5th Class Notes KPK Text Board

Notes of Pak Study Class 5th

نوٹس آف معاشرتی علوم جماعت پنجم

 

مشق

 

سوال 1: خالی جگہوں کو دیے گئے الفاظ میں سے لفظ چن کر پرکریں۔

الف: خطواطول بلد کے درجے .....360.... ہیں۔ (90 ، 160، 7360)

ب: نصف النهار اعظم ......0......... درجے طول بلد کو کہتے ہیں۔ (180، 90 ، 70)

ج: .... خط استواء....... زمین کو دو برابر حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔ (خط جدی، خط استواء، خط سرطان)

د : پاکستان کے شمال میں .... چین.. واقع ہے۔( ایران، بھارت، چین)

 

سوال 2: جوابات لکھیں۔

1۔ طول بلد سے کیا مراد ہے؟

جواب: دنیا کے نقشے پرشمالاً جنوباً فرضی خطوط کھیچے گئے ہیں۔ انکو 3600 میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں

1800 درجے شرقی طول بلد اور ° 180 درجے مغربی طول بلد کہلاتے ہیں۔

2۔ پاكستان کا محلِ الوقوع بیان کریں۔؟

 جواب: کوئی ملک، شہر، قصبہ یا کوئی بھی طبیعی جسم جہاں پایا جائے اسے اس کا محل وقوع کہتے ہیں۔ پاکستان کو محلِ الوقوع کے لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے۔ پاکستان کے ساتھ افغانستان، چین، بھارت اور ایران کی سرحدیں لگی ہوئی ہیں ۔ اس کے جنوب میں 1046 کلومیٹر (650 میل) کی ساحلی پٹی ہے جو بحیرہ عرب سے ملتی ہے۔پاکستان کے مشرق ميں بھارت، شمال مشرق ميں چین اور مغرب ميں افغانستان اور ايران واقع ہيں۔ پاکستان کو شمال میں ایک تنگ واخان راہداری تاجکستان سے جدا کرتی ہے جبکہ اس ملک کی سمندری سرحدی حدود عمان کے سمندری حدود سے بھی ملتی ہیں۔

3۔ عرض بلد کسے کہتے ہیں؟

جواب: دنیا کے نقشے پرشرقً غربً متوازی خطوط کھینچے گئے ہیں ان خطوط کو °180

میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہیں عرض بلد کہتے ہیں۔ یہ زمین کو شمالاً جنوباً دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں جن میں °90 شمالی اور °90 درجے جنوبی عرض بلد کہلاتے ہیں۔ جو خط تقسیم کرتا ہے اسے خطِ استواء کہتے ہیں۔

نقشوں کی اقسام

 سوال 1: مندرجہ ذیل میں سے غلط فقرے کے سامنے (/ ) اور غلط کے سامنے (x) کے نشانات لگایئے۔

 الف: نقشہ پر علامات اور پیمانہ ہوتا ہے۔ درست

ب : نقشے کے پیمانے کو دو طرح سے طاہر کیا جاتا ہے۔ درست

ج: بیانیہ پیمانے کو مناسب لمبائی کے خط سے ظاہر کیا جاتا ہے-x

 

سوال 2: خالی جگہ پرکریں۔

الف: جب زمین کے کسی حصے کو سادہ کاغذ پردکھایا جائے تو اسے ........ کہتے ہیں۔ (نقشه)

ب: نقشوں کی تقسیم...... طریقوں سے ہوتی ہے۔ (دو)

ج: کسی علاقے کو اونچائی، گہرائی، جنگل شهر وغیرہ کو دکھانے کے لیے.............نقشے استعمال ہوتے ہیں۔ (مسامتی)

د: زمین کی ملکیت کی حدود کھانے کے لیے ...... نقشے استعمال ہوتے ہیں۔ (رقبائی)

ذ : زمین اور نشے کے فاصلوں میں نسبت کو نقشے کا .......... کہتے ہیں ۔ ( پیمانه)

سوال 3: جوابات لکھیں۔

الف:سوال: نقشہ کسے کہتے ہے ؟نقشوں کی اقسام لکھیں۔

جواب: زمین یا اس کے کسی حصے کو سادہ کاغذ پر علامات اورمخصوص پیمانے پر ظاہرکیا جائے تونقشہ کہلاتا ہے

نقشوں کی دو اقسام ہیں۔

1۔ مقصد کے لحاظ سے 2۔ پیمانے کے لحاظ سے

ب: :سوال:  پیانہ کسے کہتے ہیں؟

 جواب: زمین اور نقشۓ کے فاصلوں میں نثبت کو نقشے کاپان کہا جاتا ہے۔ نقش پیمانہ کہتے ہیں۔ نقشے پر پیمانہ مختلف طریقوں سے ظاہر کیا جاسکتاہے۔

1۔ بیانیہ پیانہ 2۔ خطی پیانہ

ج : سوال :پیمانہ کی اقسام کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

 جواب: پیمانہ کی اقسام دو ہیں۔

1۔ بیانیہ پیمانہ : نقشے کے پیمانے کو جب الفاظ میں بیان کیا جائے تو اسے بیانیہ پیمانہ کہتے ہیں۔ مثلا

1 سنٹی میٹر = 10 کلومیٹر

اسکا مطلب ہے نقشے میں 1 سنٹی میٹر کا مطلب 10 کلومیٹر ہے۔

2۔ خطی پیمانہ : جب نقشے کے پیمانے کو مناسب لمبائی کے خط سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ تو اسے خطی پیانہ کہتے ہیں۔

 

 

. باب نمبر 2

طبعی خطے

سوال 1: مندرج ذیل سوالوں کے تفصیلی جواب لکھیں۔

سوال : الف: طبی خطہ کسے کہتے ہیں؟

جواب: ایسا علاقہ جہاں طبعی خدوخال ( آب و ہوا، درجه حرارت، بارش، مٹی ،سطح سمندر سے بلندی) تقرباً یکساں ہو طبعی خطہ کہلاتا ہے۔ پاکستان کوتقریبا پانچ طبی خطوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ اسمیں پہاڑی خط، میدانی خط ،سطح مرتفع ساحلی خطہ اور صحرائی خطہ شامل ہیں۔

سوال ب: پاکستان کے پہاڑی خطے پرنوٹ لکھیں۔؟

 جواب: پاکستان کے شمال اور شمال مغرب میں دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے کوہ قراقرم، کوہمالیہ اور کوہ ہندوکش واقع ہے۔ ان پہاڑوں پر برفباری ہوتی ہے۔ شمال مغرب میں کوہ سفیدوزیستان کے پہاڑی سلسلہ کوہ سلیمان اور کیرتھر کے پہاڑی سلسلے واقع ہے۔ یہ پہاڑی سلسلے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی سرحد ہے یہاں کے لوگ محنتی ہیں ۔ انکا زریعہ معاش مویشی پالنا اور باغبانی ہے۔

سوال( ج) : پاکستان کے میدانی خطے پے نوٹ لکھیں۔؟

جواب: یہ خطہ زرخیز ہے۔ یہاں دریائے سنده ، ستلج، راوی، چناب اور جہلم سے نہریں نکالی گئی ہیں ۔ جس سے یہ زمین سیراب ہوتی ہے۔ یہاں بہترین کھیتی باڑی ہوتی ہے۔ میدانی علاقوں میں آبادی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ لاہور، فیصل آباد ملتان ، اور حیدرآباد بھی میدانی علاقوں میں ہیں۔

 سوال 2: درج ذیل سوالوں کے مختصر جواب لکھیں۔؟

 الف: خطہ کسے کہتے ہیں؟

 جواب: خطہ اس علاقہ کو کہا جاتا ہے۔ جہاں پر جغرافیائی،سماجی اور ثقافتی حالات یکساں ہوں۔

 ب: پاکستان کوسطح کے لحاظ سے کتنے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے؟

 جواب: پاکستان کوسطح کے لحاظ سے پانچ حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

ج: پاکستان کے میدانی خطے میں کون کون سے دریا بہتے ہیں؟

 جواب: پاکستان کے میدانی خطے میں دریائے سندھ ، راوی، چناب اور دریائے جہلم بہتے ہیں۔

 د : پاکستان کے سطح مرتفع کے نام لکھیں؟

 جواب: پاکستان میں دو سطح مرتفع ہیں

1۔ سطح مرتفع پوٹھوہار 2۔ سطح مرتفع بلوچستان

 سوال 3: خالی جگہہ پُر کریںَ

الف: کوہ سفید ............ میں واقع ہے۔ ( کرم ایجنسی)

ب: 2-Kدنیا کی .......... بلند ترین چوٹی ہے۔ ( دوسری)

ج: سطح مرتفع تبت ........ میں واقع ہے۔ (چین )

د: دریائے ثل .... میں واقع ہے۔ ( مصر)

ذ: زمین کی اونچی اور ہموار سطح جس کے کم از کم ایک طرف عمودی ڈھلان ہو...... کہلاتی ہے۔( سطح مرتفع)

 سوال 4:صحیح جملے پر (/)اورغلط پر (x) کا نشان لگائیں۔

الف: پاکستان کوطبعی لیحاظ سے چار خطوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ (x)

ب: ملتان کے مقام پر پنجاب کے سارے دریا، دریائے سندھ میں آ ملتے ہیں- (x)

ج: شمالی پہاڑوں کا سلہ مغرب میں کوہمالیہ سے جا ملتاہے۔ ( / )

د : پاکستان کے جنوب میں بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ صحرائی خطہ واقع ہے۔ ( / )

ذ: دنیاں میں زیادہ تر آبادی پہاڑی علاقوں میں آباد ہے۔ (x)

 

باهمی انحصار

 

سوال 1: خالی جگہ پر کریں۔

 الف: انسان اپنی بنیادی ضروریات کے لیے ...... پرانحصار کرتا ہے۔ (ماحول )

ب: زرائع آمدورفت میں ترقی کی وجہ سے باہمی انحصار ..... ہورہا ہے۔ ( زیادہ )

 سوال 2: سوالات کے جوابات لکھیں۔

 سوال نمبر - الف: باہمی انحصار سے کیا مراد ہے؟

جواب: باہمی انصارسے مراد لوگوں کا دوسری اشیاء کے لیے ایک دوسرے پر انحصارکرنا ۔ مثلا جاندار اور بے جان ، انسان اور دوسرے جاندار ، انسان اور معاشرہ وغیرہ۔ انسان تنہا نہیں رہ سکا انسان کا اپنے ماحول کے ساتھ بھی مختلف طریقوں سے تعلق ہوتا ہے اور وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک دوسرے پہ انحصار کرتے ہیں

ب: میدانی علاقے ساحلی علاقوں پرکسطرح انحصار کرتے ہیں؟

جواب: ساحلی علاقوں کا خوشگوار موسم اور بندرگاہیں انسانی آبادی اور معاشی سرگرمیوں کی بنیادی وجوہات ہیں۔ بندرگاہوں کے اردگرد بڑے بڑے شہر آباد ہو جاتے ہیں۔ جہاں تجارت کے ساتھ ساتھ صنعتی اور تحقیقی سرگرمیاں بھی ہوتی ہے۔ کراچی شہر پاکستان اور علاقائی ممالک کی تجارت کا مرکز ہے۔ ساحلی علاقے خام مال اور زری پیداوار کے لیے دوسرے میدانی علاقوں پر انحصار کرتے ہیں۔

 ج: بین الاقوای باہمی انحصار سے کیا مراد ہے؟

 جواب: قدرتی وسائل ہر جگہ یکساں نہیں ہوتے اس لیے یہ ممالک آپس میں زری ، معدنی، سختی پیداوار اور خام مال کی تجارت کرتے ہیں۔ تا کہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں دنیا کے مختلف ممالک زرعی ، صنؑتی اور سائنس وٹیکنالوی کے میدان میں ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔ اس لیے بین الاقوای باہمی انحصار روز بروز بڑھ رہا ہے۔

 

باب3

آب و هوا

 

 

سوال 1: خالی جگہوں کو پرکریں۔

 الف: خط استوا پر سورج سال بر ... چمکتاہے۔ (عموداً )

 ب: سمندر سے بلندی پر موسم.......... ہوتا ہے۔ (سرد)

 ج: سمندر میں پانی کی ........... چلتی ہیں-(روئیں)

د: .......کی طرف آنے والی ہواؤں میں آبی بخارات کم ہوتے ہیں۔ (خشکی)

ذ: قطبین پر موسم سال بھر شدید..... ہوتا ہے۔ (سرد)

سوال 2: صحیح جملے پر( / ) اور غلط پر(x) کانشان لگا ئیں۔

 الف: خط استوارسال بر موسم بہتر ہوتا ہے۔(x)

 ب: پانی زمین کی نسبت دیر سے گرم اور ٹھنڈا ہوتا ہے۔ (x)

ج: جوں جوں ہم بلندی پر جاتے ہیں تو درجه حرارت بڑھتا جاتا ہے۔ (x)

د: سمندر کی طرف سے چلنے والی ہواؤں میں آبی بخارات زیادہ ہوتے ہیں۔( /)

 سوال 3: جوابات لکھیں۔

 الف: آب و ہوا کی تعریف کریں۔؟

 جواب: کسی علاقے کے موم کی اوسط حالت کو آب و ہوا کہتے ہے۔ آب وہوا پر مختلف عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔

 ب: خط استواسے فاصلہ کسی جگہ کی آب و ہوا پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے؟

جواب: خط استوا پر سارا سال سورج چکا ہے۔ جسکی وجہ سے یہاں گری رہتی ہے۔ اور جو ممالک خط استواسے شال یا جنوب کی طرف جاتے ہیں موسم سرد ہوتا جاتا ہے۔ اور جوا ممالک خط استواسے جتنا زیادہ فاصلے پر ہوتے ہیں وہاں اتنی سردی زیادہ ہوتی ہے۔

 

ج: پہاڑوں کارخ آب و ہوا کیا اثر ڈالا ہے؟

جواب: مرطوب ہواؤں کے راستے میں کوئی پہاڑ واقع ہوتو ہوا ئیں اس سے ٹکرا کر اوپر کی طرف جاتی ہیں اور ہوا میں موجود نمی بادل کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ جس سے بارش برستی ہے۔ اسی طرح یہ موسم سرما میں سرد ہواؤں کو روکتے ہیں۔ جس سے سردی کی شدت کم ہوتی ہے۔

 

 

آب وہواکے خطے

 

سوال 1 صحیح جواب پر ( / ) کا نشان اور غلط پر(x) کانشان لگا ئیں۔

الف: کسی بھی مقام کی اوسط موسمی کیفیت کو موسم کہتے ہیں-(x)

ب: سطح مرتفع بلوچستان میں موسم سرما بہت شدید ہوتا ہے۔ (x)

ج: سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم گرما بہت طویل اور گرم ہوتا ہے۔ ( / )

د : پاکستان کی تگ ساحلی پٹی میں موسم سرما بہت طویل ہوتا ہے۔ (x)

ذ: سیلاب سے فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ ( / )

 

سوال 2: خالی جگہوں کو مناسب الفاظ لگا کر پر کریں۔

الف: عرض بلد کے لحاظ سے دنیا کو .......... خطوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ (دو )

ب: استوا کی خطے میں موسم سارا سال........ رہتا ہے۔ ( گرم )

ج: پاکستان خط سرطان کے ......... میں واقع ہے۔ (شمال )

د: ساحلی علاقوں میں موسم..... ہوتا ہے۔ (معتدل )

ذ: سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم گرما بہت........... اور گرم ہوتا ہے۔ (طول )

 

سوال 3: مندرج زیل سوالات کے جواب لکھیں۔

الف: آب و ہوا اور موسم میں کیا فرق ہے؟

 جواب: موسم اور آب و ہوا میں بنیادی فرق یہ ہے کہ موسم کی خاص وقت میں فضا کی حالت کو کہتے ہے۔ جبکہ آب و ہوا کی اس علاقے کی ایک لمبے عرصے کے دوران کرہ ہوائی کی اوسط کیفیت کو کہتے ہیں۔

ب: دریائے سندھ کے میدانی علاقوں کی آب وہوار نوٹ لکھیں؟

جواب: دریائے سندھ کے میدانی علاقوں میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقے آتے ہیں۔ان میں موسم گرما بہت طویل اور گرم ہوتا ہے۔ جون گرم ترین مہینہ ہوتا ہے۔ مون سون کی بارشیں گری کی شدت کم کرتی ہے۔

ج: پاکستان کے پہاڑی علاقوں کی آب و ہوپرنو ٹ لکھیں۔؟

 جواب: پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقے سطح سمندرسے بہت بلند ہیں اسلئے وہاں موسم سرما بہت سرد اور طویل ہوتا ہے۔ اور درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 10 گریڈ ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے۔ اکثر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کم ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے برفباری ہوتی ہے۔ موسم گرما میں موسم معتدل ہوتا ہے۔

 

د : آب وہوہماری زندگی پر کیسے اثر ڈالتی ہے؟

جواب: آب و ہوا ہماری زندگی پرکئی طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ جہاں موسم خوشگوار ہوتا ہے۔ لوگ وہاں رہنا پسند کرتے ہیں۔ لوگ آب وہوا کے مطابق لباس، گھر کی تمیر اور زمینداری کرتے ہیں آب و ہوا لوگوں کے صحت پر بھی بہت اثر ڈالتی ہے۔

ڈ: آب وہوا پر کون سے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

جواب: آب و ہوا میں بہت تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ ہی بارشیں زیادہ ہوتی ہے کبھی کم کبھی سیلاب آتا ہے کبھی دریاؤں میں پانی کم ہوجاتا ہے۔ ان قدرتی عوال کے ساتھ ساتھ کچھ انسانی سرگرمیاں بھی آب و ہوا میں تبدیلی کا باعث بن رہی ہے جیسے آبادی میں اضافی صنعتوں میں اضافہ جنگلات میں کیا وغیره۔

 

انسانی سرگرمیوں کا آب وهوا پر اثر

 

سوال 1: صحیح جملوں پے (/ ) اور غلط پر ( x) کانشان لگائیں۔

الف: انسانی سرگرمیوں کا آب و ہوا کوئی اثر نہیں پڑتا۔(x)

 ب: کارخانوں اور گاڑیوں کا دھواں فضا میں ز ہریلی گیسیں شامل کرتا ہے۔ ( / )

د : جنگلات کا کاٹنا آب و ہوا میں تبدیلی کا باعث بنتاہے۔( / )

ڈ: گرین ہاؤس گیسیں زہریلی نہیں ہوتیں۔( / )

ذ : گرین ہاؤس کے اثرات کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت کم ہو رہا ہے ۔(x)

 سوال 2: خالی جگہ مناسب الفاظ سے پر کریں۔

الف: جنگلات کے کٹاؤکا آب ہوپر............. اثرپڑتاہے۔ (بُراثر)

 ب: پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال سے فضامیں....... کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ (کاربن ڈائی اکسائیڈ)

 ج: گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے آب و ہوا........ ہورہی ہے۔(گرم)

د : گرین ہاؤس گیسوں کی پیداوار میں.... ممالک سرفہرست ہیں۔ (ترقی یافتہ)

ڈ: گرین ہاوس گیسوں کی وجہ سے سمندر کی سطح.............. ہورہی ہے۔ ( بلند)

سوال 3: سوالوں کے جواب لکھیں۔:

 الف: گرین ہاؤس گیسیں کسے کہتے ہیں؟

جواب: کرہ ہوائی میں موجود گیسیں جو کہ سورج سے توانائی کو جذب کر لیتی ہیں اور واپسی خلا میں جانے سے روکتی ہیں۔ گرین ہاؤس گیسیں کہلاتی ہے۔ ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ، کارین مانو اکسائیڈآلی بخارات اور گرد کے ذرات شامل ہیں۔

 ب: گرین ہاوس اثر کی وضاحت کریں۔؟

 جواب: زمین کے اوسط درجہ حرارت میں معمولی تبدیلی سے موسمی تبدیلیاں جنم لیتی ہے۔ جن میں قطبین اور پہاڑوں پر گلیشیر( برفانی تودے) کا پگھلنا ، سطح سمندر کا بلند ہونا، قدرتی آفات میں شدت ، موسم کے تغیر میں شدت اور غیر متوقع موسمی حالات شامل ہیں ۔ گرین ہاؤں قدرتی آفات کا بھی سبب بنتا ہے۔

د: کونسی انسانی سرگرمیاں آب و ہوا میں تبدیلی کا باعث بن رہی ہے؟

جواب: بعض انسانی سرگرمیاں آب و ہوا میں تبدیلی کا باعث بنتی ہیں۔ شہروں اور دیہاتوں کے پھیلاؤ سے درخت کاٹے جاتے ہیں صنعتوں میں اضافہ سے فضا میں زہریلی گیس جیسے کاربن مانو اکسائیڈ کلوروفلوروکاربن کے مرکبات شامل ہورہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کے استعال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ آب و ہوا میں کثیر مقدار میں شامل ہورہی ہے۔

ڈ: آب وہوا پرانسانی سرگرمیوں کے برے اثرات کی روک تھام کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔؟

 جواب: آب وہوا پر برے اثرات کی روک تھام کے لیے چاہیے کہ گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کے لیے تمام ممالک مشتر لائحہ عمل تیار کریں۔ صنعتوں میں الودگی کی مقدار کم کریں ۔ توانائی کے لیے متبادل ذرائع جیسے پن بجلی اور شمسی توانائی کا استمال زیادہ کرنا چاہیے۔ جنگلات کے رقبے کو زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

باب4

تاريخ

سوال 1: سوالات کے مختصر جوابات تحریر کریں۔

 الف: تاریخ کیاہے؟

 جواب: ماضی کے حالات و واقعات کا غیرجانبدارانہ ریکارڈ اور تجزیہ پیش کرنے کوتاریخ کہتے ہیں۔

 ب: قبل مسیح سے کیا مراد ہے؟

 جواب: حضرت عیسیٰ علیه السلام کے پیدائش سے پہلے کے وقت کو قبل مسیح کہاجاتاہے۔

ج: عیسوی کیلنڈر کا تعلق کسی پیغمبر سے ہے؟

جواب: عیسوی کیلنڈر کا تعلق : حضرت عیسیٰ علیه السلام سے ہے۔

د: قائد اعظم کب پیدا ہوئے اور کب وفات پا گئے؟

جواب: قائداعظم محمدعلی جناح1876 عیسوی میں پیدا ہوۓ اور 1948 عیسوی میں وفات پا گئے۔

ذ: اسلامی (ہجری) کیلنڈر میں مہینے میں کم از کم اور زیادہ کتنے دن ہوتے ہیں؟

 جواب: اسلامی (ہجری کیلنڈر) کے مہینے میں کم از 29 اور زیادہ سے زیادہ 30 دن ہوئے ہیں۔

 سوال 2: خالی جگہوں میں درست لفظ منتخب کریں۔

 الف: تاریخ کے مطالعے کیلئے پاکستان میں........... قسم کے کیلنڈر استعمال ہوتے ہیں۔( 2 )

 ب: افلاطون ........... سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔( 80)

ج: زمین................ کے گرد چکر لگاتی ہے۔ (سورج)

د: حضرت محمد نے مکہ مکرمہ سے............... ہجرت کی۔( مدینہ منورہ )

ڈ: دس سالم کے عرصے کو .............. کہتے ہیں۔ (دہائی)

سوال 3: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب دیں۔

الف: عیسوی کیلنڈر کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

جواب: کیلنڈردنوں، ہفتوں اور مہینوں کے حساب کتاب کو کہتے ہیں۔ عیسوی کیلنڈرحضرت عیسی علیہ السلام کے پیدائش سے شروع ہوا ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک میں لوگ عیسوی کیلنڈر استعمال کرتے ہیں۔ سال لکھنے کے بعد اردو میں صرف ع (عیسوی) اور انگریزی میں AD (Ano- Domino)  لکھا جاتا ہے۔ زمین کا سورج کے گرد چکرعیسوی کیلنڈر کا ایک دن ہوتا ہے۔

 ب: بجری کیلنڈر پر ایک نوٹ تحریرکریں۔

جواب: ہجری کیلنڈر اس وقت سے شروع ہوا ہے جب حضور نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی۔ اس کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر فاروق نے کیا تھا۔ اس کیلنڈر کو اسلامی اور قمری کیلنڈربھی کہتے ہیں۔ اسمیں ایک مہینہ چاند کے گرد ش پرمنحصر ہوتا ہے۔ اسلامی یا ہجری کیلنڈر میں ایک مہینہ کم از کم 29 دن اور زیادہ سے زیادہ 30 دن پرمشتمل ہوتا ہے۔

اهم تاریخی واقعات

سوال 1: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

1۔ جنگ آزادی 1857کن کے درمیان لڑی گئی اور کون جنگ میں کامیاب رہا؟

 جواب: جنگ آزادی 1857ء میں انگریزوں اور برصغیر پاک و ہند کے عوام کے درمیان لڑی گئی اور اس میں انگریزوں نے کامیابی حاصل کی۔

 2۔ آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد کب اور کہاں رکھی گئی؟

 جواب: آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد 1906 کو ڈھا کہ میں رکھی گئی۔

3۔ گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکہ میں کیا واقعہ پیش آیا؟

جواب: گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکہ کے ایک بڑے تجارتی مرکز اور وزارت دفاع کے دفاتر پر فضائی حملے ہوئے۔

4۔ نلسن منڈیلا نے کس چیز کے خلاف آواز اُٹهائی؟

جواب: نلسن منڈیلا نے افریقہ کے سیاہ فام عوام کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد کی۔

5۔ قرارداد لاہور کب اور کس نے پیش کی؟

 جواب: قرارداد لاہور 23 مارچ 1940 کوشیر بنگال مولوی فضل حق نے پیش کی۔

سوال 2 :درج ذیل جملوں کو مناسب لفظ چن کر مکمل کریں۔

1۔ تین جون......... کو برصغیر کی تقسیم کامنصوبہ پیش کیا گیا۔ (1947)

2۔ پاکستان نے 1998ءمیں ...... دهماکے کیے۔ (ایٹمی)

3۔ تحریک ہجرت میں لوگوں نے ..... کو ہجرت کی۔ (افغانستان)

4۔ : نلسن منڈیلا ...... میں رہا کیے گئے۔ (1990)

5۔ مولوی فضل حق....... میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔(1962ء)

سوال: تفصیلی جوابات دیں۔

1۔ أن تاریخی واقعات کو بیان کریں تخلیقِ پاکستان کا سبب بنے؟

 جواب: انگریز تجارت کے بہانے آ کر برصغیر میں اپنا حکومت قائم کرنا چاہتے تھے۔ مسلمانوں سے اہم عہدے چھینے گئے لوگوں پر ٹیکس لگائے۔ عیسائیت کی کھلم کھلا اشاعت شروع کی گئی۔ مسلمان فوجیوں کوتنگ کرتے ۔ فوجی سپاہیوں کو گالیاں دیتے۔ معمولی معمولی بات برانکو بے عزت کرتے۔ مغربی نظام تعلیم را ئج کرنا شروع کیا۔ لوگ بے روزگاری سے تنگ آگئے تھے جس کی وجہ سے بغاوت شروع گئی۔ 1857ء میں انگریز اور عوام کے درمیان جنگ ہوئی میں انگریزوں نے کامیابی حاصل کی۔ اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا یہ ساری باتیں تخلیق پاکستان کا سبب بنی۔

 

2۔ پاکستان کے اہم واقعات کی ٹائم لائن کی وضاحت کریں۔

جواب: 1970ء میں پہلی بار ملک میں عام انتخابات ہوئے اور ذوالفقارعلی بھٹو حکومت بنائی۔

1971 میں پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہو گیا۔

 1973 میں ملک کے لیے متفقہ آئین تیار کیا گیا۔

 5 جولائی 1977ء میں جنرل ضیاءالحق نے مارشل لا لگائی۔

 اگست 1998 میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے۔

1999ء میں پرویز مشرف نے نواز شریف کی حکومت ختم کر کے فوجی حکومت قائم کی فروری 2008ء میں انتخابات ہوئے اور پیپلز پارٹی نے حکومت بنائی۔

3۔ تاریخی واقعات مختلف نقطہ ہائے نظر کی تشریح کریں۔

 جواب: تاریخی واقعات و حالات کومختلف لوگ مختلف زاویوں اور اندازوں سے دیکھتے ہیں۔ یہ صورت حال اسوقت پیدا ہوتی ہے جب تاریخی واقعات میں حقیقت پسندی کو نظر انداز کر کے جانبداری سے دیکھا جائے مثلا قرار داد لا ہور مسلمانوں کے لیے آزاد کے حصول کا پہلا قدم تھا۔ لیکن ہندوستانی قیادت نے اسے مادر وطن کنکڑوں میں تقسیم کرنے کا منصوب قرار دیا۔

4۔ کیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں رونماء ہونے والے واقعات کا ایک دوسرے پر اثر ہوتا ہے؟

جواب: جدید دنیا ایک گاؤں کی طرح ہے۔ دنیا میں کبھی کوئی واقع رونما ہوجائے تو دنیا کے تمام لوگوں پر اثر انداز ہوتا ہے مثال کے طور پر گیارہ ستمبر 2001 کو امریکہ کے شہر نیویارک میں عالمی تجارتی مرکز پر حملے ہوئے جنکا اثر ساری دنیا پر پڑا۔ افغانستان اور پاکستان خاص طور پر متاثر ہوئے۔ جس سے پاکستان کو ہر طرح کا نقصان ہوا۔

5۔ نلسن منڈیلا پر نوٹ لکھیں۔؟

جواب: نلسن منڈیل 1918ءمیں جنوبی افریقہ میں پیدا ہوے 1940ء میں طلباء تحریک میں حصہ لینے کے الزام میں ملک بدر کیا گیا قانون میں ڈگری حاصل کی۔ افریقہ کے سیاہ فام عوام کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے خلاف جدوجہد کی حکومت کے امتیازی حقوق کے خلاف آواز اٹھانے پر آپ کو 1964ء میں عمر قید کی سزا سنائی گئی اور بین الاقوای دباؤ کی وجہ سے 1990ء کو رہا کیا گیا 1993ء میں خدمات کی بنا پر عالی نوبل انعام سے نوازا گیا۔ جنوبی افریقہ میں عام انتخابات میں پہلے سیاہ فام صدرمنتخب ہوئے۔ 1994 و 1999ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔

تاریخی مسائل، اثرات اور ان کا حل

سوال 1: درج ذیل جملوں کو مناسب الفاظ سے مکمل کریں۔

1۔ انسانوں کو ...... کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔ (امن)

2۔ دوعالی جنگوں نے .............. کو ہلاکر رکھ دیا۔ (یورپ )

3۔ اسرائیل نے............... علاقوں پر قبضہ کیا۔(فلستینی)

4۔ ڈوگرہ راجہ نے ...................... کے ہندوستان سے الحاق کا اعلان کیا۔( کشمی) 5

5۔ آج....... دنیا کے چوٹی کے مالک میں شامل ہے۔ (جاپان )

 سوال 2: مختصر جوابات دیں۔

2۔ مزاکرات سے کیا مراد ہے؟

 جواب: پرامن انداز میں بیٹھ کر مسائل یا تنازے کےحل کے لیے بات چیت کو مذاکرات کہتے ہیں۔

2۔ قبلہ اول سے کیا مراد ہے؟

جواب: قبلہ اول سے مراد بیت المقدس ہے۔

3۔ اقوام متحدہ نے کشمیر کے بارے میں کیا فیصلہ کیا ہے؟

جواب: کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا ہے۔ کہ کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

 

4۔ اگر تنازعات پرامن طور پرل ہوئے تو کیا تاریخ سامنے آئیں گے۔؟

جواب: اگر تنازعات پرامن طور پرحل کئے جائیں تو ممالک اسلحہ بنانے اور خرید نے کے بجاۓ انسانی ترقی پرتوجہ دیں گے۔

 

سوال 3: تفصیل سے جواب دیں۔

 

1۔ فلسطین کے مسلے پر روشنی ڈالیں۔

جواب: مسلمانوں کے قبل اولین بیت المقدس کے اردگرد کاعلاقہ غزہ کی پٹی، دریائے اردن کا مغربی کنارہ اور گولان ہائٹس وغیرہ کے علاقوں میں فلسطینی مسلمان آباد ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد یہودی ریاست اسرائیل نے طاقت کی بنیاد پر فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ اس مسئلے پرکی جنگیں ہوئی فلسطینیوں نے بہت قربانیاں دی مگر ناکام ہوئی عالمی برادری کو چاہیے کہ اس کو انصاف کے مطابق کریں۔

2۔ مسلہ کشمیر پرنوٹ لکھیں۔

 جواب: قانون آزادی ہند کے مطابق کشمیرمسلمانوں کاحصہ تھا کیونکہ یہاں مسلمانوں کی آبادی 85 فیصد تھی لیکن کشمیر کے ڈوگر راجانے مسلمانوں کی مرضی کے خلاف کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ ملا دیا اورکشمیر کے مسلمانوں کو جنگ میں دھکیل دیا۔

تاریخ پر اثر انداز هونے والے فیصلے

سوال 1: درج ذیل جملوں کو مناسب لفظ چن کرپُر کریں۔

1۔ کارل مارکس نے........... کا تصور پیش کیا۔ (لادینیت)

2۔ ہندوستان نے ... میں پہلی بار ایٹمی دھماکے کیے۔ (1974 )

3۔ نظریات کا انسانی زندگی اور تاریخ پر بہت ......... اثر ہوتا ہے۔ (گہرا)

4۔ الفتح گرو اسرائیل کے وجورکو ........ کرتا ہے۔ (تسلیم )

5۔ مسلم لیگ ....... ....... کے حصول میںسلچسپی لے رہ تھی (پاکستان)

 

سوال 2: درج ذیل سوالات کا مختصر جوابات لکھیں۔

 

1۔ حضور ﷺعرب معاشرہ میں کیا تبدیلی پیدا کی؟

جواب: حضور ﷺ نے عرب معاشرے سے علم اور جاہلیت کی تاریکیاں دور کی ۔ اور لوگوں کو عدل وانصاف ان اور بھائی چارے کا دین پہنچایا۔

2۔ تاریخ کومتاثر کرنے والے چند شخصیات کے نام لکھیں۔

جواب: حضرت محمد ﷺ نے عالم دنیا کے تاریخ کو متاثر کیا اور قائد اعظم اور علامہ اقبال نے پاکستان کی تاریخ کو متاثر کیا۔

3۔ پاکستان نے ایٹمی تجربے کیوں کیے؟

جواب: پاکستان نے بھارت کے ساتھ طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ایٹمی دھماکے کئے۔

 4۔ سوال: کیا منزل تک رسائی کے لیے منفی اختلاف ضروری ہے؟

جواب: منزل تک رسائی کے لیے منفی اختلاف سفرکولمبا کردیتی ہے۔

5۔ اختلافی سوچ کی ایک مثال دیجیے؟

جواب: ہندوستان کی سیاسی جدوجہد آزادی میں کانگرسں ایک متحدہ ہندوستان کو آزاد کرانا چاھتی تھی لیکن مسلم لیگ پاکستان کے حصول میں سرگرم تھی اس اختلافی سوچ نے آزادی کا سفر لمبا کر دیا ۔

 سوال 3: تفصیلی جوابات تحریرکریں۔

1۔ کیا یہ درست ہے کہ ہر خاص افراد نظریات، واقعات اور فیصلوں کا تاریخ پر گہرا ہوتا ہے؟

 جواب: یہ درست ہے کہ خاص افراد کا تاریخ پر گہرا اثر ہوتا ہے حضور ﷺ کی ہستی نے نے عرب معاشرے کی اہلیت اور تاریکیوں کو امن وامان اور عدل و انصاف میں بدل کر عرب کی تاریخ بدل دی۔ جرمنی کے ہٹلر اور اٹلی کے موسولینی کے نظریات دنیاں کو دوعالمی جنگوں کی طرف دھکیل دیا۔ ضیاءالحق کا حاد ثہ پاکستان میں سیاسی تبدیلیوں کا باعث بنا۔ صدربش کےعراق پر حملے کے نے ساری دنیاں کو دہشت گردی میں دھکیل دیا۔

 2۔ کیاواقعات مختلف رخ اختیار کرتے ہیں۔ جب خاص افراد اورگروہ مختلف اقدامات چن لیتے ہیں؟

جواب: جب ایک مسلے پر افراد اور گروہ مختلف موقف اختیار کرتے ہیں تو مسائل ہل ہونے کی بجائے پیچیدہ بن جاتے ہیں۔ مسائل کے حل کے لیے زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب لوگ اور گروہ ایک منزل پر متفق ہوں تو تاریخ کی شکل اور ہوتی ہے اور کامیابی قریب آجاتی ہے۔

 

سیاح اور ان کی دریافتیں

 

سوال 1: درج ذیل کے تفصیلی جواب تحریرکریں۔

 1۔ ابنِ بطوطہ کا تعارف اور خدمات بیان کریں۔ ؟

جواب: ابنِ بطوطہ کا آسل نام محمد ابن عبدالہ ابنِ بطوطہ تھا۔ وہ 1304کو مرکش میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک عرب سیاح تھا۔ اس نے 1925ء کو پہلا سفرحج کے لیے مکہ کی طرف کیا۔ جس میں اس نے افریقہ مشرقِ وسطع ، ہندستان، چین اور ایشیاء کا سفر کیا۔ اس کی سفری کتاب تاریخ اور جغرافیہ کے طلباء کے لیے بہت اہم ہے۔

2۔ نیل آرم سٹرانگ کے کارناے اور اعزازات پرنوٹ لکھیں۔؟

 جواب: نیل آرم سٹرانگ امریکہ کی ریاست اوہائیو میں 1930ء میں پیدا ہوۓ اس نے سولہ سال کی عمر میں جہاز اڑاناسیکھا ۔اس نے کوریا کی جنگ میں پائلٹ کی حیثیت سے حصہ لیا وہ پہلا انسان ہے جس نے چاند پر قدم رکھا : نیل آرم سٹرانگ کو کامیاب مہمات پر صدارتی ایوارڈ ملا۔

 سوال 2: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب لکھیں۔

1: مارکو پولو نے کن کن ممالک کی سیرکی؟

 جواب: مارکو پولو نے وسطی اشیاء هندوستان، چین اور ایشیا کی سیر کی۔

 2: ابن بطوط کی ساری کتاب کسی موضوع پر لکھی گئی ہے؟

 جواب: ابن بطوط کی ساری کتاب تاریخ اور جغرافه پرلکی گئی ہے۔

3۔ واسکوڈے گاما نے پاک وہند کے ساحل تک پہچنے کے لیے کتنے کلومیٹرکا فاصلہ طے کیا؟

جواب: واسکوڈے گاما نے پاک و ہند کے ساحل تک پہنچنے کے لیے چالیس ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کیا۔

 سوال 3: درست جواب (/ )کا نشان لگا یں۔

1۔ قبلائی خان کس ملک کا حکمران تھا؟( چین)

2۔ انسان نے سب سے پہلے کسی سن میں چاند پر قدم رکھا؟

( 1969)

3۔ واسکوڈے گاما کسی ملک میں پیدا ہوا؟ ( پُر تگال)

سوال 4: خالی جگہ پر کریں۔

1۔ مارکو پولو نے .................. کے ملک کی سیر تفصیلی ذکر کیا۔ (چین)

2۔ نیل آرمسٹرانگ کو کامیاب مہمات پر..... ایوارڈ ملا۔ (صدارتی) 3

3۔ واسکوڈے گاما1992ء میں پرتگال کی ........ میں آفیسر بنا۔ (بحریہ)

 

 

 

باب5

همارے ملک کا طرز حکومت

 

سوال 1: درج ذیل جملوں کو مناسب لفظ کا انتخاب کر کے مکمل کریں۔

الف: پاکستان کی حکومت کے ................. ستون ہیں۔ (تین)

 ب: ملک کے لیے سالانہ بجٹ .. منظور کرتی ہے۔ (مقننہ)

ج: ملک کا سربراہ ...... ہوتا ہے۔ وزیراعظم

د: سپریم کورٹ کا صدر مقام ...... میں ہے۔ (اسلام آباد)

سوال 3: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جوابات دیں۔

1۔ وفاقی نظام سے کیا مراد ہے؟

 جواب: وفاقی حکومت وہ ہوتی ہے جس میں ملک صوبوں میں تقسیم تقسیم ہوتا ہے۔ اور ہر صوبے میں اپنی حکومت ہوتی ہے۔

2۔ پاکستان کے صوبوں کے نام لکھیں۔

جواب: پاکستان میں چارصوبےہیں ۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان۔

3۔ پاکستان میں کتنے ہائی کورٹس ہیں؟ نام لکھیں۔

جواب: پاکستان میں پانچ ہائی کورٹس ہیں پشاور ہائی کورٹ ، لاہور ہائی کورٹ ، کراچی ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ ، اسلام آبادہائی

4۔ وزیراعلی کون ہوتا ہے؟

جواب: وزیر اعلی صوبائی سطح پر صوبے کی حکومت چلاتا ہے۔ جسکے ماتحت صوبائی کابینہ ہوتی ہے۔ وزیراعلی کا انتخاب صوبائی اسمبلی کے ارکان کرتے ہیں

5۔ قوانین کے لیے مشورے اور تجاویز کون دیتا ہے؟

جواب: سرکاری ملازمین نے قوانین بنانے کے لیے مشورے اور تجاویز دیتے ہیں۔

 سوال 4: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب دیں۔

1۔ پارلیمنٹ (قومی اسمبلی اور سینٹ) کے ارکان کی تعدا لکھیں؟

 جواب: قومی اسمبلی میں نشتوں کی تعداد کچھ اس طرت ہے۔

 عمومی نشستیں = 272

خواتین کے لیے مخصوص = 60

اقلیتوں کے لیے مخصوصں = 10

کل تعداد = 342

جبکہ سینٹ میں ہر صوبے سے بکساں ممبران لیے جاتے ہیں جن میں:

برصوب سے عموی ارکان= 14

ہر صوبے پیشاور ارکان =4 3

ہرصوبہ سے خواتین= 4

ہر صوبے سے اقلیتی =1

قبائلی علاقہ جات کے ارکان = 8

وفاقی دارکومت اسلام آباد کے ارکان = 4

کل ارکان = 104

سوال 2: عدلیہ پر نوٹ لکھیں۔؟

 جواب: ملک میں قانون کی پابندی کرانے کے لیے عدالتیں قائم ہیں۔ یہ عدالتیں تحصیل، ضلع اور صوبے کی سطح پر ہوتی ہے۔ نیچے کی عدالت کےخلاف بڑی عدالت میں اپیل کی جاتی ہے۔ صوبے کی بڑی عدالت کو ہائی کورٹ اور ملک کے سب سے بڑے عدالت کو سپریم کورٹ کہا جاتا ہے۔

 

آئین

 

سوال 1: درج ذیل جملوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں۔

1۔ آئین ریاست کا بنیادی........ پیش کرتا ہے۔ (خاکہ)

2۔ شہریوں کو ........... سے زیادہ سزاء سے تحفظ حاصل ہے۔ (جرم)

3۔ غیر قانونی نظر بندی اور........ سے تحفظ سب کو حاصل ہے۔ (گرفتاری)

4۔ دوسروں کے حقوق کا احترام سب کا... ہے۔(فرض )

5۔ ہر شہری پر ........... ادا کرنا فرض ہے۔ (ٹیکس)

 

سوال 2: درج ذیل سوالات کامختصر جواب تحریر کریں۔ 

 

1۔ آئین با دستور سے کیا مراد ہے؟

جواب: حکومت چلانے کے لیے قواعد وضوابط کے مجموعہ کوآئین یا دستور کہتے ہیں۔

2۔ د ستور1973ء میں کون کون کی دفعات کا تعلق بنیادی حقوق سے ہے؟

جواب: آئین کی دفعات 28-8 تعلق بنیادی حقوق سے ہے۔

3۔ کیا کسی مذہب کے لوگوں پر دوسرے مذہب کے لوگوں کے فائدے کیلئے ٹیکس لگایا جاسکتاہے؟

جواب: کسی مذ ہب کے لوگوں کے فائدے کے لیے دوسرے مذہب کے لوگوں پر ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔

4۔ پاکستان کے شہریوں کے اہم فرائض کیا ہیں؟

 جواب: پاکستان کے ہر شہری کا فرض ہے۔ پاکستان کاوفادار رہے اور ملک کے قوانین کی پابندی کریں۔

5۔ ہمیں اپنے علم اور مہارت کو کیسے استعمال کرنا چاہیے؟

 جواب: ہمیں اپنے علم اور مہارت کو ایسے استعمال کرنا چاہیے جس سے ملک کو فائدہ پہنچے۔

سوال نمبر 3: تفصیل سے جواب دیں۔

1۔ پاکستان کے دستور میں شہریوں کے اہم حقوق بیان کیے۔

 جواب: پاکستان کے دستور میں شہریوں کے اہم حقوق یہ ہیں۔

آزادی اور زندہ رہنے کا حق۔

بچوں سے مشقت، فلائی اور جبری مشقت سے تحفظ ۔

 تقريرو تحریر اور اظهاررائے کے حقوق

مذ ہب کا حق

ملازمتوں میں امتیازات سے تحفظ

زبان و تحریر اور ثقافت کے حقوق وغیره

 

باب6

معلومات کے ذرائع

سوال 1: درج ذیل جملوں کو مناسب الفاظ کی مددسے پر کریں۔

1۔ ذرائع ابلاغ ........... کی فروغ میں مدد دیتے ہیں۔ (علم)

2۔ ذرائع ابلاغ ایک دوسرے کو .............. میں مدددیتے ہیں۔ (سمجھنے)

3۔ ماس عوام کو کہا جاتا ہے۔ اور........... کا مطلب ہے کے درمیان (میڈیا)

4۔ تعصب کو رکھنے کے لیے غور وفکر اور......... کی ضرورت ہوتی ہے۔ (تجربہ)

 

سوال 3: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

1۔ ذرائع ابلاغ سے کیا مراد ہے؟

 جواب: ذرائع ابلاغ وہ ذرائع ہیں جو عوام تک معلومات اور اطلاعات پہنچاتے ہیں اور جن کے ذریع عوای آواز حکومت تک پائی جاتی ہے۔

2۔ تعصب کی تعریف کریں؟

 جواب: ہر چیز کو اپنی پسند نا پسند کی روشنی میں دیکھنے کو تعصب کہتے ہیں۔

3۔ انٹرنیٹ سے دنیا پر کیا اثر ہوا ہے؟

جواب: انٹرنیٹ معلومات واطلاعات کا موثر زریعہ ہے۔ اس کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

4۔ اخبار کیا ہے؟

 جواب: روزانہ کی بنیاد پرخبروں ، تبصروں اور معلومات وغیرہ کوتحریری اور تصویری انداز میں پہنچانے کے ذریے کو اخبار کہتے ہیں۔

5۔ حقیقی علم کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

 جواب: اخبارات، میگزین اور کتب کا مطالعہ کرنے سے حقیقی علم حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 سوال 4: درج ذیل سوالات کے تفصیل سے جواب تحریر کریں۔

1۔ اہم ذرائع ابلاغ کون کون سے ہیں؟

جواب: اہم ذرائع ابلاغ میں ریڈیوپرانا آسان اور موثر زریعہ ہے۔ یہ ہرجگہ لے جا یا جا سکتا ہے۔ دوسرااہم زریعہ ٹیلی وژن ہے۔ جسمیں سننے کے ساتھ ساتھ دیکھا بھی جاسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کا تیسرازریعہ اخبار ہے جو صرف پڑھے لکھے لوگ دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ معلومات و اطلاعات کا جدید اور موثر زریعہ ہے۔ اس سے بہت وسیع معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ طلباء کے لیے تحقیق کا آسان ذریعہ ہے

2۔ نقطہ ہائے نظر میں فرق یا اخبارات میں تعصب کی شناخت پرنوٹ لکھیں۔

 جواب: اخبارات میں کیا مسئلے یا موضوع پر ماہرین اپنی اپنی رائے اور نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔ انسانوں کی سوچ مختلف ہوتی ہے۔ اس لیے کسی مسئلے یا موضوع کومختلف اخبارات میں دیکھ کر اپنی رائے قائم کرنا چاہیے۔ انسان فطری طور پر متعصب ہے اور تعصب کو سمجھنے کے لیے اشتہار یا خبر کو دوسرے اخبارات میں دیکھنا چاہیے ۔ اور پھر ان کا موازنہ کرنے کے بعد خوب تجزیہ کر کے اپنی رائے قائم کرنا چاہیے۔

 

باب7

ثقافت

 سوال 1: مناسب لفظ چن کر خالی جگہ پرکریں۔

 الف: انسانی طور طریقوں میں وقت کے ساتھ ساتھ..........آتی ہیں۔( تبدیلیاں)

ب: پاکستان میں ......... ثقافتیں پائی جاتی ہیں۔ ) مختلف)

د: پاکستانی........ کی بنیادشترکہ مذہب دین اسلام پر ہے۔ (ثقافت )

 ڈ: خواتین کا احترام ہماری ثقافت کا..................... فقطہ ہے۔ (/ محوری)

ذ: ہماری خواتین کی اکثریت......... میں مہارت رکھتی ہے۔( دستکاریوں)

 سوال 2: درج ذیل سوالات کےمختصر جواب دیں۔

 الف: ثقافت سے کیا مراد ہے؟

جواب: کسی علاقے کے لوگوں کے لباس، رسم وروان، زبان، ادب اور رہن سہن کے طور طریقوں کو ثقافت کہتے ہیں۔

ب: پاکستانی ثقافت کی مشترک خصوصیات لکھیں۔؟

جواب: پاکستان کی ثقافت میں اسلام کا گہرا اثر ہے اس میں ماضی کی تاریخ بھی نظر آتی ہے اور عورت کا پردے کے لحاظ سے مقام نمایاں ہے۔

ج : پاکستانی اور بھارتی ثقافتوں میں فرق واع کریں۔؟

 جواب: پاکستانی اور بھارت کی ثقافت میں بنیادی فرق مذہب کا ہے۔ اسطرح مزہبی رسومات ، عبادت خانوں،رسم ورواج، طرز معاشرت فن تعمیر اور لباس میں واضح فرق ہے۔

سماجی ادارے

 

 سوال 1: دیے گئے الفاظ میں سے مناسب لفظ چن کر جملے مکمل کریں۔

 الف: پاکستان میں .................... کواعلی اور باعزت مقام حاصل ہے۔ (عورت)

 ب: مسجد ........ وتنظیم کا مظہر ہے۔ (ادب)

ج: شهری دیہاتی ........کا بھی تعلیم پراڈ ہوتا ہے۔ (زندگی)

د: اقدار کی روشنی میں ...... بنتے ہیں۔ (رویے)

ڈ : جاہل معاشرہ کسی برائی کو.........کے ذر یعے ہل کر نے کی کوشش کرے گا۔ (بندوق)

سوال 3: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

1۔ کثیرثقافتی معاشرہ کے دوفوائد بیان کریں۔

 جواب: کثیر ثقافتی معاشرہ میں اقوام کے درمیان مثبت مقابلہ ہوتا ہے تحقیقی جذبہ کوفروغ حاصل ہوتا ہے۔ رواداری کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔

2۔ مذاہب پر کن عوامل کا اثر ہوتا ہے؟

 جواب: ثقافتی اقدار، مذہبی یالا دینی ماحول علمائے کرام کا کردار اورتعلیم سے عوامل ہیں جومذہب پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

3۔ رواج سے کیا مراد ہے؟

 جواب: رواج ان غیرتحریری اصولوں کا نام ہے جو کی معاشرہ کو چلاتے ہیں۔

4۔ جاہل معاشرہ اور پڑھا لکھا معاشرہ مسئلے کو کیسے کریں گے۔؟ مثال دیں۔

 جواب: جاہل معاشرہ مسئلے کو طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ پڑھا لکھا معاشرہ مسئلے کو گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریگا۔

 سوال 4: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب دیں۔

1۔ ثقافت کی تعریف کریں اور پاکستانی ثقافت کی نمایاں خصوصیات بیان کریں؟

 جواب:کسی علاقے کے لوگوں کے لباس، رسم ورواج، زبان، ادب اور رہن سہن کے طریقوں کو ثقافت کہتے ہیں۔

پاکستان میں مختلف ثقافتیں پائی جاتی ہے۔ پنجابیوں کا لباس، عادات، رسم و رواج، شعروشاعری کا انداز الگ ہے ان میں نرمی اور خندہ پیشانی غالب ہے۔ سند ھیوں کی لباس وغیرہ الگ ہے ان میں سختی پائی جاتی ہے۔ پختونوں میں پردہ کا لباس اور مہمان نوازی نمایاں ہیں۔ بلوچستان گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کا اپنا ثقافتی رنگ ہے۔

2۔ سماجی اداروں پرروشنی ڈالیں؟

 جواب: انسانی ترقی اور مہذب زندگی کا انحصار سماجی اداروں پر ہے خاندان پہلا سماجی ادارہ ہے۔ خاندان میں انسان بہت کچھ سیکھتا ہے۔ مسجد بھی سماجی ادارہ ہے ہی ادب و تنظیم کا مظہر ہے۔ سکول ایک اہم سماجی ادارہ ہے۔ انسان کی زندگی سکول ہی سے سنورنا شروع ہوتی ہے۔ مسلمان کے لیے مدرسے کی تعلیم لازم ہے۔

4۔ اقدار کی تعریف کریں نیز یہ بتائیں کہ اقتدار میں فرق کیوں ہوتا ہے۔؟

 جواب: کسی گروہ یا فرد کی قبول کردہ اصول یا معیار ۔ اقدار کہلاتی ہے۔ معاشرہ کے ۔ اقدار ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہے۔ ہر انسان کی ۔ اقدار دوسرے انسان سے مختلف ہوتے ہے۔ ہر ثقافت کی اپنی اقدار ہوتی ہے۔ فرق اسلیئے ہے کہ ہر انسان کی طبیعت الگ ہوتی ہے۔ عقیدہ اسلام وغیره

4۔ ثقافت تعلیم اور مذہب پر اثرانداز ہونے والے عوال بتائیں۔؟

 جواب : ثقافت پرکئی عوامل کا اثر ہوتا ہے۔ ان میں عادات، آب و ہوا جغرافیہ مذہب پیشے اور اقدار شامل ہیں۔

تعلیم پر گھر یلو حالات، معاشرتی مسائل، معاشی زندگی، پیشے، زبان وغیرہ جیسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں۔

مذہب پرکئی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ جیسے مزہبی یالا دینی شقافتی اقدارعلمائے کرام کا کردار اور تعلیم وغیرہ ایسے عوامل ہیں جو مذہب پراثرانداز ہوتے ہیں۔

 

باب8

اقتصاديات

 

سوال 1: خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے مکمل کریں۔

الف: تعلیم ہر شخص کا بنیادی...... ہے۔ : (حق)

ب: بہترصحت بہتر زندگی کی ................. ہے۔( ضامن)

 ج: ہر شہری کو حفاظت اور........ کاحق حاصل ہے۔ (سلاتی)

د: ......... لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتی ہے۔ (پولیس )

ڈ: بینک عوام اور ملک کی ....... خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ (معاشی)

سوال 2: درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔

الف: کیا نجی شعبہ صحت کے میدان میں خدمات فراہم کرسکتا ہے؟

 جواب: نجی شعبہ صحت کے میدان میں خدمات فراہم کرتا ہے۔اسمیں کچھ ادارے مفت اور کچھ معاوضہ لے کر خدمات فراہم کرتے ہیں

 ب: پولیس کی اہم ذمہ داری کیا ہے؟

 جواب: پولیس کی اہم ذمہ داری یہ ہے کہ قانون کی بالادستی قائم رکھیں اور افراد کوقانون کی خلاف ورزی سے روکے۔

ج: فوج کی اہم ذمہ داری کیا ہے؟

 جواب: فوج کی اہم ذمہ داری یہ ہے کہ شہریوں کو بیرونی خطرات سے محفوظ رکھیں دشمن کا مقابلہ کریں اور ملک کا دفاع کریں۔

د: بینک کا مقصد کیا ہوتا ہے؟

 جواب: بینک میں لوگ اپنی بچت کی ہوئی رقم جمع کرتے ہیں یہ رقم تجارت پیشہ افراد کوقرض کے طور پر دی جاتی ہے۔ بینک کا مقصد عوام اور ملک کی معاشی خوشحالی ہے۔

سوال 3: درج ذیل سوال کاتفصیلی جواب دیں۔

 الف: کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر ایک نوٹ لکھیں۔

جواب: حکومت عوام کی تفریح کیلئے کھیل کے میدان اور پارکوں کا اہتمام کرتی ہے۔ پشاور میں ارباب نیاز اور قیوم سٹیڈیم لاہور میں قزافی سٹیڈیم اسلام آباد میں سپورٹ کمپلیکس وغیرہ بنائے ہیں۔ اسی طرح حکومت نے مختلف جگہوں پر پارک بھی بنائے ہیں مثلا پشاور میں تاتاره پارک راولپنڈی میں ایوب پارک وغیرہ عوام کی زمہ داری ہے۔ کہ ان میدانوں اور پارکو کی حفاظت اور صفائی کا خیال رھیں۔

تجارت

 

سوال 1: خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے مکمل کریں۔

الف: برآمدات .............. حاصل ہوتا ہے۔ (زرمبادلہ)

ب: پاکستان کیلئے........... تجارت بہت اہم ہے۔ (عالمی)

ج: اب ....... مال بھی برآمد کیا جاتا ہے۔ (تیار شده)

 

سوال 2: درج ذیل سوالات کے تفصیلی جواب دیں۔

الف: زرمبادلہ سے کیا مراد ہے؟

جواب: زرمبادلہ سے مراد غیرملکی پیسہ ہے یا کی اشیاء کا غیرملکی پیسے کے ساتھ تبادلہ کوبھی زرمبادلہ کہتے ہیں۔

ب: خام مال کسے کہتے ہیں؟

 جواب: خام مال وہ اشیاء ہیں جن سے کارخانوں کے ذریے مفید اشیاء بنائی جاتی ہے۔

 ج: درآمدات سے کیا مراد ہے؟

 جواب: وہ اشیاء جن کی ملک میں کمی ہے اور باہر سے منگوائی جاتی ہے۔ درآمدات کہلاتی ہے۔

د : پاکستان کون کون ک چیزیں درآمد کرتا ہے؟

 جواب: پاکستان کی درآمدات میں تیل، دفای سامان ، مشینری، ٹرانسپورٹ کا سامان، کھادیں وغیرہ۔

ڈ: پاکستان خام مال زیادہ کن ممالک سے درآمد کرتا ہے؟

جواب: پاکستان خام مال زیادہ تر چین، امریکہ کویت سعودی عرب اور ملائشیا سے منگواتا ہیں۔

 سوال 3: درج ذیل سوالات کا تفصیلی جواب دیں۔

الف: تجارت پر روشنی ڈالیں؟

 جواب: مال کی خرید وفروخت یا اشیاء کالین دین تجارت کہلاتی ہے۔ دنیا کے تمام ممالک ہر چیز میں خودکفیل نہیں ہوتے۔ ہر ملک میں کئی چیزوں کی کی ہوتی ہے اور کئی چیزیں اپنی ضرورت سے زیادہ پیدا ہوتی ہے۔ جو چیزیں اپنے ملک کی ضرورت سے زیادہ ہوتی ہے اگر دوسرے ممالک کو بھجوائی جاتی ہے۔ اور ان کے بدلے وہ چیزیں منگوائی جاتی ہے جن چیزوں کا ملک کو ضرورت ہوتی ہے۔

ب: برآمدات کی تعریف کریں اور پاکستان کی برآمدات بیان کریں؟

 جواب: وہ اشیاء جو دوسرے ملک کو فروخت کی جاتی ہے انہیں برآمدات کہتے ہیں۔ پاکستان دوسرے ممالک کو سوتی دھاگے سوتی کپڑ،ا تیار کپڑے، بستر کی چادریں،چاول، چمڑے کا سامان، قالین کھیلوں کا سامان، آلات جراہی، مچھلی اور مچھلی کا تیل او تمباکووغیرہ برآمد کرتا ہے۔

 پیسے کا ارتقاء

 سوال 1: مختصر جواب دیں۔

 الف: مال کےبدلے مال سے کیا مراد ہے؟

 جواب: کسی سے کوئی چیز خریدنے کے لیے پیسوں کی جگہ سے کوئی دوسراچیز دینے کے لین دین کومال کے بدلے مال کہا جاتا ہے۔

 ب: کاغذی نوٹ کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟

جواب: کاغذی نوٹ کی ابتدا چین سے ہوئی۔

ج: سکے پر پرانے وقتوں میں کس کی مہر ہوتی تھی؟

جواب: سکے پر پرانے وقتوں میں بادشاہ یا سردار کی مہر ہوتی تھی۔

 

د: پاکستان میں کتنی اقسام کے بنک ہیں۔ ؟

جواب: پاکستان میں صنعتی بنک، زرعی بنک اور خواتین کا بینک ہیں۔

 

 سوال 2: خالی جگہوں میں درست لفظ منتخب کریں۔

الف: جابان کی کرنسی ...... ہے۔ ( ین)

ب: لیڈیا کا مقام....... میں ہے۔ (ترکی)

ج: سکوں پر بادشاہ یا سردار کی ...... ہوتی تھی۔ (مہر)

د : بنک سے پیسے نکالنے کے لیے......... استمال کر سکتے ہیں۔

(ATM Card)

ڈ: قیمت ادا کرنے کے لیے چیزوں کے تبادلے کو ......... کہتے ہیں۔ (مال کے بدلے مال)

سوال 3: درج ذیل سوالات کے جواب دیں۔

الف: پاکستان سٹیٹ بنک کا کردار بیان کریں؟

 جواب: سٹیٹ بنک ملک کی معاشی ترقی میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔ نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا ہے۔ نئے قرضے جاری کرتا ہے ملک میں تمام بینکوں کی نگرانی کرتا ہے۔ کرنسی کے تبادلے کو قابو میں رکھتا ہے۔ صنعتوں کے قیام کے لیے قرضے فراہم کرتا

ب: وفاقی حکومت معیشت کی ترقی کے لیے کیا اقدامات کرتی ہے؟ وضاحت کریں۔

 جواب: وفاقی حکومت معیشت کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کرتی ہے۔

1۔ دیگر ممالک سے فنی ، مالی اور افرادی امداد حاصل کرتی ہے۔

2۔ دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمای کاری کی ترغیب دیتی ہے۔

3۔ دیگر ممالک سے تجارتی معاہدے کرتی ہے۔

4۔ پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک ملازمتیں تلاش کرتی ہے۔

5۔ پیداواری اداروں کی حوصلا افزائی کرتی ہے۔

6۔ معیشت کی بحالی میں سٹیٹ بنک بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سوال 5: خالی جگہ پر کریں۔

 الف: پہلے سکے ......... میں بنے ۔ (لیڈیا)

ب: سکے یا کاغذی نوٹ .......... کہلاتے ہیں .(کرنسی)

ج: تاجروں کی صنعتیں قائم کرنے کے لیے........ قرض دیتے ہیں ۔ (سٹیٹ بنک)

د : بینک کا انتظام چلانے والا ..... کہلاتا ہے۔ (منیجر)

ڈ : سٹیٹ بنک......... کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (معیشت)