ماڈل پیپر "کمپیوٹرسائنس"

برائے سیکنڈری سکول پارٹ-2 (جماعت دھم)امتحان

حصہ معروضی

وقت:15منٹ کل نمبر:10


سوال نمبر1۔ تمام سوالات کے جوابات دی گئی جوابی کاپی پرلکھئے۔ ہرسوال کے 4(چار) ممکنہ جواب اے، بی، سی اورڈی دئیے گئے ہیں۔ جس جواب کوآپ درست سمجھیں جوابی کاپی پر اس سوال نمبرکے سامنے جز اے، بی، سی اورڈی کے سامنے دئیے گئے دائروں میں سے ایک دائرے کو پین یامارکرسیاہی سے بھردیں۔
1۔ پروگرام کی تیاری میں دوسرا اقدام ہے۔
(الف)۔ ڈی بکنگ (ب) کوڈنگ (ج) الگارتھم (د) پلاننگ
2۔ کمپیوٹر براہ راست کونسی زبان سمجھ لیتاہے۔
(الف) فورٹران لینگویج (ب) اسمبلی لینگویج (ج) سمبالک لیگویج (د) مشین لینگویج
3۔ ارے کی کتنی اقسام ہیں۔
(الف) 1 (ب)2 (ج)3 (د)4
4۔ بیسک میں پروگرام چلنے کے دوران ویری ایبلز کی قیمتیں دینے کے لیے سٹیمٹمنٹ استعمال ہوتی ہے۔
Let (د) Write(ج) Read (ب) Input(الف)
5۔ بیسک میں جن فنکشنز کی وسیع رینج ہوتی ہے کہلاتے ہیں۔
(الف) نیومیرک فنکشن (ب) لائیبریری فنکشن (ج) سٹرنگ فنکشن (د) بلٹ ان فنکشن
6۔ مانیٹر سکرین پرعلیحدہ علیحدہ نقاط کیاکہلاتے ہیں۔
(الف) ریزولوش (ب) پکسلز (ج) بٹ میپ (د) راسٹر
7۔ کمپیوٹر پروگرام سے ایررزکوتلاش کرکے دورکرنے کاعمل کہلاتاہے۔
(الف) ٹیسٹنگ (ب) ڈی بکنگ (ج) انسرٹنگ (د) کوڈنگ
8۔ ایسے ایررز جوکمپیوٹر کی حدود کی وجہ سے نمودارہوں کہلاتے ہیں۔
(الف) سینیکس ایررز (ب) لاجیکل ایررز (ج) ایگزیکیویشن ایررز (د)یہ تمام
9۔ بیسک لینگویج میں آپریٹر زکی مددسے کونسے ایکسپریشنز بنائے جاسکتے ہیں؟
(الف) ارتھمیک (ب) لاجیکل (ج) ریلیشنل (د) نیو میرک
10۔ مائیکرو سوفٹ ورڈ کے مینو بارآٹمز کی تعداد کتنی ہوتی ہے۔
(الف) 5 (ب) 7 (ج ) 9 (د)8