Previous Exam papers of Urdu for Class 9th

 ( Fresh New Course)

وقت:2 گھنٹے 40 منٹ  کل نمبر:60

حصہ دوئم) نمبر:36 )

سوال 2۔ مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے (نو) اجزاء حل کریں۔ تمام اجزاء کے نمبر مساوی ہیں۔ کوئی بھی نشان چھوڑنا /لکھنا منع ہے۔

۔سوال 1۔-جب کبھی حضرت فاطمہ حضور کے پاس آتیں توآپ صلی اللہ علیہ وسلم کیاکرتے تھے؟

سوال نمبر 2- سوارادہ چلتوں سے یہ کیوں نہ کہتے تھے کہ زمین سے ذرایہ کوڑا تو اُٹھا دو؟

سوال نمبر3- "برادران یوسف" سے کیامرادہے؟ وضاحت کریں۔

سوال نمبر 4- ذیل کے الفاظ اپنے جملوں میں استعمال کریں۔ دہم، مبادلہ، بسورنا ، افلاس

سوال نمبر 5- اولاد کی اسلامی خطوط پرتربیت کیوں ضروری ہے؟

۔سوال نمبر 6- شاکرہ کس مزاج کی عورت تھی؟

۔سوال نمبر 7- ڈاکٹر زیدی دروازے پرجودستک سنتے تھے۔ اسکی اصل وجہ کیاتھی؟

سوال نمبر 8- کھانے کے بارے میں صاحب خانہ کی بچی کس مزاج کی تھی؟

سوال نمبر 9- ڈاکٹر صاحب نے بیگم صاحبہ کو مریض کی دیکھ بھال کے سلسلے میں کیاہدایات دیں؟

سوال نمبر 10- جملہ اسمیہ اورجملہ فعلیہ کا فرق مثالوں سے واضح کریں۔

سوال نمبر 11- مصنف کے درست آغانے سفارش کوڈاکاڈالنے مترادف کیوں کہاہے؟

سوال نمبر 12- کیچڑ میں پھسلنے کی کیفیت اپنے الفاظ میں بیان کریں۔

حصہ سوئم نمبر:24

نوٹ: مندرجہ ذیل میں سے کوئی سے تین سوالات کے جوبات لکھیں۔ ہرایک کے نمبربرابرہیں۔

سوال 3۔ دی گئی ہدایات کے مطابق مصنف کا نام اورمتن کاحوالہ دے کرکسی ایک جز کی تشریح کریں۔

الف) " واہ پنڈت جی دلہا آپ نے ہماری کوب کر کری کرادی۔ شرما صاحب کےپاس گیا توانہوں نے پرچہ نکال کرہمارے سامنے رکھ دیا اورکہا تم خودہی انصاف سے جوچاہو نمبردے دو، اورپرچہ دیکھتاہوں، تواُوٹ پٹانگ لکھا ہے کہ اکبر کے بیٹے کا نام دین الٰہی تھا اوراشوک لاٹھیاں بیچا کرتاتھا۔ جہانگیر کبوترپالتاتھا اورلارڈ ہینگز تیر دوڑتا تھا۔ اسکے علاوہ ،ہجے غلط اوراملا خراب، خدا جانے یہ لونڈا سراسال کیاکرتارہاہے؟

(ب) اتفاق کی خوبیاں لوگوں نے بہت کچھ بیان کی ہیں اوروہ ایسی ظاہر ہیں کہ کوئی شخص اتفاق سے ان کو بھول نہیں سکتا۔ بہت بڑے بڑے واقعات دنیا میں گزرے ہیں۔جن گو پرانی تاریخیں یاددلاتی ہیں اورجن کی یاد سے ایک عجیب اثرہمارے دلوں میں ہوتاہے۔ وہ سب باہمی اتفاق کا نتیجہ ہے۔

سوال 4۔ نظم اورشاعرکاحوالہ دے کر کسی ایک جزوکی تشریح کریں۔

الف) خدائے لم یزل کادستِ قدرت تو، زبان توہے -- یقین پیداکر اے غافل مفلوب گماں توہے)

ہرے ہے چرخِ نیلی فام سے منزل مسلمان کی -- ستارے جس کی گردِ راہ ہوں، وہ کارواں توہے

(ب ) جنگل سب اپنے تن پرہریالی سج رہے ہیں -- گل پھول جھاڑ بوٹے کراپنی دھج رہے ہیں

بجلی چمک رہی ہے بادل گرج رہے ہیں -- اللہ کے نقارے نوبت کے بج رہے ہیں

سوال 5۔ شاعر کا حوالہ دیتے ہوئے کسی ایک غزل پارے کی تشریح لکھیں۔

(الف)  وہ کیا چیز ہے؟ آہ جس کے لیے -- ہر اک چیز سے دل اُٹھا کر کرچلے

دکھائی دیئے یوں کہ بے خود کیا -- ہمیں آپ سے بھی  جدا کر چلے

(ب) لگتا نہیں ہے دل میرا اُجڑے دیارمیں -- کس کی بنی ہے عالم ناپائیدار میں

عمر دراز مانگ کے لائے تھے چارد ن -- دوآرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

سوال 6۔ درجہ ذیل اقتباس کوغورسے پڑھ کر آخر میں دئیے گئے سوالات کے جوابات تحریر کریں۔

وہ روزارادہ کرتی کہ آج نصیر کودیکھنے جائوں گی ،اسلیے بازار سے کھلونے اورمٹھائیاں لاتی، گھر سے چلتی ،لیکن آدھے راستے سے لوٹ آتی۔ کبھی دوچار قدم سے آگے نہ بڑھاجاتا، کون سا منہ لے کر جائوں؟ جومحبت کو فریب سمجھتاہو۔ اسے کون سامنہ دکھائوں؟ کبھی سوچتی کہیں نصیر مجھے نہ پہچانے تو، بچوں کی محبت کااعتبارکیا۔

سوالات:

وہ بازارسے کھلونے اورمٹھائیاں کیوں لاتی؟ 2۔ وہ کیوں آدھے راستے سے لوٹ آتی؟

۔ وہ کبھی کبھی نصیرکے بارے میں کیا سوچتی؟ 4۔ وہ روزکیاکام کرنے کاارادہ کرتی؟

یا

اپنے چھوٹے بھائی کو امتحان کے لیے خوب تیاری کرنے کے بارے میں خط لکھے۔