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جوابات دیں۔

1۔ سورة الفاتحہ کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟

جواب: الحمد کے معنی تعریف کے ہیں سورة الفاتحہ کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس میں الله تعالی کی تعریف بیان کی گئی ہے۔

2۔ سب سے افضل درود کا کیا نام ہے؟

جواب: سب سے افضل درود ر درود ابراھیمی ہے ۔ جسے ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔

3۔ ربنا اغفرلی ولوالدي وللمؤمنين يوم يقوم الحساب کے کیا مراد ہے؟

جواب: ترجمہ: اے پروردگار! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور مومنوں کو بخش دے اس روز جبکہ اعمال کا حساب ہونے لگے۔

4۔ قرآن کریم کی آخری سورہ مبارکہ کا نام بتائیں۔

جواب: قرآن کریم کے آخری سورہ سورة الناس ہے۔

 

سوال 2۔

1۔ سورہ فا تحہ کا تر جمہ کریں۔

جواب: ترجمہ:

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

اَ لْحَـمْدُ لِلّـٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ

سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔

اَلرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ

بڑا مہربان نہایت رحم والا۔

مَالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ

جزا کے دن کا مالک۔

اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ

ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔

اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِـيْـمَ

ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔

صِرَاطَ الَّـذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْـهِـمْۙ غَيْـرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْـهِـمْ وَلَا الضَّآلِّيْنَ

ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا، نہ کہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ وہ جو گمراہ ہوئے۔

 

2۔ تشہد سے کیا مراد ہے؟

جواب: نماز میں بیٹھنے کی حالتکو تشہد کہتے ہیں۔

 

سوال 3: درج ذیل جملوں میں سے درست اور غلط جملوں کی نشاندہی کریں ۔

1۔ آیت الکرسی میں کل پانچ آیات ہیں ۔ (غلط)

2۔ قرآن کریم کی سب سے آخری سورت کا نام سورة الفلق ہے۔ ۔ (غلط)

3۔ سورة الفاتح کے دیگر ناموں میں سے ایک نام سورة الشفاء بھی ہے۔ (درست)

4۔ درودابراھیمی میں نبی کریم کا تذکرہ بھی ہے۔ (درست)

5۔ نماز میں کھڑے ہونے کی حالت تشہد کہتے ہیں۔ ۔ (غلط)

 

باب دوم

 

ایمانیات اور عبادات

 

سوال 1: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب دیں۔

1۔ اخروی زندگی سے کیا مراد ہے؟ ہمیں اپنی اخروی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

جواب: اخروی زندگی سے مراد یہ ہے کہ تمام انسان مر کر دو بار زندہ ہو گئے اور اللہ تعالی کے حضور پیش ہونگے۔ وہ آخرت کا دن ہوگا اور اس دن سب کے اعمال ناموں کا وزن ہوگا۔ ہمیں چاہیے کہ اس دن کے لیے تیاری کریں اور الله تعالی کے احکام پر حضورﷺ کے بتائے گئے طریقوں کے مطابق زندگی گزاریں اور بُرے اعمال سے اپنے آپ کو بچا لیں۔

2۔ نامہ اعمال سے کیا مراد ہے؟

 جواب: نامہ اعمال، وہ نامہ جس میں انسان کے سارے اچھے اور برے اعمال لکھے ہوں گے اور قیامت کے دن اس کے ہاتھ میں دیا جائے گا۔ روایات کے مطابق انسان کے دائیں اور بائیں کندھے پر دو فرشتے مقرر کر دئیے گئے ہیں ان کو کراماً کاتبین کہا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک اچھے اعمال اور دوسرا برے اعمال لکھتا ہے۔

2۔ انسان کی اصل منزل کون ہے اور اس منزل کے حصول کے لیے اس سے کیا کرنا چاہیے؟

جواب: انسان کی اصل منزل آخرت کی زندگی ہے کیونکہ وہ ختم ہونے والی نہیں ہے۔ اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم اس کے لیے تیاری کریں اور الله تعالی کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں نیک اعمال کریں نبی اکرم ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کریں اپنے مسلمان بھائیوں سے نیک سلوک کریں اور دوسروں کے کام آئیں اس سے ہماری اخروی زندگی کامیاب ہوئی اور ہمیں جنت نصیب ہوگی۔

 

سوال 2: درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب دیں۔

1۔ یوم آخرت سے کیا مراد ہے؟

جواب: یوم آخرت سے مراد یہ ہے کہ انسان مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوگا اور اللہ تعالی اس کے اچھے اور برے

اعمال کا وزن کرے گا جس پر اسے جنت یا دوزخ لے گا۔

2۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیاںمیں کس مقصد کے لیے بھیجا ہے؟

جواب: الله تعالی نے انسان کو دنیا میں اپنی فرمانبرداری کے لیے بھیجا ہے۔

3۔ کن لوگوں کو جنت میں بھیجا جائے گا؟

جواب: آخرت کے دن جن لوگوں کے نیک اعمال کا وزن زیادہ ہوگا وہ جنت میں جائیں گے۔

4۔ کن لوگوں کو دوزخ میں بھیجا جائے گا؟

جواب: روز آخرت میں جن لوگوں کے اعمال کا وزن زیادہ ہوگا انکوردوزخ میں بھیجا جائے گا۔

5۔  نامہ اعمال لکھنے والے فرشتوں کے نام تائیں؟

 جواب: نامہ اعمال لکھنے والے فرشتوں کو کراماً كاتبین کہتے ہیں۔

 سوال 3: درج ذیل سوالات میں مناسب ترین جواب منتخب کریں۔

1۔ اس دنیا میں انسان کو کتنی مدت کے لیے زندگی گزارتا ہے؟ ( مختصر)

2۔ دنیاں کی مثال کس طرح سے ہے؟ ( مسافرخانه)

3۔ ایک مسلمان کی اصل منزل کیا ہے؟ (آخرت )

4۔ اس دنیا میں انسان کی آمد کا مقصد ہے۔ (عبادت کرنا )

5۔ دنیاں کیا ہے؟ ( فنا ہونے والی جگہ )

6۔ دنیا میں انسان کو زندگی کتنی باری ملتی ہے؟ (1 بار )

سوال 4: درج ذیل جملوں میں سے درست اورغلط جملوں کی شناخت کریں۔

(1) دنیا آخرت کی ہے۔ (درست)

(ii) مرنے کے بعد کوئی زندگی نہیں ہے۔ (غلط)

 (iii) کائنات کی ہر غیرقانی ہے۔ (غلط)

 (iv) ایک مسلمان کی اصل منزل اخروی زندگی ہے۔ (درست)

(۷) شیطان کی راہ پر چلنے والوں کے لیے آخرت میں ذلت ورسوائی ہے۔ (درست)

 

اطاعت رسول اور اس کی اهميت

 

سوال 1: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب دیں۔

1۔ ایک مسلمان کی زندگی میں اطاعت رسول کی کیا اہمیت ہے؟

جواب: قرآن مجید کے احکام کی وضاحت نبی اکرم ﷺ نے کی اور مسلمانوں کے لیے پسندیدہ زندگی گزارنے کاعملی نمونہ پیش کیا اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔ ترجمہ: بے شک تمہارے لیے الله کے رسول کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔ دوسری جگہ ارشاد ہے۔ ترجمہ :جس نے رسول کی اطاعت کی بے شک اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ گویا اللہ تعالیٰ کا

پسندیدہ بندہ بنے کے لیے نبی کریم کی فرمانبرداری اور اطاعت لازمی ہے۔

2۔ محاب کرام رضی اللہ تعالی کی زندگی سے اطاعت رسول ﷺ کی چند مثالیں پیش کریں۔؟

 جواب: صحابہ کرام رضی الله زندگی کے ہر معالمے میں رسول کریمﷺ کی اطاعت وپیروی کرتے تھے لہذ اوہ کھانے پینے ، چلنے پھرنے، اٹھنے بھیٹنے اور کاروباری معاملات غرض زندگی کے سب معمولات میں رسول کریم ﷺ کی سنت کی پیروی کرتے تھے۔ ایک دفعہرسولﷺ منبر پر تشریف فرماتھے صحابہ کرام کوحکم دیاکہ بیٹھ جائیں اسی وقت حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی دروازے کے قریب آرہے تھے وہ سنتے ہی وہیں جوتیوں والی جگہ پر بیٹھ گئے جب حضور ﷺ نے اندر آنے کا کہا تو پھر اندر آ گئے۔

 

3۔ ایک قرآنی آیت اور ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے اطاعت رسول ﷺ کی اہمیت واضح کریں۔؟

جواب: الله تعالی نے مومنوں کے لیے رسول کریم ﷺ کی اطاعت کے صلے میں بہت زیادہ اجر و انعام رکھا ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے : ترجمعہ : رسول ﷺ کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پاؤ گے۔

حضور ﷺ کا ارشاد ہے۔ جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی

اس نے اللہ تعالی کی نافرمانی کی۔

 

سوال 2: درج ذیل سوالات مختصر جواب د یں۔

1۔ انسانوں کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے کن کو بھیجا؟

جواب: انسانوں کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے اور رسول مبعوث کیے۔

2۔ سب سے آخری رسول اور سب سے آخری آسمانی کتاب کون سی ہے؟

جواب: سب سے آخری رسول حضرت محمدﷺ اور آخری کتاب قرآن مجید ہے۔

3۔ قرآن پاک کے احکام کی وضاحت اورتشریح کس نے کی؟

جواب: قرآن مجید کے احکام کی وضاحت نبی اکرم ﷺ نے کی۔

4۔ رسول پاک ﷺ کی اطاعت دراصل کس کی اطاعت ہے؟

جواب: رسول پاک کی اطاعت دراصل اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔

5۔ نبی اکرمﷺ کا حکم سن کر حضرت عبداللہ نے کیا کیا؟

 جواب: نبی اکرم نام سن کر حضرت عبداللہ دروازے میں ہی بیٹھ گئے۔

 سوال 3: درج ذیل سوالات میں مناسب ترین جواب منتخب کریں۔

1۔ جس نے رسول ﷺ کی اطاعت کی، اس نے الله تعالی کی اطاعت کی۔ ( قرآنی آیت ہے)

2۔ انسانوں کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالیٰ نے کن کوبھیجا؟ (انبیاء کو)

3۔ رسول ﷺ زندگی ہمارے لیے کیا ہے؟ ( بہترین نمونه)

4۔ سب سے آخری کانام ہے۔ (حضرت محمدؐ)

5۔  حضرت عبدالله بن مسعود کون تھے؟ ( صحا بی)

6۔ سب سے آخری آسمانی کتاب کا نام ہے۔ ( قرآن مجید )

7۔ رسول پاک ﷺ کا ہرفعل کس کی مرضی سے ہوتا تھا؟ ( آللہ تعالیٰ )

 

اہل بیت کی سوال

 سوال4۔ مناسب الفاظ سے خالی جگہ پر کریں۔

1۔ قرآن مجید کے احکام کی وضاحت حضور نے کی۔

2۔ بےشک تمہارے لیے اللہ کے رسول کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔

3۔ رسولﷺ کی اطاعت دراصل اللہ کی اطاعت ہے۔

4۔ رسول پاک ﷺ کی اطاعت ایمان کی بنیاد اور آخرت میں کامیابی کا راز ہے۔

5۔  مومنوں کے لیے رسول پاکﷺ کی زندگی بهترین نمونہ ہے۔

سنت نبوی کی اهمیت

سوال 1: درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔

1۔ سنت نبوی سے کیا مراد ہے؟

جواب: سنت نبوی اس عمل کو کہتے ہیں جو حضورﷺ نے خود کی ہو یا اس کے کرنے کاحکم دیا ہو یا حضورﷺ کے سامنے کوعمل کیا گیا ہو اور حضور ﷺ نے اس پر خاموشی اختیار کی ہو۔

2۔ قرآن حکیم کی موجودگی کے باوجود ہمیں سنت نبوی ﷺ کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے؟ وضاحت کریں۔؟

جواب: قرآن کر یم میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے احکام بیان کیے ہیں لیکن ان کی وضاحت اور طریقے ہم کو حضورﷺ کی حدیث سے ملتے ہیں۔ ارشاد باری تعالی ہے۔ تمہارے لیے رسول کی زندگی بهترین نمونہ ہے۔

قرآن مجید میں نماز، روزہ ، حج ، زکواۃ اورجہاد کے احکام کا حکم دیا گیا ہے لیکن ان کو ادا کر نے کے طریقے حضور ﷺ نے بتائے ہیں۔ اس لئے قرآن مجید کا احکام حضورﷺ کے طریقوں کے مطابق کرنے میں کامیابی ہے۔

3۔ سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنے سے میں کون کون سے دینی اور دنیاوی فائدے حاصل ہوتے ہیں؟

 جواب: سنت نبوی ﷺ پر عمل کرنے سے دنیاوی فائدے بھی ملتے ہیں اور آخرت میں بھی فائدہ ہے۔ ۔ دنیا میں انسان نقصان سے بچارہتا ہے اور اورآخرت میں جنت ملتی ہے۔

 آپ ﷺ کی حدیث مبارکہ کا ایک ایک لمحہ امت کے لیے کامل نمونہ ہے۔ جس پر عمل کر کے ہم اپنی دنیا واخرت سنوار سکتے ہیں آپ کا ارشاد ہے لوگوں میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں اگرتم انکو مضبوطی سے پکڑ وتم ہرگز گمراہ نہ ہو گئے۔ ان میں سے ایک ﷺقرآن اور دوسری میری سنت ۔

سوال 3: درج ذیل سوالات میں مناسب ترین جواب منتخب کریں۔

1۔ سنت کے لفظی معنی کیا ہے؟

جواب: سنت کے لفظی معنی طریقہ یا راستہ کے ہیں۔

2۔ انسانوں کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالی نے اپنی ہدایت کس شکل میں اتاری؟

 جواب: اللہ تعالی نے انسانوں کو اپنے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے اپنی ہدایت قرآن مجید کی شکل میں اتاری۔

3۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات ہم تک کن لوگوں نے پنچاۓ؟

جواب: اللہ تعالی کے احکامات ہمیں پیغمبروں نے پہنچائے۔

4۔ نماز اور روزہ کے بارے میں ہمیں مکلمل تفصیلات کہاں سے ملتی ہیں؟

 جواب: نماز اور روزہ کے بارے میں میں مکمل تفصیلات ہمیں سنت نبوی سے ملتی ہیں۔

5۔ وہ کونسی دو چیزیں ہیں جن پرعمل کرنے سے کوئی مسلمان گمراہ نہیں ہوسکتا؟

 جواب: قرآن مجید اور سنت رسول ﷺ پر عمل کرنے سے کوئی مسلمان گمراہ نہیں ہوتا۔

 سوال 3: درج ذیل سوالات میں مناسب ترین جواب منتخب کریں۔

1۔ سنت کے لفظی معنی ہیں۔( طریقه)

2۔ ارکان اسلام کی تعداد کتنی ہے؟ ( پانچ )

3۔ نماز، روزہ زکوة اور وغیرہ کے تفصیلی مسائل ہمیں کہاں سے معلوم ہوتے ہیں؟ ( سنت نبوی )

4۔ زکوة کس قسم کی عبادت ہے؟ ( مالی)

5۔ رسول اکرم ﷺ نے اپنی زندگی میں کتنے حج کئے؟ (ایک )

 

نماز جمعه وعيدين تعارف اور معاشرتی اهمیت

 

 سوال 1: درج ذیل سوالات کےتفصیلی جواب دیں۔

1۔ نماز جمعہ کی کیا اہمیت ہے؟ نیز نماز جمعہ کے آداب بیان کریں۔؟

جواب: نماز جمعہ مسلمانوں پر فرض ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا اے ایمان والوں! جب جمعہ کے دن نماز کے لیے پکارا

جاے تو اللہ کی یاد کی طرف دوڑ پڑو اور خریدوفروخت ترک کردو۔ نماز جمعہ کے بارے میں حضورﷺ کا ارشاد ہے ترجمعہ: کہ جس شخص کے پاؤں جمعہ کی نماز کے لیے جاتے ہوئے گرد آلودہ ہوگے اللہ تعالیٰ نے اس پر دوزخ کی آگ حرام کر دی۔

نماز جمعہ کے آداب:

1۔ نماز جمعہ اپنے علاقے کی جامع مسجد میں ادا کرنی چاہیے۔

2۔ نماز جمہ کے لیے غسل کرنا، مسواک کرنا، خوشبو لگانا اور صاف ستھرا لباس پہنا ضروری ہے۔

3۔ نماز جمعہ کا خطبہ بالکل خاموشی سے سننا چاہیے۔

4۔ نماز جمعہ کے لیے اذان ہوتے ہی مسجد پہنچ جانا چاہیے

5۔ مسجد میں جہاں جگہ مل جاۓ وہیں بیٹھ جانا چاہیے۔

2۔ عیدالفطر کب اور کیوں منائی جاتی ہے؟

 جواب: عیدالفطر رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے کے بعد یکم شوال کو منائی جاتی ہے۔ عید الفطر اس لیے منایی جاتی ہے۔ کہ مسلمانوں نے رمضان کے روزے پورے کیے اور الله تعالی کی اس نعمت کے شکرانے کے طور پر عید کی خوشی منائی جاتی

3۔ عید الاضحیٰ منانے کا کیا مقصد ہے؟

جواب: عید الاضحیٰ منانے کا مقصر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کی پیروی ہے۔ یہ مسلمانوں کے لیے دوسراخوشی کا دن ہوتا ہے۔ عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

 سوال 2: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

 1۔ نماز جمعہ کب فرض ہوئی؟

جواب: نماز جمعہ مسلمانوں کا مدینہ کی طرف ہجرت کرنے سے پہلے فرض ہوئی۔

2۔ نماز جمعہ کی اہمیت کے بارے میں ایک قرآنی آیت کا ترجمہ لکھیں۔

 جواب: اللہ تعالی کا ارشادہے۔ترجمہ: اے ایمان والو جب جمعہ کی نماز کے لیے پکارا جائے اس کی یاد کی طرف دوڑ پڑواور خریدوفروخت ترک کر دو

3۔ نماز جمعہ کی اہمیت کے بارے میں ایک حدیث کار تر جمعہ لکھیں۔؟

 جواب: نمازجمعہ کے بارے میں حضور کا ارشاد ہے۔ ترجمہ: کہ جس شخص کے پاؤں جمعہ کی نماز کے لیے جاتے ہوئے گرد آلودہ ہوگے اللہ تعالیٰ نے اس پر دوزخ کی آگ حرام کر دی۔

4۔ عیدین سے کیا مرداہے؟

 جواب: عیدین سے مراد عیدالفطر اور عید الاضحیٰ ہیں۔

5۔ شکرانے کے دن سے کیا مراد ہے؟

 جواب: عیدالافطر کوشکرانے کا دن کہتے ہیں کیوں کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے روزے رکھنے پر منایا جاتا ہے۔

سوال 3: درج ذیل سوالات کا مناسب ترین جواب منتخب کریں۔

1۔ مسلمانوں پر دن ورات میں کتنی نمازیں فرض ہیں؟ (پانچ)

2۔ نماز جمعہ کس نماز کی جگہ ادا کی جاتی ہے؟ (ظهر)

3۔ کسی دن کو مسلمانوں کے عید الاضحیٰ کا دن قرار دیا گیا؟ (دس زلحج)

4۔ وہ کون سی نماز ہے جو جماعت کے بغیر ادا نہیں ہوتی؟ ( جمعہ)

5۔ عيدالفطرکس اسلامی مہینہ میں منائی جاتی ہے؟ (شوال )

6 عيدلا ضحیٰ کس اسلامی مہینہ میں منائی جاتی ہے؟ ( ذلحج)

7۔ عیدین کی نمازیں ہیں۔ ( واجب )

8۔ عيدلا ضحیٰ کس پیغمبر کی قربانی کی یادیں منائی جاتی ہے؟( حضرت اسماعیلؑ)

4: مناسب الفاظ خالی جگہہ پر کریں۔

1۔ نماز جمعہ جامع مسجد میں ادا کی جاتی ہے۔

2۔ ہفتے کے سات دنوں میں سب سے افضل جمعہ  کا دن ہے۔

3۔ عیدین سے مراد دو عیدیں ہیں

4۔ نما ز عید الفطر کی دو رکعتیں ہوتی ہیں۔

5۔ قربانی کے گوشت کے تین سے حصے کیے جاتے ہیں۔

 

روزے کا تعارف اور اہمیت

 

سوال 1: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب دیں۔

1۔ روزہ کے بارے میں قرآن مجید کی ایک آیت ترجمعے کے ساتھ تحریر کریں۔؟

جواب: روزے کے بارے میں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے

"یا ایھا الذین آمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون"

اے ایمان والو، تم پر روزے فرض کئے گئے جیسا کہ تم سے پہلے والوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقوی اختیار کرو۔

2۔ جسمانی اور روحانی لحاظ سے روزہ کی کیا اہمیت ہے؟

 جواب: روزہ جسمانی صحت کو درست رکھتا ہے۔ اور اسے بیماریوں سے بچاتا ہے۔ روزے رکھنے سے انسان کو بھوکوں اور پیا سوں کی تکلیف کا احسا س ہوتا ہے۔ روزہ دار کے لیے بہت اجر ہے ۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:روزہ میرے لیے ہے اور میں کود اس کا بدلہ دوں گا۔ دوسری جگہہ حضورﷺ نے فرمایا کہ روزہ دار کی دعااللہ تعالیٰ فوراً قبول فرماتا ہے۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں ایک دروازے کا نام " ریان " ہے جس سے صرف روزہ دار داخل ہونگے۔

 

3۔ اللہ تعالی نے روزہ دار کے لیے کیا انعامات رکھے ہیں؟

جواب: روزہ دار کے لیے اللہ تعالیٰ نے پانچ انعامات مقرر کیے ہیں۔

روزہ داروں کے لیے جنت کو خاص طور پرسجایا جاتا ہے۔

روزہ داروں کو گناہوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سرکش شیاطین کو قید میں جکڑ دیا جاتا ہے۔

روزہ دار کے منہ سے آنے والی والی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔

روزہ دارکو رمضان المبارک کی آخری رات معاف کردیا جاتا ہے۔

روزہ دار کے لیے دریا کی مچھلیاں دعا کرتی ہیں۔

 سوال 2: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

1۔ روزہ کے لیے قرآن مجید میں کونسالفظ استعمال ہوا ہے؟

جواب: روزہ کے لئے قرآن مجید میں لفظ صیام استعال ہوا ہے۔

2۔ روزہ کا اصطلاحی مفہوم کیا ہے؟

 جواب: صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کھانے پینے اور دیگر نفسیا تی خواہشات سے رکے رہنےکا نا م روزہ ہے۔

3۔ قرآن مجید کی رو سے اہل ایمان پر روزے کیوں فرض کیے گئے؟

جواب: قرآن مجید کی روسے روزے اس لئے فرض کیے گئے ہیں تا کامل ایمان پرہیز گار بن جائیں۔

4۔ جنت کے کتنے دروازے ہیں اور جس دروازے سے روزہ دار جنت میں داخل ہونگے اس کا نام کیا ہے؟

جواب: جنت کے آٹھ دروازے ہیں اور جس دروازے سے روزہ دار جنت میں داخل ہوگئے اسکانام ریان ہے۔

5۔ قرآن مجید کس مہینے کی کونسی رات کو نازل کیا گیا؟

 جواب: قرآن مجید کو رمضان کے مہینے کی ستائیسویں رات کو نازل کیا گیا۔

 سوال 3: درج ذیل سوالات میں مناسب ترین جواب منتخب کریں۔

1۔ نماز کے بعد اسلام نے کی عبادت پر زور دیا ہے؟ ( روزه )

2۔ روزہ کیسی عبادت ہے؟ ( فرض )

3۔ رمضان کوکون سامہینہ قراردیا گیاہے؟ ( ہمدردی )

4۔ رمضان میں ایک فرضکو ادا کرنے کا ثواب کتنے فرضوں کے برابرہو تاہے؟ (70 )

5۔ شب قدر کتنے مہینوں سے افضل ہے؟ ( 1000)

6۔ کس مہینے میں شرکش شیتطان کو قید میں جکڑ دیا جاتا ہے؟ ( رمضان )

7۔ روزہ دار کے منہ سے آنے والی والی بو اللہ تعالی کے نزدیک کس خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ (مشک )

 

سوال 4۔ درج ذیل جملوں میں سے درست اور غلط جملوں کی شناخت کریں۔

1۔ سوم کا مطلب ہے رک جانایا خاموش رہنا۔ ( درست )

2۔ روزه اسلام کا چوتھارکن ہے۔۔ ( غلط )

3۔ اسلام کے علاوہ روزوں کا تصور کسی اور مزہب میں نہین ہے۔ ۔ (غلط )

4۔ ریا ن جنت کے اس دروازے کانام ہے جس سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔۔ ( درست )

5۔ روزہ رکھنے سے انسانیت صحت پر بُرا اثرمرتب ہوتاہے-۔ ( غلط)