5th Class Notes KPK Text Board

Notes of Urdu Class 5th

نو ٹس آف اردو کلا س پنجم

Unit No 1 to 10

حمد

مشق

 سوال 1:درج ذیل سوالوں کے جواب دیں۔

1۔ اس نظم کو حمد کیوں کہا گیا ہے؟

 جواب: اس نظم کوحمد اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں الله تعالی کی صفات بیان کی گئی ہیں

2۔ اس نظم میں اللہ تعالی کی کون کونی نعمتوں کا ذکر کیا گیا ہے؟

 جواب: الله تعالی نے پھول کھلاۓ دریا پہاڑ، آسان تارے سورج چاند پیدا کیے میں ماں باپ اور بہن بھائی اور رشتہ دار دینے دن رات پیدا کیے۔

3۔ آپ الله تعالی کا شکر کس طرح ادا کرتے ہیں؟

جواب: ہم اللہ کی عبادت کر کے الله تعالی کی تمام نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔

4۔ ہمیں مدد کے لیے کسی کو پکارنا چاہیے؟

 جواب: ہمیں صرف اللہ تعالی سے مدد مانگنی چاہیے۔

 سوال 2: درج ذیل الفاظ کے معنی تحریر کریں۔

ا

الفاظ

معنی

فلک

آسمان

لو لگانا

محبت کرنا تعلق قائم کرنا

روشن

مجازاَ ا جالا

محبت

پیار

| سرجھکانا

تسلیم کرنا

 سوال 3: موزوں ترین جواب پر (P) کا نشان لگا لیں۔

الف) حمد میں کسی کی تعریف کی جاتی ہے؟

 (ا) نبی اکرم الله (اا) الشرتال (ااا) صحابه (iv) فرشتوں

ب) پہاڑوں کو اس نے کسی پر جمایا۔

 (1) آسان (ii) زمین (iii) دریا

ج) کس کی دم میں چک دکھائی۔

تتلی (ii) مکھی (iii) جگنو

د) ستاروں کو کس پر سجایا۔

 (1) زمین (ii) آسان (iii) دریا (vi) پہاڑ

ہ) اس حمد میں زیادہ تر کس چیز کے بارے میں بیان کیا گیا ہے؟

 (1) اللہ تعالی کی صفت رحیمی i) اللہ تعالی کی قدرت (iii) فرشتوں کے کمالات

 سوال 4: وہ اسم جواپنے لفظ ہی سے تعلق رکھنے والی شے کو ظاہر کرے جس میں کسی شے کی خصوصیت یا کسی چیز کی اچھائی برائی ظاہر ہوتی ہے۔ جیسے شان والا ، زہین ، خوبصورت، یا چھوٹا وغیرہ اسم صفت کہلاتے ہیں۔ ان الفاظ کی مدد سے ہم مذ کورہ اسم کے بارے میں اچھی طرح جان جاتے ہیں۔ مثلا

1۔ بڑی شان والا ہما راخداہے۔

۲) وہ ایک ز ہین لڑ کا ہے۔

 ۳) باغ میں خوبصورت پھول ہیں۔

اوپر دیے گئے جملوں میں شان والا، زہین اور خوبصورت اسم صفت ہیں۔

سوال نبمر 4۔ ما مندرجہ زیل اسما کو اپنے جملوں میں استعال کریں۔

 چمک

 رات کو اسان پرستارے چمکتے ہیں

ٹھنڈا

 صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا چلتی ہے

چھوٹا

 میرا ایک چھوٹا بھائی ہے۔

خوبصورت

 ہمارے سکول میں خوبصورت پھول ہیں

تیز

موٹر کار بہت تیز رفتار ہوتی ہے

سوال 5: دی گئی نظم میں بعض الفاظ کی آواز ایک جیسی ہے جیسے بنائی اور دکھائی۔ ان الفاظ کو ہم آواز یا ہم قافیہ الفاظ کہتے ہیں نظم میں مندرجہ ذیل الفاظ کے ہم قافیہ الفاظ ڈھونڈ کر لکھیں۔

 نرالی، چہکے، اجالا، پکائے لگایا

الفاظ

 ہم آواز

نرالی

اچھالی

اجالا

دوبالا

لگای

جمایا

چہکے

مہکے

 سوال 6: زمانہ ماضی، زمان حال، زمان مستقبل کے دودو جملے بنائے

۔ زمانہ ماضی

احمد نے لکھا تھا

سلیم سکول گیا تھا

زمانہ حال

احمد خلکھ رہا ہے

سلیم سکول جارہا ہے

زمان مستقبل

احمد خط لکھے گا

سلیم سکول جائے گا

نعت رسول مقبول

مشق

سوال 1: درج ذیل سوالوں کے جواب دیں۔

1۔ ایسی نظم جس میں نبی پاک کا ذکر کیا گیا ہو کیا کہلاتی ہے؟

جواب: جس نظم میں نبی پاک کا ذکر کیا گیا ہو اسکونعت کہتے ہے۔

2۔ مسِ خام کو کسی نے کندن بنایا؟

 جواب: مسِ خام کو حضورﷺ نے کندن بنایا۔

3۔ نعت میں نسخہ کیمیا سے کیا مراد ہے؟

 جواب: نسخہ کیمیا سے مراد وہ خزانہ جوحکمت سے بھرا ہویعنی قرآن مجید۔

4 ۔ رسول پاک ﷺ کی سیرت پر چند جملے لکھیں۔

 جواب: رسول پاک بہت خوش اخلاق تھے۔

 وہ بہت مہربان اور رحمدل تھے۔

 وہ مہمان نواز تھےمحتاجوں کی حاجت پوری کرتے تھے

وہ انصاف والے تھے ہمسایوں سے اچھا سلوک کرتے۔

سوال 2: درج ذیل الفاظ ومرکبات کے معنی لکھیں اور جملوں میں استعمال کریں۔

مرکبات

معنی

جملے

 شیروشکر

فائدہ اٹھانا

نبی پاک ﷺ نے قبائل کو شرو شکرکر دیا

زیرو زبر

ختم کرنا

حضور ﷺ نے سارے غلط کاموں کوزیرو زبر کیا

کھوٹا

خراب

 حضور ﷺ نے کھرے اورکھوٹے لوگوں کی نشاندہی کی ۔

جہل

عقل سے آری

عرب کے اکثر لوگوجہل تھے

کایا

حالت

حضور نے دین اسلام کے ذریعے ساری دنیا کا کایا پلٹ دی

 

سوال نمبر 3۔ درج ذیل کا لم الف مین دیے گئے الفاظ کے متضاد کالم ب میں تحریر کریں۔

 

 

کالم الف

کالم ب

زیر

زبر

بد اندیش

خیراندیش

کھرا

کھوٹا

عرب

عجم

رحمت

زحمت

سوال 4 : اس نعت کا غلاصہ لکھیں ؟

 جواب: حضورﷺ کا لقب رحمت للعالمین تھا۔ وہ درگزر کرنے والے تھے۔ انہوں نے تمام غلط کاموں کو ختم کیا۔ حضورﷺ  پر قرآن مجید نازل ہوا۔ عرہوں میں جہالت کو ختم کیا۔ اور سارے دنیا کی حالت بدل دی

 

فاتح مکه (حضرت محمد )

مشق

 سوال 1: درج ذیل سوالوں کے جواب دیں۔

1۔ کافروں نے مسلمانوں پر کیا کیا مظالم کیے تھے؟

جواب: کافروں نے مسلمانوں کوقسم قسم کی تکلیف پہنچائی۔انکا مذاق اڑاتے انہیں مارتے پیٹتے گلیوں میں گھسیٹتے اور بے گناہ قتل کرتے اسکے علاوہ تین سال تک مسلمانوں کو ایک گھاٹی میں قید رکھا۔

2۔ رسولﷺ کس  اندازسے مکے میں داخل ہوئے؟

جواب: رسولﷺ جس اونٹ پر سوارتھے اس پر غلام کے بیٹے کو بٹھایا ہوا تھا۔ سر مبارک اللہ کے حضور جھکا ہوا تھا۔ اورزبان پرکلام اللہ جاری تھا۔

3۔ رسول ﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر کیا فرمایا؟

جواب: آپ ﷺ نےفتح مکہ کے موقع پر فرمایا "آج تم پر کوئی گرفت نہیں جو تم سب آزاد ہو۔

4۔ فتح مکہ کے موقع پر کفار کی کیا حالت تھی؟

جواب: فتح مکہ کے موقع پر کفار کے تمام لشکر پر خاموشی طاری تھی۔ انکی سانسیں رکی ہوئی تھی۔ سب شرمندہ اور ملامت کھڑے تھے ۔اور نبی کریم ﷺ کے فیصلے کے منتظر تھے۔

5۔ نبی کریم ﷺ کے اچھے سلوک کا کفارکہ پر کیا اثر ہوا؟

 جواب: نبی کریم ﷺ کے اچھے سلوک اور عفو درگزرسے مکہ کے تمام کفار مسلمان ہو گئے۔

6۔ فتح مکہ کے واقعے سے ہمیں کیاسبق ملتا ہے؟

 جواب: فتح مکہ کے واقعے سے ہمیں عفو د رگزر کا سبق ملتا ہے کہ کوئی جتنی بھی زیادتی کرے

اسے معاف کر دینا چاہیے۔

7۔ کس گھاٹی میں آپ نے تین سال گزارے؟

جواب: حضور اور آپ ان کے خاندان نے کافروں کی وجہ سے شعب ابی طالب میں تین سال گزارے۔

سوال 2: نیچے کی دونوں سطروں سے ایک ایک لفظ چن کرنئے الفاظ بنائیں۔

مثال: بے چینی

کلمہ--- بے --- پوچھ

چینی --- گچھ --- شہادت

الفاذ: کلمہ شہادت، بے چینی، پوچھ گچھ

سوال نمبر 3: اسمِ ضمیر کسے کہتے ہیں؟

جواب: ایسے الفاظ جو اسم کی جگہ استعمال کیے جائیں اسمِ ضمیر کہلاتے ہیں۔ جیسے وہ، آپ، میں، ہم تمہارا وغیرہ۔

مثال: انھیں اپنے سارے مظالم یاد آرہے ہیں۔

وہ خوف سہمے ہوئے ہیں۔

 سوال 3: مناسب ضمیرلگا کر پیراگراف مکمل کر یں۔

وہ ،انھیں ،ہم، ہمیں، ہمارے

عام معافی کا سن کر لوگوں میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ انھیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آتا۔ وہ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کیا واقعی رسولﷺ نے ہمیں معاف فرمادیا ہے؟ کیا آپ ﷺ ہم سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کریں گے؟

کیا آپ ﷺ نے ہمارے جر م بھلادیے ہیں؟

سوال 4 : قرآن پاک کو قرآنِ پاک پڑھتے ہیں۔ گویا آخری حرف کی زیر( ِ ) ے میں بدل جاتی ہے۔ اسی طرح مندرجہ زیل کو صحیح تلفظ کے ساتھ ادا کیجیے۔

فاتحِ مکہ، قریشِ مکہ کوہِ صفا ، اہلِ مکہ، رحمتِ عالم

سوال 5: معنی تلاش کریں۔

الفاظ

معنی

عیاں ہونا

 ظاہر ہونا

 انکسار

عاجزی

گھاٹی

 پہاڑوں کے درمیان جگہ

بیت

وعده

گرفت

پکڑ

عفودرگزر

معاف کرنا

 

 

ایک پعاڑ اور گلعری

مشق

 سوال 1: درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔

1۔ پہاڑ کو کس بات پرغرورتھا؟

جواب: پہاڑ کو اپنی جسامت پرغرور تھا۔ کہ میں بہت بڑا ہوں۔

2۔ گلہری نے پہاڑ کی بات سن کر کیا جواب دیا؟

جواب: کلہری نے پہاڑ کو کہا کہ ہر چیز کو چھوٹا اللہ تعالی نے اپنی حکمت سے بنایا ہے کسی میں ایک خوبی رکھی ہے تو کسی میں دوسری خوبی ہے۔

3۔ گلہری کو قدرت نے کون کونی خوبی عطا کی ہے؟

جواب: گلہری کو قدرت نے درخت پر چڑھنے کی خوبی عطا کی ہے۔

4۔ آپ کو پہاڑ اور گلہری میں سے کونا کردار پسند ہے اور کیوں؟

جواب: ہمیں گلہری کا کردار پسند ہے۔ کیونر گلہری میں خاکساری ہے اوراللہ کی صفت بیان کرتی ہے اور پہاڑ میں غرور ہے۔ جو اس بری عادت ہے۔

5۔ ہمیں اس نظم سے کیا سبق ملتا ہے؟

جواب: ہمیں اس نظم سے یہ سبق ملتا ہے۔ کہ غرور کا سر نیچا ہوتا ہے مخلوق خدا کوغرور نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ مخلوق عاجز اور کمزور ہے۔

 سوال 5: اس نظم کا مرکزی خیال بیان کریں۔

جواب: اس نظم کا مرکزی خیال کہ کسی چیز پر غرور نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے آپ کو کمزور ماننا چا ہیے اور عاجزی بیان کرنی چاہیے۔

 سوال 3:درج ذیل اشعار کو نثر میں تحریر کریں:

 الف ) ہر ایک چیز سے پیدا خدا کی قدرت ہے

 کوئی بڑا کوئی چھوٹا یہ اس کی حکمت ہے

ہر ایک چیز خدا کی قدرت سے پیدا ہے۔ یہ اس کی حکمت ہے کہ کسی کو بڑا پیدا کیا اور کسی کو چھوٹا پیدا کیا ہے۔

نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں

کو ئی برا نہیں قدرت کے کا رخانے میں

اللہ تعالی نے جو بھی چیز پیدا کی ہے اس کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے۔ یہ ہو ہی نہی سکتا کہ اللہ پاک نے اس دنیاں میں کسی چیز کو برا پیدا کیا ہو اور اس کا کوی کام نہ ہو۔

 سوال 4: درج ذیل مصرعے مکمل کریں۔

1۔ زرسی چیز ہے اس پر غرور کیا کہنا

2۔ زمیں ہے پست میری آن بان کے آگے

3۔ بھلا پہاڑ کہاں، جانور غریب کہاں

4۔ تیری بساط ہے کیا میری شان کے آگے

سوال 5: نظم کو اپنے الفاظ میں کہانی کی صورت میں لکھیں۔

 جواب: پہاڑ نے گلہری سے کہا کہ میں تجھ سے بڑا ہوں بلکہ میں زمین سے بھی اوپر ہوں اور میرے سامنے تو کچھ نہیں۔ گلہری نے حکمت پہاڑ کو جواب دیا کہ کہ اللہ تعالی نے ساری مخلوق اپنی قدرت ساری اور اپنی حکمت سے پیدا کی ہے ۔ کوئی چھوٹا اور کوئی بڑا نہیں۔ ہر چیز میں کوئی نہ کوئی صفت خاص رکھی ہے۔ اورتم اتنا غرور مت کرو۔

 

 

حضرت علیؑ مرتضی رضی الله عنه

مشق

 سوال 1: درج ذیل سوالوں کے جواب دیں۔

1۔ حضرت علی کون تھے؟

جواب: حضرت علی مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ تھے اور حضور ﷺ کے چچا ابو طالب کے بیٹے تھے۔

2۔ حضرت علی کیسےانسان تھے؟

جواب : حضرت علی بہت نیک دل اورسخی انسان تھے۔ انھوں نے ہر کام الله تعالی کی رضا اور خوشی کے لیے کیا۔

3۔ حضرت علی کی بہادری کے بارے میں بتائیں۔

جواب: حضرت علی بہت بہادر، دلیر اور نڈر تھے۔ غزوہ بدر اور خیبر کے معرکوں میں بہادری کے جوہر دکھائے۔ اسکے علاوہ متعدد غزوات میں بہادری دکھائی۔

4۔ جب حضرت علی کپڑا خریدنے گئے تو کیا ہوا؟

جواب: حضرت علی کے غلام نے اپنے لیےہلکا کپڑا پسند کیا اور حضرت علی کے لیے اچھا کپڑا پسند کیا۔ حضرت علن نے اچھا کپڑا غلام کو دیا اور خود ہلکا کپڑا لیا۔

5۔ حضرت علی کی زندگی سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟

جواب: حضرت علی کی زندگی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے۔ کہ ہر کام میں اللہ تعالی سے ڈرنا چاہیے۔ لوگوں سے کے ساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آنا چاہیے لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے انصاف کرنا چاہیے۔

سوال 2: جملے مکلمل کریں۔

1۔ حضور ﷺ  نے ان کی پرورش کا ذمہ لے لیا۔

2۔ حضرت علی نے ساری عمر حضور کا ساتھ دیا۔

3۔ کافر حضرت علی کو دیکھ کرسخت مایوسں ہوا ۔

4۔ خادم نے حضرت علی کے لیے اچھا ملائم کپڑا خریدا۔

 سوال 3: درج ذیل غلط فکروں | جملوں کو درست کریں۔

1۔ خادم نے اپنے لیے ملائم اور حضرت علی کے لیے معمولی کپڑا خریدا۔

جواب: خادم نے اپنے لیے معمولی اور حضرت علی کے لیے ملائم کپڑا خریدا۔

2۔ بیت المال کے دروازے غریبوں اور مسکینوں کے لیے بند تھے۔

جواب: بیت المال کے دروازے غریبوں اور مسکینوں کے لیے کھلے تھے۔

3۔ حضرت علی جب پانچ سال کے تھے تو حضور ﷺ نے ان کی پرورش کا زمہ لیا۔

جواب : حضرت علا جب تین سال کے تھے تو حضور ﷺ نے ان کی پرورش کا زمہ لیا

4۔ نیکی کا راہ اختیار کر۔

جواب : نیکی کی راہ اختیار کرو۔

5۔ احمد نے فجر کی نماز پڑھا۔

جواب :احمد نے فجر کی نماز پڑھی۔

 سوال 3 : درج ذیل الفاظ جملوں میں استعمال کریں۔

 

الفاظ

جملے

غزوہ

غزوہ احد میں مسلمانوں نے کافروں کو شکست دی

بیت المال

غریبوں کو بیت المال سے ضرورت کی چیزیں دی جاتی

نڈر

حضرت علینڈر یلڈر تھے

سخی

مکہ کے کافر مسلمانوں پر بہت سختی کرتے تھے۔

امانتیں

لوگ حضور ﷺ کے پاس امانتیں رکھتے تھے۔

 

 

بركها ت

مشق

 سوال 1: درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔

1۔ گرمی کی تپس بجھانے اور سردی لانے والے موم کا نام کیا ہے؟

جواب: گری کی تپس بجھانے اور سردی لانے والے موسم کانام برسات ہے۔

2۔ کس موسم میں برسات کی دعا مانگی جاتی ہے؟

جواب: گری کے موسم میں برسات کی دعا مانگی جاتی ہے۔

3۔ بادل کے چھاجانے سے لوگوں کو کیا امید ہوتی ہے؟

جواب: جب بادل چھاجاتے ہے تو لوگوں کو امید ہوتی ہے کہ الله تعالی ان بادلوں سے خیر کی بارش برسائے گا۔

5۔ جل تھل سے شاعر کی کیا مراد ہے؟

جواب: جل تھل سے مراد پانی بھرے ہوکھڈ ے ہیں۔

سوال 2: مندرج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں۔

الفاظ -- جملے

کائنات -- دنیامیں سات عجائبات ہیں۔

غسل صحت -- برسات میں درختوں نے غسل صحت کیا۔

 کوه دشت -- بارش ہونے سے کوہ و دشت میں سبزہ آ گیا

کوئل -- کوئل کی آواز بہت خوبصورت ہوتی ہے

ابر -- آسمان پے اب چھا جئے تع بارش کی امید ہوتی ہے۔

 سوال 3: اس شعر کونثر میں لکھ کر اس کی وضاحت کریں۔

أبر آیا ہے گھر کے اسمان پے۔

کلمے ہیں خوشی کے ہر زبان پے

نژر: آسان پرابر گھر کے آیا ہے ہرزبان پرخوشی کے کلمے ہیں۔

وضاحت:

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ جب گری میں آسمان پر بادل آتے ہیں تو ہر آدی کو خوشی ہوتی ہے کہ بارش برسے گی اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔ اور گری ختم ہو جاتی۔

 

سوال 4: مندرج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں۔

 

الفاظ

 معنی

تپیش

 گری

دشت

صحرا

خلعت

 لباس

کوک

کوئل کی آواز

گھنگھورگھٹا

گہرےبا دل

 

 سوال 5: متضاد اور مترادف الفاظ لکیں:

 

الفاظ

متضاد

 گرمی

سردی

گھٹا

بادل

زمین

آسان

خوشی

غمی

صحرا

جنگل

پہاڑ

میدان

 

 

 

ضمانت

مشق

سوال 1: درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔

1۔ نوجوان پر کس چیز کا الزام تھا؟

جواب: نوجوان قتل کا الزام تھا۔

2۔ حضرت ابوذر غفاری نے ضمانت کیوں دی؟

جواب: حضرت ابوذر غفاری کونوجوان کے چہرے میں سچائی دکھائی دی اس لیے انھوں نے ضمانت دی۔

3۔ مقتول کے وارثوں نے اپنے قاتل کو کیوں معاف کر دیا؟

 جواب: مقتول کے وارثوں نے اپنے قاتل کو اس لیے معاف کردیا کہ انھوں نے وعدہ پورا کیا جس کا مقتول کے وارثوں اور لوگوں پر بہت اثر کیا۔

4۔ اس کہانی سے کون سا اخلاقی سبق ملتا ہے ؟

 جواب: اس کہانی سے یہ سبق ملتا ہے۔ کہ وعدہ پورا کرنا چاہیے اور وعدہ خلافی ہرگز نہیں کرنی چاہیے۔

سوال 2: درج ذیل جملوں میں حرف ندای حرف تأسف اور حرف استعجاب کی نشاندہی کریں۔

نوٹس:

حروف ندا:

حروف ندا وہ حروف ہیں جن سے پکارا جائے۔ جسکو پکاریں اسے منادی کہتے ہیں۔

آئیے مثالوں سے سمجھتے ہیں۔
اے خدا! ہماری حالت پر رحم کر۔
اے بھائی نیکی کر دریا میں ڈال۔
ارے! یہ کیا کہتے ہو۔
اجی! ذرا ادھر آئیے۔
اوپر کی مثالوں میں”اے، ارے، اجی”ایسے حروف ہیں جو پکارنے کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔پکارنے کو ندا کہا جاتا ہے۔اس لئے ایسے حروف حروف ندا کہلاتے ہیں۔

 

حروف تعجب

حروف تعجب وہ حروف ہیں جو حیرانگی کے موقع پر بولے جائیں۔
آیے مثالوں سے سمجھتے ہیں۔
اللہ اللہ! کیا چاندنی ہے۔
افوہ! اتنا لمبا خط لکھا ہے۔
اللہ اکبر! کیسا ہی اچھا زمانہ تھا۔
او ہو! آج مدت کے بعد دیکھا۔
ان مثالوں میں "اللہ اللہ! افوہ! ،اللہ اکبر! اوہو،”تعجب اور حیرانگی کے موقع پر بولے گئے ہیں۔اس لئے ایسے کلمات کو تعجب کے کلمات کہتے ہیں۔تعجب کے معنی حیران ہونا کے ہیں۔

حروف تاسف و ندبہ

حروف تاسف و ندبہ وہ حروف ہیں جو مصیبت ،رنج اور افسوس کے موقع پر بولے جائیں۔
آئیے مثالوں کو دیکھتے ہیں۔
ہائے میرے مجید! تو کدھر ہے۔
افسوس! کہ پھر آنا نصیب نہ ہوگا۔
*عمر بھر کا بھی پیمان وفا باندھا تو کیا
*‎عمر کو بھی تو نہیں ہے پائداری ہائے ہائے
اوپر کی مثالوں میں ہائے افسوس! ہائے ہائے! ایسے حروف ہیں جو رنج اور دکھ کے موقع پر بولے گے ہیں۔ان حروف کو حروف

تاسف وندبہ کہتے ہیں۔اور جس کا نام لے کر تاسف یا افسوس کرتے ہیں اسے مندب کہتے ہیں۔

 

 

جملے

حرف ندا

حرف تأسف

حرف استعجاب

یا اللہ ہماری مدد فرما

یا اللہ

   

او لڑکے !تم کدھر جارہے ہو؟

او لڑکے

   

افسوس تم نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا

 

افسوس

 

واہ! کیا موسم ہے؟

   

واہ!

ارے بھائی! میری جان چھوڑ دو

ارے

   

 

 

سوال 3: زیل کے جملوں میں فعل ما زی استمال ہوا ہے۔ آپ ماضی کو مستقبل میں بدل دیں۔

 

فعل ماضی

فعل مستقبل

تاجر حضرا ت نے خوب منافع کما یا

تاجر حضرات خوب منافع کمائیں گے

پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا

 پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ جیتے گا

ایران کے لوگ پاکستان سیر کرنے آیا کرتے تھے

ایران کے لوگ پاکستان سیر کرنے آیا کریں گے

خاکروب کمرے کی بہترین صفائی کرتا تھا

خاکروب کمرے کی بہترین صفائی کریے گا

حاجی خانہ کعبہ کا طواف کررہے تھے

حاجی خانہ کعبہ کا طواف کریں گے

 

سوال 4: درست جواب (/)انشان لگا ئیں۔

1۔ ملزم نے حضرت عمر کے دربار میں اپنے جرم کے بارے میں کیا۔

ج) اعتراف

2۔ مقتول کا نوجوان سے کیا رشتہ تھا۔

ب) والد

3۔ قاتل کو تین دنوں کی مہلت دی گئی کیونکہ وہ

ج) اپنی والد کی دصیت پرعمل کرنا چاہتا تھا

4۔ حضرت ابوذر غفاری نے اپنی نوجوان کی ضمانت دی، کیونکہ

ب) اس کی چہرے پر سچائی دکھائی دیتی تھئ۔

5۔ قاتل نے نوجوان کو معاف کردیا گیا، اس لیے کہ

ج) اس نے وعدہ کر کے سب کومتاثر کردیا

 

.درد دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو

مشق

 سوال 1: درج ذیل سوالات کا جواب دیں

1۔ بلال کم از کم تین خوبیاں بیان کریں۔

جواب: بلال ہمیشہ دوسروں کے کام آتا ہے سب سے خندہ پیشانی سے پیش آتا ہے۔ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرتا ہے۔

2۔ خدمت خلق سے کیا مراد ہے؟

جواب: خدمت خلق سے مرادل مخلوقِ خدا کی مدد کرتا ہے۔

3۔ بلال نے زخمی بچوں کی کیسے مدد کی؟

جواب: بلال نے زخمی بچوں کو ہسپتال پہنچانے میں مدد کی تمام بچوں کے گھروں کو اطلاع دی۔

4۔ مستحق طلباء کی مدد کے لیے بلال کیا کرتا تھا؟

جواب: سکول میں جوطلباء غریب ہوتے بلال ان کے لیے صاحب حیثیت طلبہ سے پارنی کتابیںاور وردی اور جوتے لیکر ان کو دیتے تھے اور طلباء بخوشی یہ کام کرتےتھے۔

5۔ دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے کوحدیث میں کیا کہا گیا ہے؟

جواب: حضور ﷺ کی حد یث ہے ترجمہ: تم میں بہترین وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے یعنی وہ لوگ بہترین ہے جو دوسروں کی مدد کریں

 

سوال 2: درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں۔

 

الفاظ

جملے

نصب العین

 پاکستانی قوم کا نصب العین تعلیم ہے

خندہ پیشانی

 ہر کسی سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملنا چاہیے

أجرت

مزدور کو اس کی اجرت جلدی دینا چاہیے

مستحق

زکوة مستحق افراد کو دینا چاہیے

عیادت کرنا

بیمار کی عیادت کرنا ثواب کا کام ہے

 

سوال 3: درست جواب (/)انشان لگا میں۔

1۔ سبق کا مرکزی خیال ------- ہے۔

ج) خدمت خلق

2۔ اچھے انسان ہر معاشرے کے ---------- ہوتے ہیں۔

الف) سرمایہ

3۔ بلال -------- کی مددکرتاہے۔

د) سب کی

4۔ دوسروں کی مدد کر کے بلال کو --------- حاصل ہوتی ہے۔

ب) خوشی

5۔ نصب العین کا مطلب ہے۔

ب) غریبوں کی مدد

 سوال 4:درج ذیل فقروں کو درست کر کے لکھیں۔

1۔ نیکی کا راہ اختیار کرو

نیکی کی راہ اختیارکرو

2۔ برائے مہربانی غریبوں کی مدد کریں

برائے مہربانی غریبوں کی مدد کرو

3۔ میں نے کتاب اور قلم اور دوات خریدی

میں نے کتاب، قلم اور دوات خریدی

4۔ نیکی کر کنوئیں میں ڈال

نیکی کر کنویں میں ڈال

5۔ بڑھیا سڑک پار کررہا ہے

بڑھیا سڑک پار کررہی ہے

 

سکاؤٹنگ

مشق

 سوال 1: درج ذیل سوالوں کے جواب دیں۔

1۔ عثمان نے دوسرے لڑکے کوفوجی کیوں سمجھا؟

جواب: عثمان نے دوسرے لڑکے کو اسلئے فوجی سمجھا کیونکہ اس نے فوجیوں کی طرح وردی پہن رکھی تھی

2۔ سکاوٹ تنظیم کیا ہے۔؟

جواب: سکاؤٹ تنظیم نوجوانوں کی ایک عالی تنظیم ہے جس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہوتے ہیں۔ لڑکوں کو سکاوٹس اورلڑکیوں کو گرل گائیڈ کہتے ہیں۔

3۔ سکاوٹ کون ہوتا ہے اور اسے کیا سکھایا جاتا ہے؟

جواب: سکاوٹ سکولوں اور کالجوں کے بچے ہوتے ہیں جنکو دوسروں کی مدد کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

4۔ سکاوٹ ٹیم کس نے بنائی اور بنانے کا مقصد کیا تھا؟

جواب: سرکاوٹ تنظیم برطانیہ کے رابرٹ بیٹن پاول نے بنایی تھی ۔ اور مقصد یہ تھا کہ نوجوانوں کو جسمانی اور د ماغی طور پر مضبوط بنایا جاے گا۔ تاکہ معاشرے میں تعمیری کرادار ادا کر سکے۔

5۔ سکاوٹ بنتے وقت کیا عہد کیا جاتا ہے؟

جواب: سکاوٹ بنتے وقت یہ عہد کیا جاتا ہے کہ میں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کی مدد کروں گا ۔ الله کا کہاں مانوں گا، پاکستان کا م وفادار رہوں گا۔

6۔ سکاوٹ سلام کرتے وقت کن تین باتوں کا عہد کرتا ہے؟

جواب: سکاوٹ سلام کرتے وقت تین باتوں کا عہد کرتا ہے۔

میں الله کا کہا مانوں گا۔

سچا پاکستانی بنوں گا۔

سب کے کام آؤں گا۔

سوال 2: درست جواب ( ) کا نشان لگا لیں۔

1۔ سکاوٹ ------- تنظیم ہے۔

الف) رکاوٹ ہے۔

ب) سکولوں کے طلبہ کی

2۔ سکاؤٹنگ میں کیا سکھایا جاتا ہے؟

ا ) حادثات میں مددکرنا

3۔ ایک سکاوٹ بنے کی عمر کتنے سال ہے؟

10-25

3۔ سکاؤٹنظیم کی بنیاد کس نے رکھی؟

 (ii) لارڈ ماؤنٹ بیٹن

 سوال 3: سکاوٹ بنتے وقت جو عہد لیا جاتا ہے اسے اپنی کاپی میں لکھیں۔

جواب: سکاوٹ بنتے وقت تین باتوں کا عہد لیا جاتا ہے۔

میں الله کا کہا مانوں گا۔

سچا پا کستانی بنوں گا۔

 سب کے کام آؤں گا۔

سوال 4: سکاوٹ کو ایک مثالی فرد بن کر معاشرے میں کیا کام کرنے چاہیے۔ اپنی کاپی میں لکھیں۔

جواب: سکاوٹ کو چاہیے کہ حادثے کے دوران لوگوں کو ہسپتال لے جائیں معاشرے میں امن و امان قائم کرنے کے لیے لوگوں کو سمجھائیں ۔ زلزلہ، حادثہ، سیلاب، قحط اور دوسرے قدرتی آفات کے دوران لوگوں کی مددکریں۔

 سوال 5:صفت کے بارے میں آپ نے پڑھا ہے کہ کی اسم کو اچھائی ، برائی یا مقدار بتاتے وقت جو الفاظ استعال کے

جاتے ہیں انہیں اسم صفت کہتے ہیں ۔ نچے دیے ہوئے الفاظ کے ساتھ صفت لگا کر اسم صفت بنائیں۔

بری عادت

اچھا لڑکا

 خاکی وردی

پانچویں کا طالبعلم

 سفید کپڑے

سنہرے اصول

سوال 6: نیکی / اچھائی ، میلا / گندا ، أجلا / صاف

ان الفاظ کے معنی ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔ ایسے الفاظ کو مترادف الفاظ کہتے ہیں۔ مترادف الفاظ ایک دوسرے کی جگہ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ لکھتے وقت بہتر اور موزوں الفاظ کا انتخاب کریں۔ اس سبق میں

سے دیں الفاظ چن کر ان کے مترادف لکھیں۔

 الفاظ

مترادف

مسکرانا

ہنستا

جنگ

لڑائی

سلیوٹ

 سلام

سکول

 مدرسہ

کمپ

 تربیت گاه

مطالعہ

 پڑھائی

لوگ

 عوام

جسمانی

 بد نی

تربیت

ٹرینگ

د ماغی

زہنی

 

 

همارے پیشے

مشق

سوال 1: درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔

1۔ پاکستانی کسانوں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

جواب: ہمارے کسان بہت محنتی ہیں کسان اب جدید طریقوں کو اپنا رہے ہیں جس سے پیداوار میں خاصا اضافہ ہوا ہے پاکستان کی زرعی اجناس دوسرے ملکوں کو برآمد کر کے کثیر زرمبادلہ کمایا جارہا ہے۔

2۔ پاکستان میں پائی جانے والی صنعتوں اور شہروں کے نام لکھیں۔

جواب: پاکستان میں کپڑے، سینٹ ، کھادیں، دوائیاں اور کھانے پینے کی چیزوں کے کارخانے ہیں۔ یہ کارخانے مختلف شہروں مثلا کراچی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ وغیرہ میں ہیں۔

3۔ ملازمت حاصل کرنے کے لیے کون کونے شعبے نمایاں ہیں؟

جواب: ملازمت حاصل کرنے کے لیے بڑے شجے فوج، پولیس اورتعلیم کے شعبہ ہیں۔

4۔ روزی کمانے کے لیے رہنما اصول کون کون سے ہیں؟

جواب: روزی کمانے کے لیے محنت اور ایمانداری اور وقت کی پابندی اہم اصول ہے۔ جو لوگ ان اصولوں پر کام کرتے ہیں و اپنے پیشے میں بہت آگے نکل جاتے ہیں۔

5۔  آپ بڑے ہو کر کیا بنیں گے؟ اپنی پسندیدگی کی وجہ بیان کریں۔

جواب: میں بڑا ہو کر ڈاکٹر بنوں گا اسکی وجہ یہ ہے کہ اس میں انسانیت کی خدمت کے مواقع بہت زیادہ ہیں۔ اور میں بڑا ہو کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

 سوال 2: درست جواب پر (/) کا نشان لگا لیں۔

1۔ پیشہ اپنانے کا بنیادی مقصد -------- ہوتا ہے۔

ب) روزی

2۔ پاکستان میں --------- سب سے زیادہ ہیں۔

ب)کسان

 3۔ پاکستاندوسرے ملکوں کو کون سی چیز برآمد کر کے زرے مبادلہ کماتا ہے؟

الف) چاول

4۔ مز دوروں کے حالات بہتر نہیں ہیں کیونکہ وہ -------- ہیں۔

د) ان پڑھ

5۔ دوسرے ممالک کے لوگ پاکستان کی کون کاسی چیز زیادہ پسمند کرتے ہیں ؟

ب) آم

 سوال 3: درج ذیل الفاظ پر اعراب لگائیں۔

گَلَہ بَان ، مَقٌبُولٌ ، صَنٌعَت ، مُلّا زٌمَتٌ ، کَانٌ کُنّی، خُلُّوُص

 سوال4 : مناسب الفاظ لگا کرخالی جگہہ پُر کریں۔

1۔ بھیڑ بکر یا ں پالنے والے کو گلہ بان کہتے ہیں۔

2۔ کسان فصل اگاتے ہیں۔

3۔ فلموں اور ڈراموں میں کردار ادا کرنے والوں کو اداکار کہتے ہیں۔

4۔ جج حضرات کو عدالت میں انصاف کرنا چاہیے۔

خواتین ہر شعبے میں کام کرتی ہیں۔

سوال 5: درج زیل افعال سے اسم فاعل بنائیں؟

رونا

رونے والا

جینا

جینے والا

ہنسنا

ہنسنے والا

کھانا

کھانے والا

چلنا

چلنے والا



Read and Download Unit 11 to Unit 22

 درخوستیں، کہانیاں اور مضمون کے لیے یہاں کلک کریں