اردو لازمی کلاس دہم

حصہ دوئم

کل نبمر 60 وقت 2 گھنٹے 40 منٹ


سوال 2 مندرجہ زیل میں سے کوئی سے (نو)اجزاء حل کریں ۔تمام اجزاء کے نمبر مساوی ہیں۔کوئی بھی نشان چھوڑنا/لکھنامنع ہے۔
1۔ دلی کے ایک قصبہ کی کون سی دوچیزیں مشہورہیں؟
2۔اقبال زبان پرستی اوروطن پرستی کے کیوں مخالف تھے۔
3 آمنہ کا پرنانی کے ساتھ کیا رشتہ تھا۔
4 ۔ نام دیو؛کےکردار میں کون سی خوبیاں تھی۔
5۔ علی شیرکا بھائی قابل ہےِ"نحوی ترکیب لکھیں۔
6۔ خاتون خانہ کے کردار کے بارے میں اظہار خیال کریں۔
7۔ نظم"مرزا قطب الدین ابیک،کا خلاصہ اپنے الفاظ میں لکھیں۔
8۔ افسانہ نگار اپنے دوستوں سے کیوں تنگ تھا؟
9۔ لفظ"علماء"سے مصنف کوجوغلظ فہمی ہوئی اسے اپنےالفاظ میں لکھیں۔
10۔ مندرجہ زیل کون سے مرکبات ہین؟ غم دآلام، عدم کی جان، دس پیسے، اندیروں سے
11۔ غالب نے میرمہدی مجروع سے آزادگی کا اظہار کس بات پر کیا؟
12۔ واحد جمع لکھیں۔ مراکز، عقیدہ، امام، امت،

(حصہ دوم)

نوٹ: مندرجہ زیل میں سے کوئی سے تین سوالات کے جوابات لکھیں۔ ہر ایکنمبربرابر ہیں۔
سوال3 سیاق وسباق کے حوالہ سے کسی ایک جز کی تشریح کریں
(الف)۔ چاہے مجھ پر نفرین کی جائے مگر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ آج تک میرے سامنے کوئی یہ ثابت نہ کر سکاکہ احباب کا ایک جمِ غفیر رکھنے اورشناسائی کے دائرے کو وسیع کرنے سے کیا فائدے ہے؟میں تو یہاں تک کہتاہوں کہ اگر دنیا میں کچھ کام کرنا ہے اور باتوں میں عمر نہیں گزارنی ہےتو بعض نہایت عزیز دوستوں کوچھوڑنا پڑےگا۔اس سے میرے دل پر کیساہی صدمہ ہو؟

(ب)کچھ دنتو بڑی بی کی خوب خاطریں ہوئیں انکو نہلایاجاتاہے۔میاں احمد مرزا بھی باہر آتے جاتے سلام کرتے تھے۔ بچے زرا ساخل مچاتے تو بییوں فضیحتیں سنتے۔جانا تھا کہ پکاپانہے آج ج نہ مری کل مری۔ان پر قبضہ ہوجائےمگر بڑھیاکی پرانی ہڈیاں تھیں پانچ سیر کا گھی کھایا تھا وہ ایسی جلدی کیوں مرتی۔ سوال 4۔ نظم اورشاعر کاحوالہ دے کر کسی ایک جزوکی تشریح کریں۔
ا) مالی امداد میں سچ ہے بڑے مشہورہیں ہم
لیکن اب ٹیکس ہی اتنے ہیں کہ مجبورہیں ہم

تھادعائوں پہ ہمیں آسراوہ بھی نہ رہا
کیونکہ اُ ن کا بھی اثر ہوتاہے اکثر اُلٹا

ب) تحیر سے کتاب اللہ ریب طاق نسیاں
تعجب ہے کوئی کرتا نہیں تفسیر آزادی

ابھی طوق وسلامل میں ہیں آزادی کے دیوانے
مگرزندان کے دروازے پہ تصویرآزادی

سوال5۔ شاعر کاحوالہ دیتے ہوئے کسی ایک غزل پارے کی تشریح لکھیں۔
ا) نگاہ یارجسے آشنائے رازکرے
وہ اپنی خوبی قسمت پہ کیوں نہ نازکرے

دلوں کوفکرِ دوعالم سے کردیا آزاد
تیرے جنوں کاخداسلسلہ درازکرے

ب) کٹ گئی احتیاط عشق میں عمر
ہم سے اظہار مدعا نہ ہوا

حیف ہے اُسکی بادشاہی کا
تیرے کوچے کاجوگدانہ ہوا
سوال 6۔ درج ذیل میں سے کسی ایک عنوان پر مضمون لکھیں۔
ا) قومی اتحاد 2) اخباربینی کے فوائد 3) سائنس کے کرشمے