Model Exam paper paper Urdu Lazmi A Lahore Board

"ماڈل پیپر "اردو لازمی

برائے سیکنڈری سکول پارٹ -II (جماعت دہم امتحان)

حصہ معرو ضی

کل نبمر :20 وقت 20 منٹ

سوال نمبر -1 تمام سوالات کے جوابات دی گئی جوابی کاپی پر لکھیے۔ ہر سوال کے 4 (چار) ممکنہ جواب A,B,C D دیے گئے ہیں جس جواب کو آپ درست سمجھیں جوابی کاپی پر اس سوال کا نمبر کے سامنے جز A,B,C,Dکے سامنے دیے گئے دائروں میں سے ایک دائرے کو پین سے ےا مرکر کی سیاہی سے بھر دیں۔

(i) جس نظم میں اللہ تعا لیٰ کی تعریف کی جائے اسے کیا کہتے ہیں
(الف) نعت (ب) حمد (ج) قصیدہ (د) منقبت

(ii) نظم "طلوع اسلام " کا شاعر کا نام ہے۔
(الف) حفیظ جالندھری (ب) مولانا الطاف حسین حالی (ج) ماہرالقادری (د) علامہ اقبال

(iii) مرزا فرحتاللہ بیگ نے کون سا مضمون لکھا ہے
(الف) نظریہ پاکستان (ب) مسدس حا لی (ج) سفر کامیابٓی کی کنجی ہے (د) صاحب بہادر

(iv) سبق محروم وراثت میں کس پر ظلم کی نشان دہی کی گئی
(الف) بیوی ہر (ب) والد پر (ج) بیٹے پر (د) بیٹی پر

(v) نصاب میں شامل نظم " شاان تقوی " کس شاعر کی تخلیق ہے
(الف) رفیق خاور (ب) علامہ اقبال (ج) حفیظ جالندھری (د) مرزا غالب

(vi) جدید اردو شاعری نے کس سرزمین پر جنم لیا
(الف) دلی میں (ب) لکھنو میں (ج) پانی پت میں (د) آگرہ میں

(vii) میر تقی میر کی شہرت کی وجہ کیا ہے
(الف) مرثیہ (ب) غزل (ج) مثنوی (د) نعت

(viii) الہیٰ میرے بچوں کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیرے ہاتھ میں ہے۔
(الف) آبرو (ب) عزت (ج) عظمت (د) لاج

(ix) ننگے سر کھانہ کھاتے ہیں تو شیطان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مارتا ہے
(الف) دھولیں (ب) پتھر (ج) چیخیں (د) کنکریاں

(x) ان کو دو روز میں ایک ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نصیب ہوتا تھا
(الف) وقت کا کھانا (ب) گندم کا دانہ (ج) جو کا دانہ (د) خرما