Notes of Computer Science For Class 10th Chapter 1

Problem Definition

باب نمبر1 ( مسئلہ کو حل کرنا )
سو ال نمبر-:1 Problem Definition کی وضاحت مثالوں کے ساتھ کریں؟
جواب -: پروگرام کی تیاری اور اس کا تجزیہ دونوں محنت طلب اور اہم عوامل ہیں۔ چونکہ کمپیوٹر غیر منظم فیصلے نہیں کرتا لہذا مسئلے کا ہر ایک حل پروگرام کے ذریعہ چیک ہونا چاہیے۔ ایسا مسئلہ جس کو کمپیوٹر حل کرسکتاہو اس کو حسابی مساوات کے ذریعے بیان کرنا ضروری نہیں ہوتا ۔ لیکن اس کو مخصوص قوانین کا ایک ایسا مجموعہ درکار ہوتا ہے کہ جس کے مطابق کمپیوٹر عمل کر سکے۔ اگر کسی مسئلہ کو محض اندازوں اور مفروضوں کے ذریعے سے بیا ن کیا جائے ۔ یا اس قدرے برے طریقہ کار سے وضاحت کی جائے کہ اس کا اظہار مشکل ہو تو کمپیوٹر ایسے مسائل حل نہیں کرتے۔
مسئلہ کی وضاحت اور کمپیوٹر میں اس کو اس طرح پیش کرنا کہ اس کا ہر ممکن متبادل موجود ہو ایک نہایت محنت طلب کام ہے۔ کمپیوٹرسے کسی بھی کام کے کرنے کی توقع اس وقت تک نہیں کی جا سکتی جب تک کہ مسئلے کا واضح ، درست اور تفصیلی تعین نہ کر لیا جائے۔ مسئلہ کے صحیح تعین اور تجزیہ کے بعد ہی ممکن ہوتاہے۔ کہ کوڈنگ(Coding) \' پڑتال(Testing) اور مرمت(Maintenance) پر کم وقت دینا پڑے۔
مثال-: فرض کریں آپ کو ایک عدد کیلکولیٹر چاہئے۔ اس کے لئے آپ کو یہ جاننا ضروری ہے۔ کہ آپ کو سادہ کیلکولیٹر چاہئے یا سائنٹفک ۔ فرض کریں کہ آپ کو سائنٹفک کیلکولیٹر چاہئے۔ لہذا اس طرح پہلے مرحلے میں آپ نے مسئلہ کی وضاحت کی۔ اگلی ضرورت یہ ہے کہ آپ یہ جانیں کہ کس کمپنی کا اور کونسا ماڈل کا رکردگی کے لحاظ سے بہتر ہے۔ کیلکولیٹر کی اندازاً قیمت کتنی ہے؟ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ کیا آپ کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ آپ کیلکولیٹر خرید سکیں۔ اس طرح ہم نے اب نئے مسئلہ کی جانچ کی۔
سوال نمبر-:2 الگارتھم کیا ہے؟ مثال دیکر وضاحت کریں۔ ہدایات کے مجموعے کو الگارتھم میں ڈھالنے کے لئے بیادی خصوصیات بیا ن کریں۔
جواب -: الگارتھم(Algorithm) -: ایک مرتبہ جب پروگرامر واضح طور پر مسئلے کا حل سمجھ لیتاہے۔ اور اس مسئلہ کے باہمی تعلق کا مطالعہ کرنے کے بعدمخصوص اصطلاحات کے ذریعے انہیں بیان کر لیتاہے۔ تو درجہ بندی کے اصوک کے تحت اس مسئلے کا بتدریج حل آگے بڑھتا چلا جاتاہے۔اس عمل کو مختلف مراحل کے تسلسل میں آگے بڑھنا چاہئے جسے کمپیوٹر پر فارم کر سکتا ہو۔ مراحل یا اقدام کا یہ تسلسل مجموعی طور پر الگارتھم کہلاتاہے۔ یعنی کسی مسئلہ کے حل کے لئے ایک مکمل لائحہ عمل یا منصوبہ ہوتا ہے۔ جو کہ تحریری شکل میں پروگرام کے منطق کو واضح کرتا ہے۔ پروگرامر خواہ کتنا ہی ماہر کیوں نہ ہو جب تک وہ مسئلہ کے حل کو پوری سمجھ نہیں لیتا اس کیلئے الگارتھم کو کامیابی کے ساتھ تحریر کرنا ناممکن ہے۔ ضروری ہے کہ کمپیوٹر میں مطلوبہ حل کے لئے مسئلہ کو بہت سے سادہ مراحل میں تقسیم کر دیا جائے ۔ ایک جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے اکثر کئی مختلف الگارتھم دستیاب ہوتے ہیں۔

مثال -: ایک شخص کی زکوٰۃ معلوم کرنے کے لئے الگارتھم کچھ یوں ہوگا :
-:1 وہ رقم معلوم کریں جس پر زکوٰۃ نکالنی ہے۔ فرض کریں یہ رقم Rs کے برابر ہے۔
-:2 رقم کو 2.5 سے ضرب دیں۔ اس کا فارمولا Z = Rs * 2.5 ہے۔
-:3 زکوٰۃ معلوم کرنے کے لئے Z کو سو( 100 ) سے تقسیم کریں ۔ اس کا فارمولا Zakat = Z/100 ہے۔
الگارتھم میں ڈھالنے کیلئے ضروری ہے۔ کہ ہدایات کا تسلسل دی گئی خصوصیات پر مبنی ہو۔
* ہر ہدایت بالکل درست اور واضح ہونی چاہئے۔ * ہر ہدایت کو ایک محدود وقت میں پرفارم ہونا چاہئے۔
* ہدایات کو غیر محدود طریقہ سے دہرانا نہیں چاہئے۔ * الگارتھم کے اختتام پر حسب منشاء نتیجہ ہونا چاہئے۔
سوال نمبر-:3 فلوچارٹ کیا ہوتا ہے؟ یہ کیوں استعمال کیا جاتا ہے۔ فلو چارٹ میں استعمال ہونے والی مختلف علامتوں پر نوٹ لکھیں۔
جواب -: فلو چارٹ(Flow chart) -: فلو چارٹ کسی بھی الگورتھم کی تصویری شکل ہوتی ہے۔ کسی پروگرام کی درجہ وار ہدایات کو علامتوں کی شکل میں تحریر کرنے کے عمل کو فلوچارٹنگ (Flow charting) کہتے ہیں۔ ان علامتوں کے متعلقہ ہدایات درج ہوتی ہیں۔ان علامتوں کے درمیان سمتی خط (Arrow) لگا کر ہدایات کی ترتیب کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
فلو چارٹ کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ فلو چارٹ کی مدد سے پروگرام کا الگورتھم آسانی سے سمجھا جا سکتاہے۔ ضروری ہو تو پروگرام میں تبدیلی بھی آسانی سے کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ فلو چارٹ کی مدد سے ڈکومینٹیشن آسانی سے ہو جاتی ہے۔
فلو چارٹ کی علامتیں (Symbols of flow chart)
1 -: بیضوی علامت یا ٹرمینل (Ovel) -: فلو چارٹ میں پروگرام کا آغاز یا اختتام ظاہر کرنے کیلئے یہ علامت استعمال کی جاتی ہے۔یہ علامت کیپسول کی شکل کی ہوتی ہے۔ یہ علامت کسی پروگرام کا آغاز \' اختتام \' تاخیر یا وقتی تعطل ظاہر کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
-:2متوزی اضلاع (Parallelogram) -: ایک متوازی اضلاع شکل فراہم کردہ معلومات (Input data) اور حاصل شدہ معلومات (Output Data) ظاہر کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
3 -: مستطیل (Rectangle) -: یہ علامت پروسیسنگ کے عمل کو ظاہر کرتی ہے۔ اس میں کوئی حسابی مساوات یا بامعنی مختصر جملے تحریر کئے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی دائرے کا رقبہ معلوم کرنے کیلئے ہم مستطیل میں درج ذیل مساوات لکھ سکتے ہیں۔ Calculate area = r2
4 -: معین نماشکل (Diamond) -: یہ علامت فلو چارٹ میں کسی فیصلہ (Decision) یا سوال کو ظاہر کرتی ہے۔
5 -: چھوٹا دائرہ یا جوڑنے والا بلاک (Connector) -: ایک چھوٹا دائرہ جو کہ فلو چارٹ کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔جو فلو چارٹ کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔اسے کنیکٹر کہا جاتاہے۔
6 -: فلو لائن (Flow Line) -: فلو چارٹ مین مختلف بلاکو ں کے درمیان تیر کی طرح کا نشان پروگرام کے فلو (Flow) کو ظاہر کرتاہے
سوال نمبر4 -: Debugging سے کیا مراد ہے؟کمپیوٹر پروگرامنگ میں پیدا ہونے والی چند غلطیا ں تحریر کریں۔
جواب -: کمپیوٹر پروگراموں میں ایسا عمل جس کے ذریعے سے ایررز(Errors) تلاش اور ان کو ختم کیا جا تا ہے۔ اس کو Debugging کہتے ہیں۔ پروگرام کی تیاری کا یہ اہم مرحلہ اکثر اوقات اتنا وقت لے جاتاہے جتنا کہ پروگرام کے ڈیزائن اور اس کو لکھنے میں صرف ہوتا ہے۔
کمپیوٹر پروگرامنگ میں پیدا ہونے والی غلطیا ں تین طرح کی ہوتی ہیں۔ جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
-:1 منطقی ایررز(Logic Errors) -: یہ ایررز فارمولہ مواد ااور علامتوں کے غلط استعمال کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اس قسم کے ایررز کو منطقی ایررز/ لاجک ایررز کہتے ہیں۔مثال کے طور پر اگرہم سپیڈ(V) کیلئے فارمولا (V= S/T) لکھنے کی نجائے V = S*T لکھ دیں گے تو درست نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔ اس طرح کے ایررز کو منطقی ایررز کہتے ہیں۔
-:2 سینٹکس ایررز(Syntax Errors) -: یہ ایررزپروگرام کی غلط استعمال کی وجہ سے وجود میں آتی ہیں ۔ اس میں غلط Punctuation \' الفاظ کی غلط ترتیب \' غیرمعین اصطلاح کا غلط استعمال شامل ہیں۔
-:3 ایگزکیوشن ایررز(Execution Errors) -: یہ ایررزکمپیوٹر کی حدود کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں مثال کو طور پر اگر ایک پروگرام میں کسی رقم کو صفر (0) سے تقسیم کر دیا جائے تو ایسی حالتوں میں یا تو پروگرام کی Execution رُک جاتی ہے یا پھر پروگرام فضول نتیجہ دیتا ہے۔لاجک ایرر کی طرح اس ایرر کو بھی تلاش کرنا کافی مشکل ہے۔
سوال نمبر-:6 خالی جگہ پُر کریں۔
(i فلو چارٹ میں پروگرام کا آغاز یا اختتام ظاہر کرنے کیلئے بیضوی علامت(ٹرمینل) استعمال کی جاتی ہے۔
(ii فلو لائن یا تیر کی علامت فلو چارٹ میں بلاکوں کو جوڑنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
(iii متوازی الاضلاع شکل ان پُٹ اور آؤٹ پُٹ ظاہر کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے
(iv مستطیل نما شکل پروسیسنگ کے عمل کو ظاہر کرتی ہے۔
(v کمپیوٹر پروگرام میں عام طور پر پیدا ہونے والی غلطیاں تین(3) طرح کی ہوتی ہیں۔
(vi کمپیوٹر پروگرام کے چلتے ہی سینٹکس ایررز(Syntax Errors) کی نشاندہی کرے گا۔
(vii کسی رقم کو صفر(0) سے تقسیم کر دیا جائے ۔ تو ایسی حالت کو (Execution Errors) کہا جاتا ہے
(viii ایگزیکیوشن ایررز( Execution Errors ) کو(Run Time Errors) بھی کہا جاتاہے۔
(ix کمپیوٹر پروگرام ہدایات کا مجموعہ ہوتا ہے.
(x کمپیوٹر پروگراموں میں ایررز تلاش کرنے اور انکو ختم کرنے کے عمل کو (Debugging) کہتے ہیں۔
(xi پروگرام لے کر اس کو عمل میں لانے کو (Implementation) کا عمل کہتے ہیں۔
سوال نمبر-:7 صحیح کی صورت میں T اور غلط کی صورت میں F لکھیے۔
(1 کمپیوٹر پر الگارتھم کیلئے ضروری ہے کہ و ہ قطعی طور پر دُرست ہو۔ ( T )
(2 فلو چارٹ کسی بھی الگارتھم کی تصویری شکل ہوتی ہے۔ ( T )
(3 ON-PAGE Connector اورPAGE Connector OFF-
ایک جیسے کام کرتے ہیں۔ ( F )
(4 معین نما علامت فلوچارٹ میں کسی فیصلہ کرنے کو ظاہر کرتی ہے۔ ( T )
(5 ٹرمینل باکس فلوچارٹ میں آغاز کو ظاہر کرتی ہے۔ ( F )
(6 Debugging کے ذریعے ہم کمپیوٹر پروگرام میں غلطیوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔ ( T )
(7 پروگرام میں عام طور پر (Logic & Syntax Errors) ہوتی ہیں۔ ( F )
(8 کمپیوٹر پروگرام کو کوڈنگ(Coding) بھی کہتے ہیں۔ ( T )
(9 ڈاکیومنٹیشن پروگرام کی وضاحت کرتا ہے۔ ( T )
(10 Logical Errors کے ذریعے پروگرام کی Execution رُک جاتی ہے۔ ( F )

باب نمبر2 ( ڈیٹا ٹائپ ، اسائنمنٹ و ان پُٹ/ آؤٹ پُٹ سٹیٹ منٹ )
سوال نمبر -: 1 کمپیوٹر پروگرام کیا ہے؟
جواب -: کمپیوٹر پروگرام(Computer Programme) -: کمپیوٹر پروگرام ہدایات کی فہرست ہے۔ جو کہ کمپیوٹر کو بتاتا ہے۔ کہ کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے۔ ان تمام ہدایات کو نمبر دیا جاتا ہے اور کمپیوٹر ان ہدایات کو عددی ترتیب کے لحاظ سے سیدھی / عمودی ترتیب میں چلاتا ہے۔ کسی بھی پروگرام میں صرف ایک Start Point اور ایک ہی End Point ہوگا ۔ لیکن ان Points کے درمیان ایک سے زیادہ بہت سے راستے ہو سکتے ہیں۔کمپیوٹرپروگرام ہدایت دینے کا وہ عمل ہے۔جس کے تحت کمپیوٹر اپنا کام سرانجام دیتاہے۔اسطرح پررگرامنگ کمپیوٹروں سے رابطہ کاایک طریقہ ہے۔
ابتدائی پروگرام مشین لینگوئج میں تیا ر کیئے گئے۔اسمیں بائنری کوڈ کو استعمال کیا گیاجو کہ صرف دو اعداد 0 اور 1 پر مشتمل ہوتاہے۔ہدایت دینے کا یہ طریقہ بہت مشکل اور پیچیدہ تھا ۔اسلئے پروگرام بنانے والوں نے مشین لینگوئج کے بجائے اسمبلی لینگوئج میں پروگرام تیا ر کرنا شروع کر دئیے۔دوسری پررگرامنگ لینگوئجزجو کہ آسانی سے استعمال کی جاتی ہیں۔ہائی لیو ل لینگوئجز ہیں جیسے بیسک ، فورٹران، کوبول ، پاسکل اور سی و C ++ وغیرہ۔
اس طرح کمپیوٹر لینگوئجز کے تین اقسام بیان ہوئے -:1 مشین لینگوئج -:2 اسمبلی لینگوئج -:3 سمبالک یا ہائی لیول لینگوئج۔
سوال نمبر -:2 بیسک (BASIC) لینگویج کے متعلق آپ کیا جانتے ہے؟ بیسک لینگویج کے چند فوائد بیان کریں۔
جوب -: بیسک (BASIC) -: BASIC (Beginners All-Purpose Symbolic Instruction Code)کا محفف ہے۔ یہ ابتدائی درجے کے پروگراموں کے لئے ڈیزائن کی گئی تھی اور سب سے پہلے 1964 ء میں متعارف کرائی گئی۔جو انگریزی زبان سے کافی مشابہت رکھتی ہے۔ یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور سب سے آسانی سے سیکھی جانے والی ہائی لیول لینگوئج ہے اب تک اس کے مختلف ورژن پیش کئے جا چکے ہیں۔ انمیں جی ڈبلیو بیسک ، کوئیک بیسک، ٹربو بیسک اور وژوئل بیسک وغیرہ شامل ہیں۔
یہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اور سب سے آسانی سے سیکھی جانے والی ہائی لیول لینگوئج ہے۔ بیسک لینگئج میں استعمال ہونے والی بہت سی اصطلاحات انگلش الفاظ سے لی جاتی ہیں۔جیسے GOTO , THEN , IF , INPUT , READ , POINT وغیرہ۔ یہ لینگوئج بہت سے مختلف قسم کے کاروباری \' سائنسی \' طبی اور انجینئرنگ کے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے سادہ اور ہمہ گیر ہونے کے باعث یہ ایک مشہور لینگوئج بن چکی ہے۔ اور اس لینگوئج کو مائیکرو کمپیوٹرز کے لئے ایک سٹینڈرڈ لینگوئج تسلیم کیا جاتا ہے۔
سوال نمبر-:3 بیسک میں کام کرنے کے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ موڈ میں فرق بیان کریں ؟
جواب -: کچھ الفاظ بیسک زبان میں کمپیوٹر کو کمانڈز (Commands) دینے کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔یہ کمانڈز ٹائپ کرنے کے بعد جونہی انٹر کی دبانے سے کمپیوٹر اس کمانڈ کے تحت کام کرے گا۔ اگر کمپیوٹر اس طریقے سے استعمال کیا جائے تواس کو ڈائریکٹ موڈ کہا جاتا ہے۔مثال کے طور پر اگر Print 21 + 17 - 9 لکھ کر انٹر دبا دیا جائے تو نتیجہ فوراً 29 آئے گا۔
جبکہ ان ڈائریکٹ موڈ پروگرامز کو اینٹر(Enter) کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اور باقاعدہ طور پر اس کو RUN کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ موڈ میں فرق-:
-:(1) فوری طور پر حسابی عوامل سرانجام دینے کے لئے ڈائریکٹ موڈ استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کہ کوئی پروگرام لکھنے \' محفوظ کرنے اور استعمال کرنے کے لئے ان ڈائریکٹ موڈ استعمال کرتے ہیں۔
-:(2) ان ڈائریکٹ موڈ میں لائن نمبر استعمال کرتے ہیں جبکہ ڈائریکٹ موڈ میں لائن نمبر استعمال نہیں کرتے۔
-: (3) ان ڈائریکٹ موڈ میں پروگرام چلانے کیلئے (RUN) کی کمانڈ دیتے ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹ موڈ(RUN) کی کمانڈ استعمال نہیں ہوتی۔ جو نہی ہم کچھ سٹیٹ منٹ لکھ کر انٹر کی دباتے ہیں۔ کمپیوٹر اس کے نتائج سکرین پر ظاہر کر دیتا ہے۔
مثلاً Print 2 + 2
4
OK
سوال نمبر-:4 بیسک لینگوئج میں استعمال ہونے والے کریکٹر سیٹ پر نوٹ لکھیں؟
جواب -: بیسک کریکٹر سیٹ(BASIC CHARACTER SET) -: بیسک کریکٹر سیٹ ذیل پر مشتمل ہوتا ہے :
(1 الفابیٹک کریکٹرز(Alphabetic Characters) -: بیسک زبان میں انگریزی کے چھوٹے اور بڑے حروف کو الفابیٹک کریکٹر کہتے ہیں۔ مثلاً (a b c d ................z) اور (A B C D E ............ Z)
(2 نیومیرک کریکٹرز(Numeric Characters) -:نیومیرک کریکٹرز میں (0 , 1 , 2 ............9) ہندسے شامل ہیں۔
(3 سپیشل کریکٹرز(Special Characters) -:بیسک میں ذیل خاص علامتیں بھی شامل ہیں:
مختصر ترین وقفہ یا سکتہ
,
Comma

مکمل وقفہ
.
Period
درمیانہ وقفہ یا رابطہ
:
Colon

وقفہ
;
Semicolon
علامت اقتباس
\"
Double Qoute

علامتِ اقتباس
\'
Single quate
ہائفن
-
Minus

جمع
+
Plus
تقسیم
/
Slash

ضرب
*
Asterisk
چھوٹا ہے
<
Less then sign

مساوی
=
Equal Sign
بڑا ہے
>
Greater then

سوالیہ نشان
؟
Question Mark
سوال نمبر-: 5 ریزورڈ الفاظ(Reserved Words) سے کیا مراد ہیں؟
جواب-: بیسک میں کچھ اسیے الفاظ ہو تے ہیں جن کا خا ص مطلب ہو تا ہے ایسے الفاظ کو ریز رو ڈ الفاظ کہتے ہیں ریز رو ڈ الفاظ میں بیسک کی تمام کمانڈ ز سٹیمنٹس ، فنکشنز کے نام اور آ پر یٹر کے نام شامل ہے ۔ ریز روڈ الفاظ کو متغیر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔اگر ہم ان کو بیسک کے پروگرام میں استعمال کر یں تو کمپیوٹر غلطی کی نشاند ہی کے گا ۔ اس لیے ضروری ہے کہ ریزروڈ الفاظ کو علیحدہ رکھا جائے اور ضرورت کے تحت ان کو استعمال کیا جائے ۔بیسک کے کچھ ریز روڈ الفاظ اور اس کیلئے شارٹ کٹ کیز Alt کے ساتھ مند رجہ زیل ہیں:
S #
Reserved Words
Short cuts

S #
Reserved Words
Short cuts
1
WORD
Alt + A

13
MOTOR
Alt + M
2
AUTO
Alt + B

14
NEXT
Alt + N
3
COLOUR
Alt + C

15
OPEN
Alt + O
4
DELETE
Alt + D

16
PRINT
Alt + P
5
ELSE
Alt + E

17
No Use of Q with Alt
Alt + Q
6
FOR
Alt + F

18
RUN
Alt + R
7
GOTO
Alt + G

19
SCREEN
Alt + S
8
HESS
Alt + H

20
THEN
Alt + T
9
INPAGE
Alt + I

21
USING
Alt + U
10
No use of J with Alt
Alt + J

22
VAL
Alt + V
11
KEY
Alt + K

23
WIDTH
Alt + W
12
LOCATE
Alt + L

24
XOR
Alt + X



سوال نمبر-: 6 بیسک میں استعمال ہونے والے چند کمانڈز کا مقصد \' طریقہ اور مثالیں لکھیں؟
جواب-: -: AUTO Command -:(1) مقصد : یہ کمانڈ کمپیوٹر سے خود بخود لائن نمبر لکھوانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ اس سے ہم جو نہی انٹر (Enter) دباتے ہیں۔ تو لائن نمبر خود بخود آجاتاہے۔
طریقہ-: AUTO [ Line Number] [increment]
مثال -: AUTO 100 , 20
تفصیل-: -:(i) جب AUTO کے بعد لائن نمبر اور انکریمنٹ نہیں دی جاتی ہے تو مندرجہ ذیل آؤٹ پٹ آتا ہے۔
10
20
30
.
.
-:(ii) جب AUTO کے بعد لائن نمبر اور انکریمنٹ دی جائے۔ تو ذیل آؤٹ پٹ آئے گا :
100
120
140
160
-:(iii) اگر \' , \' سے پہلے لائن کا نمبر نہ دیا جائے تو لائن نمبر صفر (0) ہو جاتا ہے۔
(iv) : - اگر آٹو (AUTO) ایسا لائن نمبربنا دے جو پہلے بن چکا ہے۔ تو سٹار(*) ظاہر ہو جاتاہے۔ اور انٹر دبانے سے
لائن نمبر درست ہو جاتا ہے۔
نوٹ-: آٹو (AUTO) کو ختم کرنے کیلئے ذیل کیز (Keys) اکٹھی دبانا پڑتی ہیں۔
Ctrl + Stop یا Ctrl + Break یا Ctrl + C
-:(2) لیسٹ کمانڈ(LIST Command ) -:
مقصد-: یہ کمپیوٹر کی یاداشت سے پروگرام یا اس کی کچھ لائنیں کمپیوٹر سکرین پر ظاہر کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔
مثالیں -: -:LIST (i) یہ کمانڈ پروگرام کی تمام لائنوں کی لسٹ لینے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
-: LIST 20-40 (ii) پروگرام کی 20سے لیکر 40 تک لائنوں کی لسٹ لینے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔
-: LIST -20 (iii) یہ کمانڈ لائن نمبر 20 تک کی لسٹ کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
-: LIST 20- (iv) یہ لائن نمبر 20 سے آگے تمام لائنوں کی لسٹ کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
-: Ctrl + Break (v) اس کے ساتھ یہ لسٹنگ لینے کا عمل ختم کیا جاتا ہے۔
-:(3) پرنٹرلیسٹ کمانڈ( LLIST Command ) -:
مقصد-: یہ کمانڈ پروگرام یا اس کے ایک حصے کی لسٹنگ پرنٹر پر لینے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔مثالیں -: LLIST -: تما م پروگرام کی لسٹ لینے کیلئے۔ -:LLIST 40 -60 (ii) لائن نمبر 40 سے لائن نمبر60 تک کی لیسٹ لینے کے لئے۔
-:(3) ران کمانڈ(RUN Command ) -:
مقصد-: یہ کمانڈ پروگرام کو چلانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔اور ڈسک سے پروگرام کو لوڈ کر کے عمل میں لاسکتی ہے۔
مثالیں-: RUN (i) ، RUN [Line #] ، RUN (File Name)
-:(4) لوڈ کمانڈ(LOAD Command ) -:
مقصد-: یہ کمانڈ ڈسک سے کمپیوٹرکی یاداشت میں پروگرام لے جانے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
طریقہ-: LOAD \"File Name.BAS\" , R
اس کمانڈ کے ساتھ (R) لکھنے سے پر وگرام خود بخود عمل کرنا شر و ع کر دیتا ہے اور بہت سے پروگرام یکے بعد دیگرے پر و گرام چلانے کیلئے بھی استعما ل ہو تی ہے
-:(5) (SAVE Command ) -: پروگرام کو کسی ڈرایؤ میں محفوظ کرنے کے لئے یہ کمانڈ استعمال ہوتی ہے۔
طریقہ -: SAVE \"File name\" [,A] [,P]
-:(i) A کا مطلب فائل (ASCII) فارمیٹ میں محفوظ کرنا۔
-:(ii) P کا مطلب ہے کہ فائل پروٹیکٹ (Protect) ہوجائے۔ تاکہ اس کی لسٹنگ اور اس میں تبدیلی نہ لائی جا سکے۔
-:(6) ڈیلیٹ کمانڈ (DELETE Command ) -: یہ پروگرام کی ایک یا ایک سے زیادہ لائنیں ختم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
طریقہ -: DELETE (Line #) (-Line#)
مثال -: DELETE 30 - 110 -:(ii) , DELETE 50 -:(i)
-:(i) اگر لائن کا نمبر بتایا ہو تو یہ کمانڈ ایک لائن ختم کر دیتی ہے۔ -:(ii) اگر ایک سے زیادہ لائنوں کا نمبر بتایا ہو تو یہ ان تمام لائنوں کو ختم کر دیتی ہے
-:(7)ری نم کمانڈ (RENUM Command):۔ مقصد :۔ یہ کمانڈ پرو گرام کے نئے لائن نمبر ز لگانے کیلئے استعمال ہو تی ہے
طریقہ -: RENUM [new number] [,old number] [,increment]
مثالیں : RENUM 100, 35, 10 -:(i) -:(ii) RENUM 100, 10
تشر یح :۔ (۱) ۔ اس کمانڈ میں پہلا نمبر نیا نمبر ہو تا ہے ۔(۲) ۔ اس کمانڈ میں دوسرا نمبر پرانا نمبر ہو تا ہے ۔ (۳) ۔ تیسرا نمبر انکر یمنٹ کیلئے استعمال ہو تا ہے ۔(۴) ۔اگر لائن نمبر ز نہ دیا جائے تو لائن نمبر 10اور انکریمنٹ 10خودبخود بن جاتا ہے ۔(۵) ۔یہ کمانڈ پر انے لائن نمبر ز کو بدل دیتی ہے ۔ (۶)۔ یہ کما نڈ پر وگرام کے لائن نمبر کی تر تیب نہیں بد لتی۔

-:(8)ٖٓ فائلز کمانڈ (FILES Command):۔ مقصد :۔ یہ کمانڈ کمپیوٹر کے اندر پڑی ہوئی فائل یا فائلیں کمپیوٹر سکرین پر ظاہر کر دیتی ہے۔
طریقہ-: FILES [\"Drive.\"] or FILES [\"Drive:*.Extension\"]
مثال-: FILES (i) (ii) FILES \"A:\"
نوٹ:۔ اگرفائل کا نام نہ بتایا جائے تو یہ کمانڈ کمپیوٹر یاداشت میں پڑی ہوئی تمام فائلیں سکرین پر ظاہر کردیتی ہے۔
-:(9)ٖٓ کل کمانڈ (KILL Command):۔ مقصد :۔ ڈیسک میں سے کسی فائل کو ختم کرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
طریقہ-: KILL \"File name.BAS\" مثال-: KILL \"ZYZ.BAS\"
-:(10)آ (NAME Command):۔ مقصد :۔یہ کمانڈ سٹور شدہ فائل کا نام تبدیل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
طریقہ-: NAME \"Old file name\" AS \"New file name\"
مثال-: NAME \"Anam\" AS \"Fida\"
-:(11)آ (CLS Command):۔ مقصد :۔یہ کمانڈسکرین کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ طریقہ-: CLS
-:(12)نیو کمانڈ (NEW Command )-: مقصد :۔ یہ کمانڈ کمپیوٹر یا داشت میں پڑی ہو ئی فائلیں اور متغیرات ختم کر دیتی ہے ۔ تشریح:۔ (۱) :۔یہ کمانڈ کمپیوٹر یا داشت سے پر انے فائلیں ختم کر دیتی ہے ۔
(۲) :۔ کچھ کمپیوٹر ز پر یہ کمانڈسکر ین کو صاف نہیں کر دیتی ۔بلکہ کمپیو ٹر یا داشت میں پڑاہو ا ڈیٹا ختم کر دیتی ہے
-:(13)سسٹم کمانڈ (SYSTEM Command )-: مقصد -: یہ کمانڈہمیں بیسک کے ایڈیٹر سے ڈاس پرامپٹ میں واپس لے آتی ہے۔
طریقہ-: SYSTEM
سوال نمبر-: 7 بیسک لینگوئج میں کس قسم کا ڈیٹا استعمال ہوتا ہے؟ یا بیسک ڈیٹا ٹائپ بیان کریں۔
جواب-: بیسک ایک آسان زبان ہے۔ اس لئے یہ نمبر ز اور حروف کو آسانی سے سمجھتی ہے۔ اس میں دو قسم کا ڈیٹا استعمال ہوتا ہے۔
-:(1) نیومیرک ڈیٹا-:(Numeric) بیسک زبان نمبرز کو آسانی کے ساتھ سمجھ لیتی ہے۔ مثلاً39.56 , 16 , 173
-:(2) سٹرنگ ڈیٹا-:(String) بیسک الفاظ اور ٹیکسٹ کو بھی آسانی سے سمجھ لیتی ہے۔ اس کو سٹرنگ کہتے ہے۔سٹرنگ میں حروف \' الفاظ اور نمبرز ہو سکتے ہیں۔ اور ڈبل ریمارکس میں لکھا جاتا ہے۔
مثلاً \"PAKISTAN DAY\" , \"14 AUGUST 1947\" ، \"799\"
سوال نمبر-: 8 کانسٹنٹس اور ویری ایبلز کی تعریف لکھ کر اقسام بیان کریں؟
جواب -: کانسٹنٹس یا مستقل مقداریں(Constants) -: کانسٹنٹ یامستقل مقداریں ایسی قیمتیں ہوتی ہیں جو کمپیوٹر میں جا کر تبدیل نہیں ہوتیں اور پروگرام میں بغیر کسی تبدیلی کے استعمال ہوتی رہتی ہیں۔ کانسٹنٹ دو قسم کے ہوتے ہیں: -i نیومیرک کانسٹنٹ اور -ii سٹرنگ کانسٹنٹ
-:(i)عددی کانسٹنٹ-:(Numeric Constant) یہ ایک سادہ نمبر ہوتاہے جو کہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔ یہ مثبت یا منفی ہو سکتاہے۔ مثلاً + 36.16 , -4.674 , 25
-:(ii) غیر عددی کانسٹنٹ-:(String Constant) یہ ڈبل ریمارکس کے نشان میں لکھا ہوا کریکٹر سیٹ ہوتاہے۔ اس میں حروف ۔ نمبرز ۔ سپیشل کریکٹرز اور خالی جگہ شامل کئے جا سکتے ہیں۔
مثلاً \"7+8=?\" , \" 23rd March\" , \" \"BANNU\" وغیرہ۔
ویری ایبلز یا متغیرات (Variables) -: اس سے مراد ایسی مقدار ہے۔جو تبدیل ہو سکتی ہے۔یہ کمپیوٹر پروگراموں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کیونکہ انہیں مختلف قسم کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کی دو بڑی اقسام ہیں۔ (i) عددی ویریبل (ii) غیر عددی ویری ایبلز
(i) عددی ویریبل(Numeric Variable) -: اس ویری ایبلز کی قیمت کوئی نمبر ہوتی ہے۔جب کمپیوٹر کے اندر پروگرام چلتا ہے تو قیمت ویری یبلز کو مل جاتی ہے۔یہ ویری ایبلز A تا Z میں سے کوئی ایک حرف یا پھر ایک حرف اور ایک ہندسے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ذیل پروگرام دیکھئے:
10 READ A , B
20 LET C = A + B
30 PRINT C
40 DATA 4 , 6
50 END
مندرجہ ذیل پروگرام میں تین مختلف ویری ایبلز استعمال ہوئے ہیں ۔ جو کہ A ، B اور C ہیں۔
(ii) غیرعددی ویریبل(String Variable) -: اگر عام ویری ایبلز کے بعد ڈالر ($) کا نشان لگا دیا جائے تو یہ سٹرنگ ویر ی ایبلز بن جاتے ہیں۔ مثلاً NAME$ , BOB$ , A$ وغیرہ۔ یہ ویری ایبلز سٹرنگز کو کمپیوٹر کی یاداشت میں سٹور کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔
سوال نمبر-:9 ایکسپریشن اور آپریٹرز سے کیا مراد ہے؟ آپریٹرز کے مختلف اقسا م پر نوٹ لکھئے۔
جواب -: جب کانسٹنٹ اور ویری ایبل آپس میں حسابی عوامل(+ , - , * , / etc ) سے جڑے ہوئے ہو ۔ تو اسے ایکسپریشن (Exprwssion) کہتے ہیں۔ کسی ایکسپریشن میں درج قیمتوں کے مطابق حسابی عوامل اس یکسپریشن کے بائیں سے دائیں سرانجام دیئے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ بریکٹ میں درج شدہ عوامل پر سب سے پہلے عمل ہوتا ہے۔ اس کے بعد طاقت پھر ضرب و تقسیم اور آخر میں جمع و منفی (جو بھی بائیں جانب سے پہلے پایا جائے)۔
ایکسپریشن تین (3) قسم کی ہو سکتی ہیں۔(i) حسابی ایکسپریشن (ii) ربطی ایکسپریشن اور (iii) منطقی ایکسپریشن۔
آپریٹرز(Operators) -: آپریٹر ز خاص حسابی یا منطقی عوامل سرانجام دینے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ آپریٹرز کے اقسام ذیل ہیں :
-:(i) حسابی آپریٹرز(Arithmetic Operators) -: ان آپریٹرز کی مدد سے نیومیرک ایکسپریشنز بنائے جا سکتے ہیں۔ اور ان سے جمع \' تفریق اور ضرب وغیرہ کا کام لیا جا سکتا ہے۔ ان کو حسابی آپریٹرز کہا جا تا ہے۔ مثلاً 5 + 6 , 8-7 , 15 / 5 وغیرہ۔
-:(ii) ریلیشنل آپریٹرز(Relational Operators) -: یہ آپریٹرز دو رقموں میں موازنہ کے لئے استعما ل ہوتے ہیں۔
ریلیشنل آپریٹرز میں <> , <= , >= , < , > , = کے علا ما ت شامل ہیں۔
-:(iii) لوجیکل آپریٹرز(Logical Operators) -: لو جیکل آپر یٹر زفیصلہ کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔لو جیکل آپر یٹر ز دو یا دو سے زیا دہ ریلشنز کو ملا نے کیلئے استعمال کیئے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں صیح (True)ہے یاغلط (False)کا جواب ملتا ہے
مثلاً :۔ IF D<200 AND F<4THEN 80
IF 1>10 OR K<0 THEN 50
IF NOT P THEN 100
-:(iv) فنکشنل آپریٹرز(Functional Operators) -: جی ڈبلیو بیسک میں مختلف کا م سر انجام دینے کیلئے کئی فنکشنز موجود ہو تے ہیں ۔مثال کے طور پر کسی عدد کا جذر معلوم کر نے کیلئے (SQR)فنکشن استعمال ہو تا ہے ۔اگر آ پ چا ہیں تو اپنی ضرورت کے مطابق کو ئی نیا فنکشن بھی بنا سکتے ہیں۔وہ آپر یٹر جو ایسے فنکشن میں استعمال ہو تے ہیں فنکشنل آپر یٹر ز کہلاتے ہیں ۔
سوال نمبر-:10 Assignment Statement کس کام آتی ہے۔مثالوں سے وضاحت کریں۔
جواب -: کسی ویری ایبل کی قدر معلوم کرنے یا اسے کوئی نئی قدر دینے کے لئے بیسک میں LET کی ہدایت استعمال کی جاتی ہے۔ یعنی میموری میں کسی جگہ کو لیبل کرنے کے لئے اور اسے نمبر الاٹ کرنے کے لئے LET کی سٹیٹ منٹ استعمال کی جاتی ہے۔ جس کی ترکیب ذیل ہے۔
Statement Number LET V = [Constant] {Variable} { Arithmetic Expressinon}
یعنی LET کی ہدایت لائن نمبر سے شروع ہوتی ہے۔اُس کے بعد ا محصوص لفظ LET (Reserved Word) آتا ہے۔پھر ویریبل اور (=) کا نشان پھر اُس کے بعد کوئی ایک حسابی ایکسپریشن کانسٹنٹ یا پھر ویری ایبل آسکتا ہے۔ LET کی کچھ مثالیں ذیل ہیں :
مثال نمبر-:1 اس مثال کا مطلب یہ ہے کہ A کی قدر 5 ہوجائے۔10 LET A = 5
مثال نمبر-:2 اس مثال سے کمپیوٹر حسابی ایکسپریشن A + B کو A اور B کی قیمتوں کے مطابق حل کرے گا ۔ 20 LET Y = A + B
مثال نمبر-:3 اس مثال سے B$ کو سٹرنگ کی قدر لیبل ہو جائے گا۔ 30 LET B$ = \"RAHMAT\"
سوال نمبر-:11ان پُٹ کی ہدایت ( INPUT Statement ) کس کام آتی ہے۔مثال سے وضاحت کریں
جواب -: ان پُٹ سٹیٹ منٹ کی بورڈ سے ڈیٹا لینے اور اسے کسی ویری ایبل میں محفوظ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔یہ ڈیٹا عددی یا نومیرک بھی ہو سکتا ہے اور کریکٹر یعنی سٹرنگ بھی۔ اس کی عمومی شکل درج ذیل ہے۔
Line # INPUT [;] [prompt string;] list of variables
مثال -: Example :- To find the square of a number.
10 INPUT \"Enter your Name\", N$
20 INPUT X
30 PRINT N$, X \"SQUARED IS\" X ^ 2
40 END
RUN
Enter your Name ? Rahmat Khan
? 5
آپریٹر ؟ کے سامنے کوئی نام اور 5 کا ہندسہ تائپ کرتا ہے۔ اور درجہ ذیل آؤٹ پُٹ حاصل کرتا ہے۔
Rahmat Khan 5 SQUARED IS 25
Ok
سوال نمبر-: 12 READ / DATA سٹیٹ منٹ کس کام آتی ہیں ؟ مثالوں سے وضاحت کریں۔
جواب -: EAD اور DATA سٹیٹ منٹ ویری ایبل کو نومیرک ویلیوز اور کریکٹر سٹرنگ دینے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔یہ نومیرک ویلیوز اور کریکٹر سٹرنگ DATA سٹیٹ منٹ کے ذریعے دی جاتی ہیں۔ جب آپ کمپیوٹر کو بہت زیادہ ڈیٹا دینا چاہیں۔ یا جب ڈیٹا مستقل طور پر پروگرام میں محفوظ کرنا ہو۔ تو READ / DATA سٹیٹ منٹ کا استعمال زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ ان سٹیٹ منٹ کی ترکیب نحوی حسب ذیل ہیں:
Syntax :- Line No READ list of Variables
Line No DATA list of Constants
Example :- 10 READ A, B, C
20 DATA 5, 10, 15
مندرجہ بالا مثال میں A کی قیمت 5 مقرر ہوگی ۔ B کی قیمت 10 اور C کی قیمت 15 ہوگی ۔جبکہ اس کیلئے متبادل ہدایات ذیل بھی ہو سکتی ہیں :
10 A = 5
20 B = 10
30 C = 15
سوال نمبر-: 13 پرنٹ(PRINT ) سٹیٹ منٹ سے آؤٹ پُٹ حاصل کرنے کا طریقہ بیان کریں؟
جواب -: کسی سٹرنگ کو یا کسی ویری ایبل کی قدر کو یا کسی فارمولے (Expression) کے نتیجہ کو سکرین پر دکھانے کے لئے PRINT کی ہدایت استعمال کی جاتی ہے ۔ پرنٹ سٹیٹ منٹ کی ترکیب نحوی مندرجہ ذیل ہو گی ۔
Syntax :- Line No PRINT { Sting },{ Variables},{ xpressions}
مثال نمبر -:1 اس مثال میں A کی قدر یعنی 30 کو سکرین پر دکھا ئیگا۔
10 LET A = 30
مثال نمبر -:2 10 LET A$ = \"RAHMAT KHAN\"
20 LET B$ = \"0333-9741577\"
مند رجہ بالا مثال میں سٹرنگ ویلیو A$ اور B$ کی قدروں کو یعنی RAHMAT KHAN اور 0333-9741577 کو سکرین پر دکھائے گا۔
سوال نمبر-: 14 PRINT L سٹیٹ منٹ کس کام آتی ہیں ؟ مثال سے وضاحت کریں۔
جواب -: اگر سکرین کی بجائے کاغذ پر سٹرنگز , ویری ایبلز کی قدریں یا ایکسپریشن کا نتیجہ وغیرہ چھاپنا مقصود ہو ۔ تو اس کے لئے LPRINT کی ہدایت کا استعمال کیا جاتاہے۔ اس ہدایت کے ذریعے آوٹ پُٹ مانیٹر کی بجائے پرنٹر پر پرنٹ ہو گا۔ اس کی ترکیب نحوی مندرجہ ذیل ہو گی ۔
Syntax :-Line No LPRINT { Sting } , { Variables} ,{ Expressions}
مثال -: 10 LET A& = \" RAHMAT BANNU \"
20 LPRINT A$
مندرجہ بالا پروگرام کا آوٹ پٹ \" RAHMAT BANNU \" پرنٹر پر پرنٹ ہو گا ۔
سوال نمبر-: 15 PRINT USING سٹیٹ منٹ کس کام آتی ہیں ؟ مثال سے وضاحت کریں۔
جواب -: PRINT USING سٹیٹ منٹ عمدہ سٹائل وطریقے سے اور خاص فارمیٹ میں سٹرنگز اور اعداد لکھنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔اس کی ترکیب نحوی مندرجہ ذیل ہو گی ۔
Syntax : -Line # PRINT USING String Expressions; list of expressions [;]
String Expressions خاص فارمیٹنگ کریکٹرز پر مشتمل ہوتاہے۔یہ کریکٹرز خاص شکل میں سٹرنگز یانمبرز پرنٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔
List of Expressions سے مراد سٹرنگ اور نیومیرک ایکسپریشنز ہیں۔ یہ ایکسپریشنز سیمی کولن کے ذریعے الگ الگ لکھے جاتے ہیں۔
مثال نمبر-: 1 10 X = 100
20 Y = 100
30 Z = 180.95
40 PRINT USING \"###.###\" ; X,Y,Z
جب مندرجہ بالا پروگرام کو RUN کیا جائے تو X ، Y ، Z کا آؤٹ پُٹ 100.000110.000180.950 ظاہر کریں گا۔
مثال نمبر-: 2 PRINT USING \"##.##\" ; 987.854
987.65
Ok
سوال نمبر-:16 خالی جگہ پُر کریں۔
(i BASIC مخفف ہیںBeginners All purpose Symbolic Instruction Code کا۔
(ii بیسک کو Dr. John G. Kemeny اور Dr. Thnmas E. Kurts نے 1960ء میں ایجاد کیا
(iii بیسک استعمال میں آسان اور ایک ہائی لیول لینگویج ہے۔
(iv بیسک میں ہر سٹیٹمنٹ کا آغاز CLS اور اختتام END سے کیا جاتا ہے۔
(v نیومیرک کانسٹنٹس کے دو اقسام ہیں Integerاور Real Constant ۔
(vi NAME کمانڈ کے ذریعے ہم فائل کا نام تبدیل کر سکتے ہے۔
(vii CLS کمانڈ کے ذریعے ہم سکرین کو صاف کر سکتے ہے۔
(viii ویری ایبلز (Variable) ہمیشہ تبدیل ہوسکتی ہیں۔
(ix ایکسپریشن (Expression) \' کانسٹنٹ اور ویری ایبل کا مجموعہ ہوتا ہے۔
(x AUTO کمانڈ کو ہم خود بخود لائن نمبر لکھوانے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
سوال نمبر-:17 صحیح کی صورت میں T اور غلط کی صورت میں F لکھیے۔
(a بیسک ایک ہائی لیول زبان ہے۔ T
(b بیسک نمبروں کی ترتیب والی زبان جانی جاتی ہے۔ T
(c بیسک کو صرف ڈائریکٹ موڈ میں استعمال کیا جاسکتاہے۔ F
(d بیسک میں حسابی جملہ ایک لائن پر لکھا جاتا ہے۔ T
(e بیسک میں جمع اور تفریق کا عمل بائیں سے دائیں جانب ہوتا ہے۔ T
(f بیسک میں قوت نما کا عمل بائیں سے دائیں جانب ہوتا ہے۔ F
(g کمانڈ ہمیشہ ڈائریکٹ موڈ میں عمل کرتی ہے۔ T
(h بیسک کا پروگرام چلانے کیلئے \'RUN\' کی کمانڈ استعمال کرتے ہے۔ T
(i ان پٹ (Input) سٹیٹمنٹ میں ویری ایبلز کی قیمتیں پروگرام چلانے سے پہلے دی جاتی ہے F
(j ان پٹ (Input) سٹیٹمنٹ ایک حل ہونے والی سٹیٹمنٹ ہے۔ T
(k ریسٹور (Restore) سٹیٹمنٹ رزلٹ لکھوانے کے لئے ہوتی ہے.۔ F
(l ڈیٹا (Data) سٹیٹمنٹ پروگرام میں کہیں بھی لکھی جا سکتی ہے۔ T
سوال نمبر-:18 مندرجہ ذیل میں سے نمبرز اور سٹرنگز کو علیحدہ کریں۔
\"LAHOR\"; 27; \"60W\"; 1.008; \"16\"; 20KM;
\"23rd MARCH\"; \"1X; A-1\" \"9.81\"
جواب -: Strings : \"LAHOR\"; \"60W\"; \"16\";
\"23rd MARCH\"; \"9.81\"
Nueric : 27; 1.008; 20KM; 1X; A-1
سوال نمبر-:19 دو نمبروں کی اوسط نکا لنے کیلئے ایک پروگرام تحریر کریں جس میں LET اور PRINT کا استعمال ہو۔
جواب-: پروگرام


10 LET A = 25
20 LET B = 30
30 AVG = (A+B)/2
40 PRINT AVG
50 END


سوال نمبر-:20 اگر درجہ حرارت ڈگری Celsius میں دیا گیا ہو۔ تو درجہ حرارت ڈگری(Fahrenheit) میں تبدیل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل فارمولہ استعمال کر کے بیسک کا ایک پروگرام لکھیں . فارمولا: F = 9 / 5 C + 32


جواب-: پروگرام


10 INPUT \"Enter the value of C\"; C
20 LET F = 9 / 5 C + 32
30 PRINT \"The Result is \" ; F
40 END
RUN
Enter the value of C ? 48.88889
The result is 120


سوال نمبر -:21نیچے دئیے ہوئے پروگرام کو ان پٹ (INPUT) سٹیٹمنٹ کی مدد لکھیں

10 LET A$ = \"RED\"
20 LET B$ = \"BLUE\"
30 LET C$ = \"GREEN\"
40 PRINT \" THE COLOURS ARE\"; A$,B$,C$
جواب -:
10 INPUT \"ENTER COLOURS\", A$,B$,C$
20 PRINT \"THE COLOURS ARE \", A$,B$,C$
30 END



سوال نمبر -:22 مندرجہ ذیل پروگرام کا رزلٹ کیا ہوگا۔
10 READ A$
20 PRINT A$
30 RESTORE
40 READ B$
50 PRINT B$
60 RESTORE
70 READ C$
80 PRINT C$
90 DATA RAHMAT, ANAM, FIDA
100 END

visit www.learninghints.com


جواب -:
RAHMAT
RAHMAT
RAHMAT


سوال نمبر-:23 سوال نمبر 5 میں دیئے گئے پروگرام کو ایک READ سٹیٹمنٹ کی مدد سے دوبارہ لکھیں۔
جواب -:

visit www.learninghints.com


10 READ A$, B$, C$
20 PRINT A$
30 PRINT B$
40 PRINT C$
50 DATA RAHMAT, ANAM, FIDA
60 END
سوال نمبر:24 ایک بیسک کا پروگرام لکھیں جو کہ چار نمبرز کو جمع کرے۔ ان کو ضرب دے اور ان کی اوسط INPUT اور READ-DATA ہدایات کی مدد سے نکالے۔


جواب -:
10 READ A, B, C, D
20 PRINT \"NUMBERS ARE\", A, B, C, D
30 LET S = A + B + C + D
40 LET P = A * B * C * D
50 LET AVG = S / 4
60 DATA 5,6,7,8
70 PRINT \"The sum is\"; S
80 PRINT \"The product is\"; P
90 PRINT \"The average is\"; AVG
100 END
RUN
Enter the values of A,B,C,D,? 5,6,7,8
The sum is 26
The product is 1680
The average is 6.5