ماڈل پیپر اردو لازمی

برائے سیکنڈری سکول پارٹ 2 جماعت دہم امتحان

وقت 2 گھنٹے کل نمبر 55



حصہ اول

سوال نمبر2۔ درج ذیل نظم وغزل کے اشعار کی مختصر تشریح کریں۔ (تین اشعار حصہ نظم اور دو اشعار حصہ غزل سے ) 10
(1)ان کی نظر میں شوکت، جچتی نہیں کسی کی
آنکھوں میں بس رہا ہے جن کی جلال تیرا

(2) قائد لشکر بھی ہے جو، صاحب منبر بھی ہے
شافع محشر بھی ہے اور ساقی کوثر بھی ہے

(3) تیرے علم و محبت کی نہیں یےانتہآ کوئی
نہیں ہے تجھ سے بڑھ کر ساز فطرت میں نواکوئی

(4) ہے یہ دنیا عمل کی جولاںگاہ
مکیدہ اور خانقاہ نہیں

(5) ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دواکرے کوئی

حصہ دوم

سوال نمبر ۔3 درج زیل نثر پاروں کی ٹشریح کریں۔ سبق کا عنوان ،مصنف کا نام اور خط کشیدہ الفاظ کے معانی بھی لکھیں ۔ 10

(الف) یہ سن کرخاندان کا خآندان اتنا خوش ہوا کہ میں بیان نہیں کر سکتا اور میں ان میں اس وقعت کے ساتھ بیٹھا ہوا تھاجیسے خوش دل اور شکر گزار رعایا میں کوئی بادشاہ یاحلقہء مریدان ارادت مند میں کوئی پیر ومرشد ۔ اس عورت کے منہ سے مارے خوشی اور شکر گزاری کے بات نہیں نکلتی تھی۔ باربار میری بلائیں لیتی تھی اور میرے ہاتھوں کو شومتی اور آنکھون سے لگاتی۔
(ب) پتھر کا دل بھی ہوتوپسیج جائے۔ یہاں شاعر زوال یافتہ قوم کی داستان سناتاہے۔ انتہائی عروج کوپہنچ کر جوقوم زوال پاتی ہے۔ اسکی حالت ایسی مسخ ہوجاتی ہے کہ ناگفتہ بہ ہوتی ہے۔ مولانا نے اس زمانے کے مسلمانوں کے اخلاق وعادات ، ان کی معاشرت ، انکے اطوار واشغال اورانکی حرکات کاجومرقع پیش کیاہے۔ وہ حقیقت میں ایک مرثیہ ہے۔

سوال نمبر4۔ درج ذیل میں سے کسی ایک سبق کاخلاصہ لکھئے۔ 5
(الف) محرم وراثت (ب) فاطمہ بنت عبداللہ
سوال نمبر5۔ درج ذیل عنوانات میں سے کسی ایک پرمضمون لکھئے۔ 20
(الف) سائنس کے کرشمے (ب) علامہ محمد اقبال (ج) چاندنی رات
سوال نمبر:6۔ درج ذیل عبارت کو غورسے پڑھئے اورآخر میں دئیے گئے سوالات کے جوابات لکھئے۔ 10
مختلف انسان مختلف زبانیں بولتے ہیں۔ زبانوں کوان کے ماہروں نے مختلف خاندانوں پرتقسیم کررکھاہے۔ ان میں دو خاندان بہت مشہور ہیں ۔ ایک سامی اور دوسرا آریائی ۔ سامی خاندان میں عربی میں اور عبرانی وغیرہ زبانیں شامل ہیں ۔ آریائی خاندان میں نہ صرف پاکستان اور ہندوستان کی بہت سی زبانیں شامل ہیں بلکہ یونانی ، اطالوی ، جرمن ، فرانسیسی اور انگرہزی کا شمار بھی اسی خاندان میں ہوتا ہے ۔ دراصل آریائی خاندان زبانوں کا بہت بڑا خاندان ہے ۔ اور اس سلسلے کا کوئی دوسرا خاندان اسکی وسعت کی برابری نہیں کر سکتا۔ زبانوں کے آریائی خاندان کی شعاعیں پاکستان، ہندوستان، ایران، انگلستان اور یورب کے مختلف ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں ۔