Notes of Computer Science For Class 10th Chapter 5

Sub Program and File Handling

باب نمبر 5 ( سب پروگرام اور فائل ہینڈلنگ )
سوال نمبر -:1 سب پرو گرام کیا ہو تا ہے ؟ ہم اسے کیوں استعمال کرتے ہیں ؟بیسک میں ہم اسکی کتنی اقسام کو استعما ل کرتے ہے
جواب -: سب پروگرام ہدایت کا سیٹ ہوتا ہے جو امحصوص کام سرانجام دیتے ہیں ۔پروگرامینگ میں بعض دفعہ ایک کام کو باربار سرانجام دینے کی ضرورت پڑ تی ہے مثلا ہر طالب علم کے نتیجہ کو پرنٹ کرنا۔اس صورت حال میں سلسلہ وار ہدایات لکھنی پڑے گی تاکہ یہ کام سرانجام دیا جاسکے اس کیلئے اب دو طریقے استعما ل کیئے جاسکتے ہیں ایک تو یہ کہ اس ہدایات کے سیٹ کو مختلف جگہوں پر لکھے تو اس سے پروگرام سائز میں بڑا اور پیچیدہ بن جائے گا ۔ دوسرا طریقہ یہ کہ ہدایات کے سیٹ کو صرف ایک بار لکھ کر بار بار پروگرام کے کسی بھی حصے سے عمل درآمد کرایا جاسکتا ہے جب کبھی ضرورت ہو ۔اس دوسرے طریقے کو سب پروگرامنگ یعنی بڑے پروگرام کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرناکہتے ہیں۔سب پرو گرام کا اپنا نام ہو تا ہے اوراس سے بڑے پروگرام کیطرح کام لیا جاتا ہے اور پروگرام کے کسی بھی حصے میں لکھا جاسکتا ہے اور عمل درآمد کرایا جاسکتا ہے اصل میں یہ سب پروگرام بڑے پروگرام (Main Program) کا حصہ ہو تا ہے اور یہ بڑے پروگرام کے اندر لکھا جاتا ہے تصویری شکل میں اسطرح دکھایا جاسکتا ہے  

	
	
	Main Program<br>
	{ Body of Main Program }<br>
	<br>
	Sub Program<br>
	{ Body of Sub Program }<br>
	
	

جب سب پروگرام سے عمل درآمد کرانا ہو تو کنٹرول سب پر وگرام کو منتقل ہو جاتا ہے اور کام مکمل ہنے پر کنٹرول واپس مین پروگرام کو آجاتاہے ۔ بیسک زبان میں ہمارے پاس دواقسام کے سب پروگرام ہیں
(a)فنکشن سب پروگرام Function Sub Program)) اور (b)سب روٹین سب پروگرام  
a)فنکشن سب پرو گرام :۔ یہ سب پروگرام کی ایک قسم ہے جو لائبری فنکشن کیطھ کام کر تا ہے فنکشن پروگرامز دو طرح کے ہو تے ہیں (۱) بلٹن یا انٹر نزک فنکشن (یہ بیسک زبان کا حصہ ہو تا ہے مثلا لائبری فنکشن وغیرہ) اور (۲) خود ساختہ فنکشن (یہ ایسے فنکشن ہو تے ہیں جو استعما ل کنندہ خود اپنی آسانی کیلئے بناتا ہے) مثالیں ۔ کسی رقم کا مربع معلوم کرنا ، کسی رقم کا لاگرتم معلوم کرنا وغیر ہ وغیرہ  
(bسب روٹین پروگرام :۔ یہ چھوٹے پروگرام ہو تے ہیں اور سارے کام جو بڑا پروگرام کرسکتا ہے اسکے ذریعے کرایا جاتا ہے اسکے ذریعے پچیدہ مسائل کا حل بھی تلا ش کرایا جاسکتا ہے ۔
مثالیں-: میٹر کس کا حل معلو م کرنا ، کوار ریٹک مساوات کا روٹ معلوم کرنا وغیرہ وغیرہ اسکے GOSUBاورON/GOSUBکی ہدایات استعما ل کی جاتی ہے۔


سوال نمبر-:2 انٹرنز ک فنکشنز Intrinsic Functions) ( کا کیا مقصد ہے ؟ ہم اسے کیوں استعمال کرتے ہیں ۔ موزوں مثالیں دیکر انٹر نزک فنکشز کی وضاحت کریں؟
جواب -: داخلی فنکشنز (انٹر نزک فنکشنز )سسٹم بیانکردہ ،یا لا ئبریر ی فنکشنز وہ افعال ہو تے ہیں جو بیسک زبان کا حصہہوتے ہیں محصو ص کام سر انجا م دیتے ہیں ۔یہ فنکشنز بہت سے بنیادی کامو ں کو سر انجام دیتے ہیں مثلا جذر معلوم کرنا سائن ،کو سائن ،یا کسی زاویے کا ٹینجنٹ معلوم کرنا وغیرہ وغیرہ۔ جیسا کہ یہ تمام کا م استعما ل ہو نے والے ہیں یہی وجہ ہے کہ ا ن جیسے تمام فنکشنز کو بیسک کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور جب انکی ضرورت پڑتی ہے توصرف انکا نامعمل درآمد کیلئے لکھنا پڑتا ہے اور استعمال کنندہ کو تعریف کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ان فنکشنز کو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کیا گیاہے ۱)نیو میرک فنکشنز(۲) سٹرنگ فنکشنز  
-:(1)نیومیرک فنکشنز(Numeric Functions) -: بیسک زبان میں بڑی تعداد میں بنے ہو ئے (builtiu function) فنکشنز موجود ہیں جو حسابی مسائل (کے حل) کیلئے ہو تے ہیں یہ تمام فنکشنز عدد میں واپس جواب دیتے ہیں چند مندرجہ ذیل ہیں۔
(a) ٹریگنومیٹر ک فنکشنز :۔ ان میں مندرجہ ذیل فنکشنز شامل ہے جیسا کہ ،ATN(x),TAN(x), COS(x),SIN(x)ان تمام فنکشنز میں (x)کی قیمت ہمیشہ ریڈین میں ہونا چاہیے ۔  
مثال۔ SQR(9) 3, ABS(-10) 10 , SNG(9)  
INT(+9.0) 9, FIX(-3.7) -3, CINT(50.25) 50  
LOG(1) 0, EXP(1) 2.71828  
-:(2) سٹرنگ فنکشنز -: (String Functions) غیر عددی فنکشنز بنے بنائے عددی فنکشنز کے علاوہ بیسک زبان میں بنے بنائے غیر عددی سٹرنگ فنکشنز بھی موجود ہیں جو غیر عددی ڈیٹا پر عمل در آمد کرتے ہیں۔جو مندجہ ذیل ہیں  
MID$(String,[m]n), RIGHT$(String,n), LEFT$(String,n)  
دوسرے غیر عددی فنکشنز مندرجہ ذیل ہیں۔ SPACES$(n) -:1 یہ خالی جگہوں کی سٹر نگ پید اکر تا ہے  
-:2 STR$(x)۔ یہ عددی قیمت کو غیر عددی قیمت میں تبدیل کرتا ہے -:3 -:CHR$(n) یہ\'n\'کے طور پر دیئے گئے اسکی کو ڈ کا حرف معلوم کرتاہے جبکہ nکی قیمت 0سے لیکر255تک ہو تی ہے ۔

visit www.learninghints.com

مثال -: 10 LET x =1001  
20 LET y =2002  
30 LET z=3333  
40 PRINT STR$(x).+STR$(y).+STR$(z)  
50 END  
جواب :1001 2002 3333
جواب: 10 PRINT CHR$(67)..........C  
10 PRINT \" Pakistan\" SPACES$(10)\"zaindabad\"  

اسطر ح پاکستان اور زندہ بادکے درمیان 10خالی جگہیں پیدا ہو جائیگی۔

سوال نمبر-:3 آپ خو دساختہ فنکشنز (User Defined Functions) کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ ہمیں اسکی استعمال کی کب ضرورت پڑ تی ہے۔
جواب:۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ بیسک زبان کا حصہ نہیں ہیں بلکہ پروگرامر ان کو اس وقت بناتے ہیں جب بنابنایا موزوں فنکشن نہ ملے ۔ جب اس کو بنادیا جاتا ہے تو یہ بنے بنائے فنکشن کی طرح کام کرتا ہے مثلاًکسی دائرے کا رقبہ معلوم کرنے کیلئے خود ساختہ فنکشن بنانا پڑتا ہے ۔ان فنکشن کو DEF FNکی ہدایات کی مدد سے بیان کیا جاتا ہے اسکا ترتیب نحوی مندرجہ ذیل ہے  
LINE# DEF FN name (argument)=Expression  
جہاں DEFکے ذریعے فنکشن بنانے کے بعد فنکشن کانام اور جسکے پہلے دو حرف FNہوتے ہیں اسکے بعد بریکٹ میں ایک یا ایک سے ذیادہ ویری ایبلزلکھے جاتے ہیں ۔ جسے ارگومنٹ کہتے ہیں اگر ار گومنٹ کی تعداد ایک یا ایک سے زیادہ ہو تو یہ ایک دوسرے سے کومہ کی مدد سے جدا کیے جاتے ہیں ارگومنٹ کے بعد وہ فارمولہ یا ہدایات لکھی جاتی ہے جسے فنکشن کے ساتھ مقصود کرانا ہو۔ ایک فنکشن کیساتھ ایک ہی ہدایت لکھی جاسکتی ہے ۔ یاد رکھیں کہ بریکٹ کے اندر جو ویری ایبلز یا ارگومنٹس لکھے جاتے ہیں وہ صرف فنکشن کیلئے استعمال کئے ہو تے ہیں ۔پرو گرام کے دیگر ویر ایبلز کساتھ انکا کوئی تعلق نہیں ہو تا اور نہ ہی ان پر یہ اثر انداز ہو سکتے ہیں فنکشن کو استعمال کرنے سے پہلے ہر ارگومنٹس کیلئے اسکی قدر مہیا کی جاتی ہے یعنی ارگومنٹس کی تعداد کے مطابق یا بالترتیب قدریں مہیا کر نی چاہیے ۔
خود ساختہ فنکشن عددی یا غیر عددی ہو سکتے ہیں لہذا ان کے مطابق فنکشن کے نام اور ارگومنٹس منتخب کر نی چاہیے ورنہ اس پر کمپیوٹر ایک غلطی کی نشاندہی کریگا۔جب ایک دفعہDEF FNکی پدایت سے پروگرام میں خود ساختہ فنکشن بن جائے تو اسکے بعد یہ فنکشن پروگرام میں کہیں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کبھی ضرورت پڑتی ہے۔

مثال:۔ 10 CLS  
20 PI=3.14159  
30 DEF FN CIRCUMFERENCE(R)=2*PI*R  
40 INPUT \"Enter the radius of the circle;\"RADIUS\"  
50 PRINT \"the circumference of circle is;\"FN circumference(RADIUS)  
60 END  

اس پروگرام کو چلانے پر مندرجہ ذیل جواب دیگا۔

Enter the radius of ? 1.2  
The circumference of circle is 75.39816  
Ok  

سوال نمبر-:4 سب روٹین سب پروگرام سے کیا مراد ہے ؟یہ کس طرح ماڈیولر پروگرامنگ میں معاون ہے ؟جب سب روٹین کو استعمال کر نا ہو تو کیا احتیاط لازمی طو ر پر کرنی چاہیے ۔
جواب -: سب روٹین سب فنکشن پروگرام کیطرح سب پروگرامکی ایک قسم ہے دراصل سب روٹین بیسک زبان کی ہدایات کا ایک سیٹ ہو تا ہے ۔جو ایک بار لکھے جاتے ہیں اور پھر انکو جتنی بار چا ہے استعمال کیا جاسکتاہے ایک محصوص کا کو سر انجام دینے کیلئے ۔مثلاً ، ایک عدد کے فیکٹو ریل کو معلو م کر نے کیلئے ایک سب روٹین بناکر جتنی دفعہ چاہے ضرورت ہو پروگرام کے کسی بھی حصے میں استعمال کیا جاسکتا ہے سب روٹین کو ئی نام نہیں دیا جاتا ہے کیونکہ یہ ہدایات کا ایک سیٹ ہو تے جو ایک یو نٹ کی کا کرتے ہیں تاہم ایک سب روٹین GOSUBکی ہدایات سے شروع ہوتا اور RETURNختم ہے جاتا ہے یعنی GOSUBکی ہدایات کنٹر ول کو سب رو ٹین پر منتقل کرنے کیلئے کیا جاتا ہے اس کا تر کیب نخو ی یہ ہے ۔
LINE# GOSUB LINE#  
جبکہ RETURNکنٹرول کو واپس GOSUBہدایت کے نیچے والی لائن پر منتقل کردیتا ہے  
مثلاً 90 RETURN
نوٹ۔ یہ سب روٹین کے احتتام کو ظاہر کرتا ہے ۔  
اب کنٹرول لائن نمبر پر 50منتقل ہو جائے گا کیو نکہ لائن نمبر 40پر GOSUB کی ہدایات ہے  

visit www.learninghints.com

مثال:۔ 10 GOSUB 60  
20 PRINT \"High School No 1\"  
30 PRINT \"Bannu\".  
40 40 END 50 PRINT \"I Read Computre Subject\"  
60 PRINT \" Class 10TH SECTION C\"  
70 RETURN  

جب پرو گرام کو چلایا جائے تو لائن نمبر 10پر GOSUBکی ہدایات کنٹر ول کو لائن نمبر 50پر منتقل کردیگا۔ لائن نمبر 50اور60پر عمل کرنے کیبعد لائن نمبر 70پر RETURNکی ہدایات کنٹرول کو واپس GOSUBکی نیچے لائن 20پر منتقل کردیگی۔

آؤٹ پٹ:۔ I Read Computre Subject  
Class 10TH SECTION C  
High School Paniala  
Dera Ismail Khan.  

سب روٹین بڑے پروگرام کو بڑے حصوں (ماڈیولر )میں تقسیم کرنے کا موثر طریقہ فراہم کرتا ہہے ۔ اسکا فائدہ یہ ہے کہ ہدایت کو بار بار لکھنے کی ضرورت نہیں ہو تی ۔ پروگرام کے لاجک کو سمجھنے میں بہت آسانی ہو تی ہے پرگرام میں تبدیلی کرنا اور غلطیوں کو درو کرنا اور کو پڑ ھنے میں کا فی آسانی ہو جاتی ہے اسی وجہ سب روٹین کو عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
سوال نمبر-:5 مندرجہ ذیل فنکشنز کا کیا مقصد ہے ؟
COS(x) ,SIN(x) (a  
ATN(x), TAN(x) (b  
RIGHT$() , LEFT$() (c
VAL(), LEN() (e) DATE$(), TIME$() (d  

جواب:۔ (a) SIN(x) -: یہ ایک ٹریگنومیٹر ک فنکشنز ہے جو کسی عدد کا سائن معلوم کرنے کیلئے استعما ل کیا جاتا ہے۔
مثلاً، SIN(x) =کاجواب  
COS(x) ۔یہ ایک ٹریگنومیٹر ک فنکشن ہے جو کسی عدد کا سائن معلوم کرنے کیلئے استعما ل کیا جاتا ہے
مثلاً، X= توCOS( ) کاجواب
-: TAN(x)(b)یہ ایک فنکشن ہے جو کسی عدد کا ٹینجنٹ معلوم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے
مثلاً X=توTAN( ) کاجواب
ATN(x)۔یہ ایک فنکشن ہے جوکسی ععد کا ار کٹنجنٹ معلوم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے یعنی ٹینجنٹ کا معکوس ۔
مثلاً X=تو ATN ( )کاجواب  
)ؒ ؑ LEFT$() (c۔یہ ایک غیر عددی فنکشن ہے جو کسی سٹرنگ (غیر عدد) بائیں طرف پر \'n\'حروف کو چن کر پر نٹ کر نے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اگر \'n\'کی قیمت سٹرنگ میں موجود حروف کے تعداد سے زیادہ ہو تو مکمل پر نٹ ہو جائے گا ۔  
مثلا

10 LET Y$= \"Rahamt Ullah Khan\"  
20 PRINT LEFT$(Y$,6)  
30 PRINT LEFT$(Y$,12)  
Rahmat Ullah

آؤ ٹ پٹ ۔  
کیو نکہ nکی قیت سٹرنگ میں موجود حروف سے زیادہ ہے  
-: RIGHT$()یہ ایک غیر عددی فنکشن ہے جو کسی غیر ععد (سٹر نگ )کے دائیں جانب nحروف کو چن کر پر نٹ کرتا ہے اور اگر nکی قیمت سٹر نگمیں موجود حروف کے تعداد سے زیادہ ہو تو مکمل سٹر نگ کو پر نٹ کردیگا ۔ مثلاً  

10 LETY$=Muhammad Minaam Hussain\"  
20 PRINT RIGHT$(Y$,2)  
30 PRINT RIGHT$(Y$,3)  
Muhammad Minaam Hussain  

TIME$() (d)۔ یہ ایک بنا بنایا بیسک زبان کا فنکشن ہے جسکا تعلق سسٹم کے کے ٹا ئم سے ہے یہ فنکشن میں موجود ٹائم کے ٹائم شو کر نے یا سیٹ کر نے کیلئے استعمال کیا جا تا ہے یہ موجود سسٹم ٹا ئم کوHH:MM:SSکے فارم میں یعنی HHگھنٹوں (۰۰سے ۹۵تک )،MMمنٹوں (۰۰سے ۹۵)اور SSسیکنڈز (۰۰سے ۹۵)کی صور ت میں پیشں کر تا ہے .
مثلاً:۔ 10 PRINT TIME$  
نیا ٹائم سیٹ کر نے کیلئے یہ ہدایا ت استعمال ہو گی۔
TIME$ = \"HH:MM:SS\"  
10 TIME$ =\"16:00:00\"  
مطلب 4:00 PMبجے  
DATE$()۔ یہ ایک داخلی بنا بنا یا بیسک زبان کا فنکشن ہے ۔ جسکا تعلق سسٹم کے ڈیٹ سے ہے یہ فنکشن سسٹم کے موجو د تار یح کو دیکھنے یا سیٹ کر نے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے یہ تار یح کو DD:MM:YYYYکے صور ت میں پیش کرتا ہے (یعنی DDدنوں،MM مہینوں ،اورYYYYسال کی صور ت میں)تا ریح ہمیشہ لمبا اور ڈیش (-)یا سلیش (/)کیذریعے جدا ہو تا ہے۔سسٹم ڈیٹ کو دیکھنے کیلئے LINE# DATE$ کی ہدایات استعمال کی جاتی ہے مثلاً۔ 10 DATE$  
جبکہ سسٹم ڈیٹ کو سیٹ کر نے کیلئے LINE# DATE$=\"NEW DATE \" کی ہدایات استعمال کی جاتی ہے  

مثلاً ۔۔ 10 DATE$=\"03-03-1989\"  
10 DATE$=\"15/12/2005  
آؤٹ پٹ:۔ 03-03-1989  
یا15/12/2005  

LEN() (e)۔LEN(x$)ایک فنکشن ہے جو ایک غیر عدد(سٹرنگ)میں موجود تمام حروف کی تعداد کو پرنٹ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ X$وہ سڑنگ ہے جسکی حروف کی تعداد کو پر نٹ کرتا ہے اگر سٹرنگ میں کو ئی حروف نہ ہو تو LENفنکشن 0کی صور ت میں قیمت جواب دیتا ہے ۔یعنی سٹرنگ کی لمبائی معلوم کرنے کیلئے استعمال ہو تا ہے ۔
مثلاً:۔ LINE# LEN(X$)  
LEN(\"RAHMAT ULLAH KHAN\")  
آؤ ٹ پٹ 17 ہوگا بشمول خالی جگہ کے۔ LEN (\" \") َ آؤٹ پٹ 0ہوگا ۔
VAL() -: VAL(X$) فنکشن کسی سٹر نگ (جو عدد کی صورت میں ہو) کو عددی قیمت کی صورت میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہو تا ہے بشر طیکہ سٹر نگ ہندسوں پر مشتمل ڈبل کو ٹیشن (\" \")میں بند ہو ۔اگر سٹرنگ غیر عددی ہو تو جواب 0کی صورت میں آئے گا ۔

مثال ۔۔10 A$=\"03339741577\"  
20 B=VAL(A$)  
آؤٹ پٹ :03339741577  

visit www.learninghints.com

لائن نمبر 10میں A$کی قدرقیمت \"03339741577\"مقرر کی گئی ہے جو کہ ایک سٹر نگ ہے ۔ بظاہر تو یہ ایک نمبر نظر آتا ہے لیکن کمپیو ٹر اسے نمبر نہیں سمجھتا کیو نکہ اس کا نام سٹر نگ کا نام ہے اور یہ الٹے کو مو ں ( \" \")میں بند ہے ۔لائن نمبر 20میں \"03339741577\"سٹر نگ سے نمبر بن جاتا ہے اب اس کا نام Bہے.
سوال نمبر 6:۔فائل سے کیا مراد ہے ۔فائل کی تنظیم کے کیا معنی ہے ؟وضاحت کریں۔
جواب:۔ سیکنڈری سٹور یج آلا ت (ٹیپ،ڈسک وغیر ہ) میں وہ جہا ں پر ڈیٹا کو مستقل طور پر محفوظ کیا جاتا ہے فائل کہلاتا ہے ۔اس جگہ کو فائل کانام دیکر جب چاہے ڈیٹا کو دیکھا جاتا ہے عموماً فائل کسی (object) کے متعلق ریکارڈ کے مجموعے جو سیکنڈری سٹوریج آلات پر محفوظ کیا جاتا ہے کو فائل کی تنظیم کہلاتی ہے بیسک زبان میں فائل کے اندر ریکارڈ کو مندرجہ ذیل طر یقو ں سے منظم کیا جاتا ہے ۔
(۱) تر تیب وار فائل (۲) براہراہ ست رسائی والی فائل ان کی وضاحت درجہ ذیل ہے
(۱) ترتیب وار فائل :۔ یہ نہایت سادہ فائل کی تنظیم ہے جسمیں دیٹا کو ترتیب وار طریقے سے فائل میں محفوط اور دیکھا جاتا ہے اس تر تیب میں ڈیٹا یا معلومات کو دیکھے سمجھے بغیر ایک ریکارڈ کے بعد دوسرے اور دوسر ے کے بعد تیسرا ریکارڈ محفوط کر دیا جاتا ہے اور اسی طرح ایک خاص تر تیب میں ڈیٹا کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ مثلاً 100ریکارڈ کو محفوظ کر نا ہے تو ایک سے شروع کر نے کے بعد 100تک کے ریکارڈ کو محفوظ کر ینگے اب آپ ریکارڈ نمبر 50دیکھناہے تو پہلے 49ریکارڈ کو دیکھنے کے بعد 50نمبر کا ریکارڈ دیکھ سکینگے جس کی وجہ سے وقت کافی ضائع ہو تا ہے ۔ فائل کے اندر ریکارڈز کو اوپر نیچے کی جانب یا نیچے رکے جاتے ہیں ان میں سے کو ئی تر تیب دینے کسی فیلڈ کا انتخاب کیا جاتا ہے جسے کی فیلڈ کہا جاتا ہے اور پھر اسی فیلڈ کے مندرجات کے لخاظ سے پوری فیل کی ترتیب بدل دی جاتی ہے کی (Key)ناموں یا ارقام والی فیلڈ یعنی نومیر ک فیلڈ یا دونو ں کا انتخاب کیا جاسکتاہے۔ مثلاً  
Age  
Name  
Sr. #
 
نقصانات:۔ ترتیب وار فائل میں مز ید ریکارڈ کو داخل کر نا یا کسی ریکارڈ کو فائل میں سے مٹا نا بہت مشکل ہو تا ہے اور بعض سورتو ں میں ناممکن ہے لہذا ایسے ماحول میں جہاں معلوما ت کی فور ی ضرورت پڑ تی ہے اس قسم کی فائل ناموزوں خیال کی جاتی ہے ۔
(2) براہ راست رسائی والی فائل(Random or Direct Access Files) -: بر اہ راست رسائی والی فائل میں ریکارڈ براہ راست محفوظ اور ان کی براہ راست دیکھی جاسکتی ہے ۔اسلئے اس بر اہ راست رسائی والی فائل کی تنظیم کہا جاتا ہے ۔ یعنی کسی محصوص ریکارڈ کو تمام ریکارڈ تک رسائی کے بغیر پہنچا جاسکتاہے ۔ جسکی وجہ سے کسی مصو ص فائل کو تلاش کرنے میں بہت کم وقت لگتاہے اور یہی اسکی ترتیب وار فائل کی تنظیمکے مقابلے میں فائد ہ کی بات ہے اسی طرح ریکارڈ کو بے ترتیبی یا براہ راست فائل میں کسی بھی جگہ پر محفو ظ یا جمع کیا جاسکتاہے ۔ اس فائل کی تنظیم کی بنیاد ریکارڈ کی(Key)اور ڈسک میں ریکارڈ کی جگہ کے مابین تعلق پر رکھی گئی ہے ۔یعنی ریکارڈ کی(Key) فائل میں ریکارڈ کی اصل جگہ کو ظاہر کرتی ہے۔
استعمال:۔ اس تنظیم کو ایسے فائل بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے جس میں انفرادی ریکارڈ کو پراسیس کر نا ہو ۔مثلاً ٹیکٹ والی  
انجنسیوں اور ہو ائی نشت کی تخصیص کا نظام وغیرہ ۔  
نقصانات:۔ اس تنظیم کے فائل بنانے کا پرو گرام مشکل ہو تا ہے ۔سب سے مشکل فائل میں ڈیٹا کی بناؤ ٹ کی طر یقہ طاو ہشینگ (Hashing)کہلاتی ہے جو براہ راست رسائی والی فائل کی تنظیم میں استعمال ہو تی ہے اور یہی اس کی بڑی خامی ہے۔
سوال نمبر 7:۔ مند رجہ ذیل کے متعلق آ پ کیا جانتے ہیں ۔
(a اوپن کی ہدایت OPEN Statement  
(bکلوز کی ہدایت CLOSE Statement  
(cرائٹ #کی ہدایت WRITE# Statement  
(dپر نٹ #کی ہدایت PRINT# Statement  
(eان پٹ #کی ہدایت INPUT# Statement  
جواب-: (aاوپن کی ہدایتPEN Statement O -: بیسک زبان کے پروگرام میں اوپن (OPEN) کی ہدایت اوپر ٹینگ سسٹم کو 1/0 ان پٹ /آؤ ٹ پٹ کے پر (مثلاً ڈسک ) ایک فائل کھولنے کی ہدایت دیتی ہے ۔ فائل کو دو مختلف مقاصد کیلئے کھولا جاسکتاہے ۔یعنی ان پٹ یلئے یا آو ٹ پٹ کیلئے ۔ OPEN ہدایت کی ترکیب نحوی زیل ہے:  
LINE# OPEN \"MODE\",[#] FILE number,\"File name\",[Record len]  
جہاں بڑی بریکٹ میں ایکسپر یشن احتیاری ہے ۔  
MODE:۔ موڈ ارگو منٹ ایک سٹرنگ ایکسپر یشن ہے یہ فائل تک رسائی کی قسم کو ظاہر کرتا ہے کوئی بھی فائل مندرجہ ذیل چار موڈ (انداز)میں کھولا جاسکتا ہے  
\"0\"موڈ :-: 0موڈ تر تیب وار آؤ ٹ پٹ کو ظاہر کرتاہے یعنی یہ موڈ (MODE) تر تیب وار فائل میں استعمال ہو تا ہے اگر فائل میں کچھ لکھنا مقصود ہو ۔جب اس موڈ کیساتھ فائل کو کھو لا جاتا ہے تو پہلے سے \"I\"موجود ڈیٹا ضائع ہو جاتی ہے  
\"i\"موڈ :۔ یہ موڈ تر تیب وار انپٹ موڈ کو ظاہر کرتی ہے یعنی یہ موڈ ترتیب وار فائل سے ڈیٹا کو پڑھنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے ۔جب کھبی فائل اس موڈ کیساتھ کھولا جاتا ہے تو پو ائینٹر (Pointer)خود بخود فائل میں پہلے ریکارڈ پر چلا جاتا ہے ۔
\"A\" موڈ :۔ یہ تر تیب وار اپینڈ مو د کو ظاہر کر تا ہے جب کھبی فائل اس مو ڈ کے ساتھ کھو لا جاتا ہے تو خود بخود فائل پو اینٹر فائل کے آخر پر چلا جاتا ہے اس کی وہ سے پہلے سے مو ڈ دیٹا ضائع نہیں ہو تا ۔
\"R\"موڈ :۔ یہ براہ راست (بے تر تیب )ان پٹ/آؤٹ پٹ مو ڈ کو ظاہر کرتا ہے براہ راست براہ راست رسا ئی والی فائل میں اس مو ڈ کیذریعے فائل سے ڈیٹا کو پڑ ھا اور لکھا جا تا ہے ۔
(#)فائل نمبر :۔ فائل نمبر ہر فائل کی یکتا شناخت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے بجا ئے فائل کا نام دینے کے ہر وقت جب فائل تک رسائی کر تی ہے ۔جب تک فائل کھو لا ہو اس وقت تک یہ (فائل) نمبرفائل سے منسلک دیتا ہے ۔ ایک جیسا نمبر دو مختلف  
فائلوں کو نہیں دینا چاہیے ۔یہ لازمی طور پر عدد ہو نا چاہیے اور ڈسک کیلئے ۔۔۔۔۔۔مثلاً #3 , #2 , #1 ۔۔
فائل کا نام (File Namae) :۔ یہ فائل کا حقیقی نام ہے جسے یہ ڈسک پر محفوظ ہو تا ہے یہ ایک غیر عددی (سٹر نگ ) ہوتا ہے ۔اور لازماً ڈبل کوئز میں بند ہو تا ہے یعنی فائل کا نام اٹھ حروف اور ایکٹیشن تین حروف پر مشتمل ہو سکتے ہیں ۔فائل کا نام اور ایکٹیشن ڈاٹ (.) کے زریعے جڑ ے ہو تے ہیں۔ مثلاً \"FARMAN.DAT\"۔
ریکارڈلین (Record len): یہ تر تیب وار فائل میں احتیاری طور پر استعمال ہو تا ہے یہ براہ راست رسائی والی فائل میں ریکارڈ کی لمبائی کو سیٹ کر نے والے کیلئے استعمال ہو تا ہے ریکارڈ ز کی لمبائی 1تا32767تک ہو سکتی ہے ۔ اگر قیمت سیٹ نہ ہو کی گئی ہو تو اسکی اپنی خود ساختہ قیمت 128استعمال ہو گی  

مثالیں:۔ 10 OPEN \"O\" , # 1 ,\"PAYROLL\"  
30 OPEN \"I\" , # 3 , \"STUDENT\"  
50 OPEN \"A\" ,# 2 , \"ACCOUNT\"  
70 OPEN \"R\" ,# 1, \" DATA\",100  

visit www.learninghints.com

-: (ii) کلوز کی ہدایت (COLSE):۔ کلوز کی ہدایت فائل پر پر وسینگ ختم کر نے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔کیو نکہ ہر کھلی ہو ئی فائل کو بند کرنا پڑتا ہے اس سے پہلے کہ پروگرام ختم ہو ۔ اسکی تر تیب نحوی یوں ہے۔  
,.... LINE# CLOSE [#] file number, [#] File number  
یہ ہدایت ایک کی لفظ ( Key word)CLOSEاور ساسکے بعد فائل نمبر لکھے بعد دیگر کومہ کے زریعے ایک دوسر ے سے جدا ہو تے ہیں۔تمام فائلوں کو ایک کلوز کی ہدایات کے زر یعے یا ہر ایک کو الگ الگ کلوز کی ہدایات کے زریعے بند کئے جا تے ہیں ۔اگر کلوز کی ہدایات کیساتھ احتیاری فائل نمبر لکھا جائے تو صرف وہی فائل بند ہو گا لیکن اگر کلوز کی ہدایت کیساتھ فائل نمبر نہیں لکھا جائے تو تمام کھلے ہو ئے فائلز کلوز کی ہدایت بند کر دے گا۔  
مثالیں:۔ 200 CLOSE #1  
100 CLOSE #  
-:(iii) رائٹ (لکھنے )کی ہدایات (WRITE # Statement):۔ تر تیب وار فائل میں ڈیٹا کو لکھنے کیلئے (WRITE#)یا(PRINT#) کی ہدایت استعمال کی جاتی ہے ۔ان دونوں ہدایات کامقصد ایک ہے لیکن آؤٹ پٹ میں فر ق ہے ۔WRITE# ہدا یت کی تر تیب نحوی ذیل ہے :
Line# WRITE# File Name,Exprssion,Expression,..................
جہاں فائل نمبر اس کا نمبر ہے جو (OPEN#) کی زریعے کھولا گیا ہے ۔ایکسپر یشن سٹرنگ (غیر عدد ی)یا نومیر ک (عددی) ایکسپر یشن ہو سکتاہے اور یہ ایکدوسرے سے کومہ (,) کے زریعے سے جُدا کیا جاتے ہیں۔  
مثلاً:۔

10 OPEN\"O\",#1,\"DATAFILE\"  
20 N$=\"Rahmat\"  
30 A$=\"Bannu\"  
40 Ph.No=613666  
50 WRITE#1,N$,A$,Ph.No  
60 CLOSE  

اسطر ح فائل میں مندرجہ ذیل ڈیٹا محفوظ ہو جائے گا  
\"Rahmat\",\"BANNU\",613666  
نوٹ:۔ WRITE#کی ہدایات تمام سٹرنگ کو ڈبل کوئز (\" \") میں بند اور کومہ(,) کے زریعے سے ایکدوسرے کو جُدا کر تا ہے  
-:(iv) پرنٹ کی ہدایت (PRINT#):۔ یہ ہدایات بھی فائل میں ڈیٹا لکھنے (محفوظ) کرنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے لیکن ڈیٹا کو کومہ کے زریعے اور سٹرنگ کو ڈبل کوئز(\" \")میں بند ہیں کر تاہے مثلاً۔۔

10 OPEN \"O\" ,#1,\"DATAFILE\"  
20 N$=\"Farman\"  
30 A$=\"Bannu\"  
40 Ph.NO.=624767  
50 Mob.No. 03049410541  
60 PRINT# 1,N#,A$,Ph.No,Mob.No  
70 CLOSE  
آؤ ٹ پٹ :۔ FARMAN BANNU 624767  

لیکن اگر ہم چاہے کہ ڈیٹا کے در میان کو مہ ہو یعنی کو مہ کے زر یعے ایک دوسرے سے جُداہو تو (,) کو مہ کو ڈبل کوئز میں بند کر کے اسطر ح پر نٹ کی ہدایت میں استعما ل کر ینگے ۔یعنی لائن نمبر 60کی بجائے اسطر ح لکھنے یعنی کومہ کو ڈبل کوئز بند کرنے کے بعد سیمی کولن کے زریعے جُدا کر یں ۔
60 PRINT#1,\"N$\",,\";A$,\",\";Ph.No,\",\";Mob.No,\"  
آؤٹ پٹ میں ڈیٹا کو مہ کے زریعے سے ایک دوسرے سے جُدا ہو نگے :۔,03049410541. FARMAN,BANNU,624767  
-:(v) ان پٹ کی ہدایات (INPUT Statement):۔ تر تیب وار فائل سے ریکارڈ پڑ ھنے کیلئے ان پٹ (INPUT#)کی ہدایت استعمال کی جاتی ہے اسکے لیے ضروری ہے کہ وہی نمبر اور ویری ایبلز کی وہی تر تیب استعمال کی جائے جب فائل بناتے وقت استعمال کی گئی ہو ۔تر تیب وار فائل سے ریکارڈ پڑھنے کیلئے فائل کو \"I\"(ان پٹ ) موڈ میں کھولنا چاہیے ۔ اس ہدایات کی تر تیب نحوی مندرجہ ذیل ہے ۔
Line# INPUT# Filenumber,Variable1,Variable2,.......................  
فائل نمبر وہ نمبر ہے جسکے زریعے فائل کو ڈیٹ پڑ ھنے کیلئے کھولا جاتا ہے یعنی ڈیٹا ان پٹ کیلئے ویر ی ایبل لسٹ میں ویر ی ایبل کے
نام فائل میں ائٹمز (Items)کو دیئے جاتے ہیں موجود ہو تے ہیں ۔ ویر ی ایبل کی قسم ڈیٹا کی قدر کے جیسے ہو نی چاہیے ورنہ غلطی کا پیغام \"TYPE Mismatch\" سکر ین پر آ جائے گا اور پروگرام ہالٹ ہوجائے گا ۔ یہ بھی سوالیہ نشان کو پر نٹ نہیں کر تا  
مثلاً ۔۔۔ مندرجہ ذیل پرو گرام کا حصہ ترتیب وار فائل سے ڈیٹا کو پڑ ھے گا ۔اور سکر ین پر اسے پرنٹ کرتا ہے  
OPEN \"i\",#I,\"DATAFILE\"  
INPUT#I,N$,A$,Ph.No  
PRINT N $,A$,Ph.No  
CLOSE# I  
آؤ ٹ پٹ :۔ FARMAN BANNU 624767  
یعنی وہ ڈیٹا جو ہم نے پہلے فائل میں ان پٹ کیا پر نٹ ہو جائے گا ۔
سوال نمبر -:8 مندرجہ ذیل پرنٹ(Print) سٹیٹمنٹ سے کیا ظاہر ہوگا۔
PRINT LOG (1)
f.

PRINT SGN (22, 74)
a.
PRINT SIN ( )
g.

PRINT INT (-8.8)
b.
PRINT COS ( /2)
h.

PRINT ABS (-17.53)
c.
PRINT TAN (0)
i.

PRINT FIX (-17.53)
d.
PRINT CHR $ (80)
j.

PRINT SQR (25)
e.
جوابات -:  
0
f.


a.
0
g.

- 9
b.
0
h.

17.35
c.
0
i.

-17
d.
P
j.

5
e.

سوال نمبر-:9 تمام حروف(A تا Z اور aتاz ) کے ASCII کوڈ پرنٹ کرنے کیلئے پروگرام لکھیں۔

visit www.learninghints.com

جواب: -
10 CLS
20 FOR A = 65 TO 90
30 PRINT CHR$(a), a; SPC(25); CHR$ (a + 25), a + 32  
40 NEXT
RUN

سوال نمبر-:10 خالی جگہ پُر کریں۔
-:(i سب پروگرام کے دو اقسام ہیں فنکشن سب پروگرام اور (b)سب روٹین سب پروگرام  
-:(ii TAN ، SIN ، LOG نیومیرک فنکشنز کہلاتے ہیں۔
-:iii LEFT$ ، MID$ ، RIGHT$ سٹرنگ فنکشنز کہلاتے ہیں۔  
-:iv LOG فنکشن قدرتی لوگارتھم کی قیمت معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
-:v CHR$ فنکشن ASCII کوڈ نمبرn کے متنا ظرہ کریکٹر کو معلوم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔




باب نمبر6 ( گرافکس GRAPHICS - )
سوال نمبر -:1کمپیوٹر گرافکس سے کیا مراد ہے؟ بیسک میں مختلف گرافکس موڈ ( Mode )کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں۔
جواب-: گرافکس (Graphics) -: گرافکس ایک ایسا آرٹ ہے۔ جس کی مدد سے مختلف اشکال اور تصاویر بنائی اور تیار کی جا سکتی ہیں۔یہ سہولت بیسک لینگوئج کے تقریباً ہرایڈیشن میں موجود ہے۔ گرافکس کو استعمال کرنے کیلئے مناسب ہارڈوئیر مثلاً \"OUTPUT\" , \"INPUT\" اور گرافک کارڈ مثلاً (CGA , VGA COLOR) درکا ر ہے ۔کسی شکل یا تصویر کی مانیٹر سکرین پر باریکی کا انحصار عکس کی کوالٹی پر ہے۔ عکس کی اس کوالٹی کو عکس کی ریزولیشن کہتے ہیں۔ریزولیشن کی دو اقسام ہیں
-:1 اعلیٰ درجہ کی ریزولیشن -: اعلیٰ درجہ کی ریزولیشن کی صورت میں تصور بہت واضح اور صاف ہوتی ہے یعنی اسمیں پکسل (تصویر بنانے والے نقاط )بہت نزدیک ہوتے ہیں -:2 نچلے درجہ کی ریزولیشن -: جبکہ نچلے درجہ کی ریزولیشن میں صورت میں تصوراتنی نمایاں نہیں ہوتی۔
بیسک میں گرافکس موڈ(Mode) -:رنگین گرافکس کی کوالٹی والے\"ADAPTOR\" مانیٹر میں تین طریقوں (Modes) سے تصاویر اوراشکال کوسکرین پر بنایا جا سکتا ہے۔
-:i ٹیکسٹ موڈ-: ٹیکسٹ موڈ میں سکرین پر وہ ڈیٹانمودار ہوتا ہے ۔جو حرفی ، عددی یا پھر کی بورڈ پر موجودسپیشل کریکٹر پر مشتمل ہو۔اس میں 25 * 80 کریکٹر سما سکتے ہیں۔یعنی 25 لائنوں میں 80 کریکٹر حروف آسکتے ہیں۔
-:ii درمیانے درجے کی گرافکس ریزولیشن موڈ-: اس موڈ میں \"SCREEN 1\" کی ہدایت استعمال کی جاتی ہے اور سکرین کو یہ سٹیٹ منٹ (200*320) پکسلزیعنی 300 کالم اور200 قطاروں میں تقسیم کر دیتا ہے۔اور اسکو (x , y) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔
-:iii اعلیٰ درجے کی گرافکس ریزولیشن موڈ-: اس طریقے میں سکرین کو (200*640) پکسلز یعنی 640 کالم اور 200 قطاروں میں تقسیم کر دیا جاتاہے۔ جس کی مدد سے زیادہ بہتر کوالٹی کی اشکال بنائی جاسکتی ہیں۔
سوال نمبر-:2 Circle سٹیٹ منٹ کس کام آتی ہے؟ مثالوں سے وضاحت کریں۔
جواب -: Circle سٹیٹ منٹ سکرین پر دائرہ یعنی بیضوی شکل بنانے یا قوس (Arc) لگانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔جس کی ترتیب نحوی ذیل ہے:  
CIRCLE (X,Y), RADIUS, COLOR, Start angle, End angle, Aspect  
مثال نمبر 1 -: CIRCLE (160, 100), 50  
اس سٹیٹ منٹ سے سکرین پر ایک ایسا دائرہ بنے گا۔ جس کا مرکز (160, 100) اور نصف قطر 50 پکسل ہو گا۔  
مثال نمبر-:2 CIRCLE (160, 100), 50,,,2  
اس سٹیٹ منٹ سے سکرین پر ایک بیضوی شکل بنے گی۔ اگر \"Aspect\" کی قیمت ایک سے زیادہ دی جائے تو بیضوی شکل اوپر کی طرف کھڑی ہوئی پوزیشن میں بنے گی۔  
سوال نمبر-:3 سکرین سٹیٹ منٹ کس کام آتی ہے؟ مثالوں سے وضاحت کریں۔
جواب -: سکرین سٹیٹ منٹ (Sreen Statement) سے پروگرام \' سکرین پر تصاویر بنانے کے مختلف طریقوں کا انتخاب کرتا ہے۔
\"Line No. SCREEN MODE\" اس سٹیٹ منٹ کی سادہ ترین ترین شکل ہے۔
مثال نمبر-:1 (10 SCREEN 0) اس سٹیٹمنٹ میں ڈسپلے یونٹ کو \"TEXT MODE\" کے استعمال کرنے کی سٹیٹ منٹ دی جارہی ہے۔
مثال نمبر-:2 (10 SCREEN 1) یہ سٹیٹمنٹ ڈسپلے موڈ کو میڈیم ریزولیشن کے لئے سیٹ کرتی ہے۔ جس میں (200*320) پکسلز ہوتے ہیں
مثال نمبر-:3 10 SCREEN 2) یہ سٹیٹمنٹ ڈسپلے موڈ کو اعلیٰ درجہ کی ریزولیشن کے لئے سیٹ کرتی ہے۔ جس میں (200*620) پکسلز ہوتے ہیں
سوال نمبر-:4 مثال کی مدد سے کلر سٹیٹ منٹ کا کام بیان کریں۔
جواب -: کلر سٹیٹ منٹ(COLOR Statement) -: کلر سٹیٹ منٹ سے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کا سادہ ترین شکل ذیل ہے۔
مثال COLOR Forground, Background, Border
COLOR 4, 3, 2  
اس مثال میں ٹیکسٹ کا رنگ سرخ (Red) ، سکرین کے پس منظر کارنگ سیا ن(Cyan) اور سکرین پر موجود بارڈر کا رنگ سبز(Green) سیٹ ہوگا۔ مندرجہ ذیل جدول میں 16 دستیاب رنگوں کے کوڈ مہیا کئے گئے ہیں جن سے رنگ کا انتخاب کیاجاسکتا ہے۔
COLOR
CODE
COLOR
CODE
COLOR
CODE
Light Red
12
Brown
6
Black
0
Light Megenta
13
White
7
Blue
1
Yellow
14
Gray
8
Green
2
Bright White
15
Light Blue
9
Cyan
3





باب نمبر7 ( کمپیوٹر اپلیکیشن ۔ COMPUTER APPLICATION)
سوال نمبر-:1 ورڈ پراسیسنگ سے کیا مراد ہے؟ مارکیٹ میں ورڈ پراسیسنگ کے کتنے پیکج دستیاب ہیں۔ اور ورڈ پراسیسنگ میں ایم ایس ورڈ کے فوائد بیان کریں۔
جواب -: ورڈ پراسیسنگ (Word Processing) سے مراد وہ کمپیوٹر پروگرام ہے۔ جو دستاویزات کو تیار اور پرنٹ کرتاہے۔یہ کمپیوٹر کا پروگرام ورڈ پراسیسنگ سافٹ ویئر کہلاتا ہے۔
ورڈ پراسیسنگ پیکجز-: ایم ایس ورڈ ، ورڈ پرفیکٹ ، ورڈ پرو اور ورڈ سٹار ورڈ پراسیسنگ پیکجزہیں۔
آج کل مارکیٹ میں زیادہ تر ایم ایس آفس میں ورڈ 003 , 2000, 97- 2 چلتے ہیں۔
ورڈ پراسیسنگ کے کلیدی کام-:  
-:1 دستاویز کی شکل کو بیان کرنا۔ -:2 کی بورڈ کیذریعے دستاویز کو درج کرنا۔
-:3 دستاویز کی درستگی کرنا۔ -:4 دستاویز کو پرنٹ کرنا۔
سارے ورڈ پراسیسنگ پیکیجز یہ کام کر سکتے ہیں۔
ورڈ پراسیسنگ میں ایم ایس ورڈ کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
-:1 یہ خطوط ، میمو اوردیگر دستاویزات تیار کرنے کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔
-:2 اس سافت ویئر کے ذریعے یوزر کی بورڈ کی مدد سے الفاظ لکھ سکتاہے۔ضرور ت کے مطابق اس کو تبدیل کر سکتاہے دستاویز کو ڈیسک پر محفوظ کرسکتاہے۔ مانیٹر پر دیکھ سکتاہے ۔اور پرنٹر کے ذریعے کاغذ پر پرنٹ کر سکتاہے۔
-:3 ورڈ پراسیسنگ کے اور فائدہ مند کام الفاظ کوشامل کرنا \' خارج کرنا \' الفاظ کو مرکوز کرنا \' دستاویز کو ایک خاص کریکٹرز کے تسلسل میں ڈھونڈنا اور الفاظ انڈر لائن کرنا \' شوخ کرنا \' ٹیڑھے کرنا \' دستاویز کے کچھ حصے کو CUT یا COPY کر کے اسے دوسری جگہ یا دوسرے دستاویز میں چسپاں (Paste) کرنا شامل ہیں ۔ نیز ایم ایس ورڈمیں ہم لکھائی کی سپیلنگ اور گرائمرکی درستگی ۔ اور ٹیبل و چارٹ کوڈراکرسکتے ہیں
سوال نمبر-:2 ایم ایس ورڈپروگرام کس کام آتا ہے۔ورڈ سکرین کے مختلف حصوں کے نام لکھیں۔
جواب -: مائیکرو سافٹ ورڈ 2000 ونڈوز میں چلنے والا ایک شاندار اور آفس آٹومیشن یا ایم ایس آفس کا پہلا پروگرام ہیں۔جسے ورڈ پروسیسرکہتے ہے۔یہ ٹیکسٹ فائلیں لکھنے اور پرنٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں ٹیکسٹ فارمیٹ کرنے کیلئے بہت سی کمانڈز ہوتی ہیں۔ایم ایس ورڈ کے دیگر کام الفاظ کوشامل کرنا و خارج کرنا \' الفاظ کو مرکوز کرنا \' دستاویز کو ایک خاص کریکٹرز کے تسلسل میں ڈھونڈنا اور الفاظ انڈر لائن کرنا \' شوخ کرنا \' ٹیڑھے کرنا \' دستاویز کے کچھ حصے کو CUT یا COPY کر کے اسے دوسری جگہ یا دوسرے دستاویز میں چسپاں (Paste) کرنا شامل ہیں۔
ایم ایس ورڈمیں ہم لکھائی کی سپیلنگ اور گرائمرکی درستگی کرسکتے ہیں ۔نیزایم ایس ورڈ میں ہم ٹیبل و چارٹ کوبھی بناسکتے ہیں۔ایم
ایس آفس کے دوسرے پروگرام ایکسل کے شیٹ کو ورڈ میں لا سکتے ہیں۔اور اسطرح ورڈ کے ٹیبل کو ایم ایس ایکسل میں کاپی کر سکتے ہیں۔
ورڈ سکرین کے مختلف حصوں کے نام یعنی ایم ورڈ کا خاکہ

3
سوال نمبر-:3 مندرجہ ذیل کیلئے مکمل سٹیپس(Steps) یعنی طریقے لکھئے ؟
-:(1 ایم ایس ورڈ پروگرام شروع کرناLaunch or Loading MS Word - ۔  
-:(2 ایم ایس ورڈ میں نئی فولڈر بنانا۔  
-:(3 ٹیبل میں 20 قطاریں اور 10 کالمز انزرٹ کرنا۔ -:(4 صفحے کو Header اور Footer دینا۔
جواب-: -:(1 ایم ایس ورڈ پروگرام کو ہم مندرجہ ذیل مختلف طریقوں سے شروع کر سکتے ہیں:  
-:(i شارٹ کٹ استعمال کرتے ہوئے Disk Top یا TaskBar میں ایم ایس ورڈ کے آئکن پر ڈبل کلیک کریں۔
-:(ii سٹارٹ مینو استعمال کرتے ہوئے پروگرام میں Microsoft Word کو کلیک کریں۔
-:(iii سٹارٹ مینو سے ران(RUN) میں Brows کو کلیک کریں۔ پھر سی ڈرایؤ( C:/>) میں Program Files میں Microsoft Office کو ڈبل کلیک کریں۔ پھر Office10 میں Winword.exe کو ڈبل کلیک کریں اور پھر OK کلیک کرنے سے ایم ایس ورڈ شروع ہو جائے گا۔
-:(2 ایم ایس ورڈ میں نئی فولڈر بنانا-: ایم ایس ورڈ میں لکھائی کرنے کے بعد فائل مینو میں Save or Save as یا کی بورڈ سے Ctrl + S کلیک کرنے کے بعد Save as ڈائلاگ باکس میں ٹائٹل بار کے نیچے ( Create  
New Folder )کا آئکن کلیک کریں اور فولڈر کا نام کے کر OK کلیک کرنے سے ایم ایس ورڈ میں نئی فولڈر بن جائے گی۔
-:(3 ٹیبل میں 20 قطاریں اور 10 کالمز انزرٹ کرنا-: ایم ایس ورڈ میں ٹیبل مینو میں Insert Table کو کلیک کریں پھر 20 قطاریں (Rows) اور 10 کالمز (Columns) دی کر OK کلیک کرنے سے 20 قطاروں اور 10 کالمز کا ٹیبل بن جائے گا۔
-:(4 صفحے کو Header اور Footer دینا-: ایم ایس ورڈ کے ڈاکومنٹ میں لکھائی کرنے کے بعد ویوو (View) مینو میں Header and Footer کو کلیک کریں ۔ پھر Header میں کوئی تائٹل یا صفحے کا نمبر دے دیں۔ اور Footer میں جانے کیلئے Header & Footer ٹول بار میں آخر سے چوتھا آئیکن Footer کا کلیک کریں ۔ اور پھر Footer Area میں مصنف کا نام یا صفحے کا نمبر وغیرہ دے کر Header & Footer ٹول بار کو بند کر دیں۔ اور پھرڈاکومنٹ کو Print Preview میں دیکھے۔
سوال نمبر-:4 مندرجہ ذیل کے درمیان فرق تحریر کریں:
-:(i) Save and Save As Paste and Paste Special -:(ii)  
Undo and Redo -:(iii) Print and Print Preview -:(iv)  
جواب -: -:(i) Save and Save As -: Save کے ذریعے ہم کسی فائل کو نئے نام کے ساتھ مختلف فارمیٹ میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ جب کہ Save As کے ذریعے ہم کسی فائل کو دوسرے نام پر یا دوسری جگہ میں مخفوظ کرسکتے ہیں۔ نوٹ -: ایک ڈاکومنٹ پر کیا ہو اکام کمپیوٹر کی میموری میں چلاجاتا ہے۔ اگر اسے محفوظ نہ کیا جائے ۔ اور کمپیوٹر بند کر دیا جائے یا ایک لمحہ کے لئے بھی کمپیوٹر میں بجلی کی سپلائی روک دی جائے ۔ تو میموری کی ہر چیز غائب ہو جائے گی ۔اور کیا ہو ا کا م ضائع ہو جائے گا۔ لہذا ورڈ میں Save and Save as کے ذریعے ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے۔
Paste and Paste Special-:(ii) -: Paste کے ذریعے ہم کسی کاپی کردہ یا کاٹ کردہ ٹیکسٹ یا آبجیکٹ کو یعنی کلیپ بورڈ سے کسی ڈاکومنٹ کے کسی دوسرے حصے میں یا دوسرے ڈاکومنٹ میں چسپاں (Paste) کر سکتے ہے۔  
جب کہ Paste Special کے ذریعے مخصوص فارمیٹ میں کلیپ بورڈ سے Paste کر سکتے ہیں۔
Undo and Redo -:(iii) -: Undo کا مطلب آخری عمل کو واپس لانا۔ جب کہ Redo or Repeat کا مطلب دوبارہ کرنا یا دہرانے کے ہے۔ یعنی اگر ہم نے کوئی ٹیکسٹ لکھا ہے ۔ اس کو سلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کرنے کے بعد Edit مینو میں Undo سے یاکی بورڈ کے ذریعے Ctrl + Z دبانے سے واپس لا سکتے ہے۔ جب کہ Redo کرنے سے یا Ctrl + Y دبانے سے لکھائی دوبارہ ختم ہو جائے گی۔  
Print and Print Preview -:(iv) -: Print کمانڈ کے ذریعے ہم کسی ڈاکومنٹ کو کاغذ پر پرنٹ کرسکتے  
ہے۔جس کی شارٹ کٹ کی Ctrl + P ہے۔ جب کہ Print Preview کمانڈ کے ذریعے ہم ڈاکومنٹ کا جائزہ لے سکتے ہے۔ کہ ہمارہ ڈاکومنٹ کس طرح پرنٹ ہوگا۔اس کے لئے شارت کٹ کی Ctrl + F2 ہے۔
سوال نمبر-:5 مندرجہ ذیل کمانڈکا مقصد اور طریقہ تحریر کریں:
Open (i) Exit (ii) Find (iii) Replace (iv) Zoom (v) Break (vi)  
Page Number (vii) (viii) Footnote Clip Art (xi) Spelling Check (x)  
جواب -: Open (i) -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم محفوظ شدہ ڈاکومنٹ کو کھو ل سکتے ہے۔
طرہقہ-: فائل مینو میںOpen کو کلیک کریں۔ پھر مخصوص فولڈر میں فائل کو سلیکٹ کر کے Open کلیک کر دیں۔
Exit (ii) -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم ایم ایس ورڈ سے نکل سکتے ہے۔
طریقہ-: فائل مینو میں Exit کو کلیک کریں۔
Find (iii) -: اس کمانڈ کے ذریعے ہم ایم ایس ورڈکے ڈاکومنٹ میں موجود الفاظ یا حرف کو تلاش کر سکتے ہیں۔
طریقہ-: Edit مینو میں Find کو کلیک کریں۔ پھر Find What بکس میں تلاش کرنے والا لفظ یا حرف لکھکرFind next کلیک کر دیں۔
Replace (iv -: اس کے ذریعے ہم کسی ایک لفظ یا حرف کی جگہ دوسرا لفظ یا حرف تبدیل کر سکتے ہے۔
طریقہ-: Edit مینو میں Replace کو کلیک کریں۔ پھر Find What بکس میں جو لفظ یا حرف موجود ہے وہ لکھ دیں اورReplace With بکس میں نیا تبدیل ہونے والا لفظ یا حرف لکھ کر Replace یا Replace All کلیک کر دیں
Zoom (v) -: موجودہ فائل کو چھوٹا یا بڑا ظاہر کرنے کے لئے Zoom کمانڈ استعمال کیا جاتا ہے۔
طریقہ-: View مینو میں Zoom کو یا Standard ٹول بار میں Zoom آئیکن کو کلیک کریں اور پھر کوئی سائز دیں۔
Break (vi) -: اس کمانڈ کی مدد سے ہم پیج بریک یا کالم بریک ڈال سکتے ہیں۔  
طریقہ -: Insert مینو میں Break کو کلیک کریں۔ پھر Page Break یا Column Break کو سلیکٹ کرکے Ok کلیک کریں۔
Page Number (vii) -: اس کمانڈ کی مدد سے ہم صفحے یا صفحات کومختلف پوزیشن میں پیج نمبر دے سکتے ہیں۔
طریقہ نمبر -:1 Insert مینو میں Page # کو کلیک کر دیں۔پھر Position اور Alignment کو سلیکٹ کر کے OK کلیک کر دیں ۔
طریقہ نمبر View -:2 مینو میںHeader and Footer کمانڈ کو کلیک کر یں۔ پھر پہلا آئیکنInsert  
Page Number کا کلیک کریں اور پھر Header and Foote ٹول بار کو Close یعنی بند کر دیں۔اوصفحے یا صفحات کو Print Preview میں واضح طور پر دیکھے۔
(viii) Footnote -: اس کمانڈ کی مدد سے ہم موجودہ ڈاکومنٹ میں کسی لفظ کے لئے Footnote اور Endnote لکھ سکتے ہیں۔
Footnote ہمیشہ ہر صفحے کے آخر میں آتا ہے ۔ جبکہ Endnote مکمل ڈاکومنٹ کے آخر میں ۔
طریقہ-: کسی لفظ کو سلیکٹ کر کے پھر Insert مینو میں Footnote کو کلیک کریں۔ فُٹ نوٹ یا اِینڈ نوٹ میں سے کسی ایک کو سلکیٹ کریں۔۔  
Clip Art (xi) -: اس کمانڈ کی مد د سے ہم Clip Art سے ایم ایس آفس میں موجود تصاویر وغیرہ ایم ایس ورڈ کے ڈاکومنٹ میں لا سکتے ہیں۔
طریقہ-: Insert مینو میں Picture میں Clip Art کو کلیک کریں۔
Spelling Check (x) -: اس کمانڈ کی مدد سے ہم غلط الفاظ کی سپیلنگ کی درُستگی کر سکتے ہے۔ اور گرائمر کی چیکنگ بھی کر سکتے ہے۔
طریقہ نمبر-: غلط لفظ پر انزارشن پوئنٹ رکھ کرTools Menu میں Spelling and Grammar کو کلیک کریں۔ پھر ٹھیک لفظ کو سلیکٹ کر کے Change کلیک کریں۔ یا کی بورڈ سے F7 کی شارٹ کٹ کی دبائیں۔
سوال نمبر -:6 خالی جگہ پُر کریں۔
جواب - : -:(i) ایم ایس ورڈ مخفف ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ۔  
-:(ii) Word Star ایک ورڈ پروسیسنگ سافٹ ویئر ہے۔
-:(iii) Margins کی سیٹنگ کیلئے ہم فائل مینو میں Page Setup کمانڈ استعمال کرتے ہے۔
-:(iv) ایم ایس ورڈ میں What\'s this کے لئے شارٹ کٹ کی Shift + F1 استعمال کرتے ہے۔
-:(v) ایم ایس ورڈ میں Hyperlink کے لئے شارٹ کٹ کی Ctrl + K استعمال کرتے ہے۔

سوال نمبر -:6 ایم ایس ورڈ میں استعمال ہونے والے اہم شارٹ کٹ کیز( Short Cuts Keys ) تحریر کریں؟
Microsoft Word Short Cuts Keys

                                                                               
نمبرشمار کمانڈز شارٹ کٹ کیز
1 New Ctrl+N
2 Copy Ctrl+C
3 Align Left Ctrl+L
4 Open   Ctrl+O
5>/td> CutCtrl+X
6 Align Right Ctrl+R
7 Save Ctrl+S
8 Paste Ctrl+V
9 Justify Ctrl+J
10 PrintCtrl+P
11 Select AllCtrl+A
12 Page Break Ctrl+Enter
13 P.PreviewCtrl+F2
14 Find Ctrl+F
15 Change CaseShift+F3
16 UndoCtrl+Z
17 Replace Ctrl+H
18 Spell CheckF7
19 RedoCtrl+Y
20 Goto Ctrl+G
21 SynonymsShift+F7
22 BoldCtrl+B
23 ItalicCtro+I
24 UnderlineCtrl+U
 

visit www.learninghints.com